رومن حروفِ تہجی میں ناموں کا اندراج کروانے والے محفلین متوجہ ہوں!

نور وجدان

لائبریرین
جن ناموں سے لوگوں کی شناخت مستحکم ہو جائے ان میں تبدیلی کے اپنے مسائل ہوتے ہیں۔ :) :) :)

نام کی تبدیلی کی اک خاص وجہ ہے کہ مجھے کافی حد تک پرائیوسی کنسرنز ہیں .. دوم نور ایمان سے شناخت اور بھی مستحکم ہوجائے گی ... سوم .. آپ تو بہنوں کی بات کبھی بھی نہیں ٹالتے :)
 
نکتہ ور

محفلین
ایسے نام جو محفل پر رجسٹرڈ تو ہیں لیکن مدت سے ان کی کوئی سرگرمی نہیں ہے ان کے حوالے سے منتظمین کو اس مدت کا تعین بھی کرنا چاہیے کہ اگر کوئی اس مدت کے دوران محفل پر نہ آئے تو اس نام کو نئے محفلین استعمال کر سکیں۔
اور اگر ان کا نام کسی اور کو دے دیا گیا ہو اور وہ واپس آ جائے تب کیا کرنا ہے یہ بھی سوچ رکھیں۔
 
آپ نے تو ہمارے دل کی بات کہی. چلیے مریم تیار رہئیے! :)
 
ویسے عنوان کے مطابق "رومن حروفِ تہجی میں ناموں کا اندراج کروانے والے محفلین متوجہ ہوں!"
:)
ویسے اب اگر دوسرے بھی متوجہ ہو گئے ہیں تو کیا وقت کا چکر گھمانا ہوگا؟ :)
رومن حروف تہجی والے ناموں سے اگر محفلین کو مسئلہ ہے تو اردو ناموں سے خود صاحب آئی ڈی کو بھی تو ہو سکتا ہے!
 
ویسے اب اگر دوسرے بھی متوجہ ہو گئے ہیں تو کیا وقت کا چکر گھمانا ہوگا؟ :)
رومن حروف تہجی والے ناموں سے اگر محفلین کو مسئلہ ہے تو اردو ناموں سے خود صاحب آئی ڈی کو بھی تو ہو سکتا ہے!
جنرل سٹور میں اگر ملک پیک پر ڈسکاؤنٹ ہو گا تو آپ کو وہ ڈسکاؤنٹ اولپرز پر تو نہیں ملے گا۔ :p
 
جنرل سٹور میں اگر ملک پیک پر ڈسکاؤنٹ ہو گا تو آپ کو وہ ڈسکاؤنٹ اولپرز پر تو نہیں ملے گا۔ :p
لیکن یہ جنرل سٹور نہیں بلکہ ہمارا پیارا Hogwarts ہے اس لیے ہم یہاں کچھ بھی نہ تو ناممکن سمجھتے ہیں اور نہ ہی اس سے محبت میں کوئی کمی کرتے ہیں!
 
فرقان احمد

محفلین
میرا نام اردو میں تحریر کر دیں ۔شکریہ
وقارالحسن
وقار بھیا! یہ نام تو پہلے سے لیا جا چکا ہے۔ براہ مہربانی آپ اپنے نام کے ساتھ کوئی سابقہ لاحقہ لگانے کی کوشش فرمائیے۔ اگر تو شاعر بھی ہیں تو تخلص بھی چلے گا۔ عدنان بھیا! اپنے دوست کی اس حوالے سے رہنمائی فرمائیے گا۔ شکریہ!
 
آخری تدوین:
Top