رومن حروفِ تہجی میں ناموں کا اندراج کروانے والے محفلین متوجہ ہوں!

سید عاطف علی

لائبریرین
ویسے حال ہی میں ایک صاحب کے شناختی نام میں ہی ان کا موبائل نمبر تک لکھا ہوا پایا گیا ہے ۔ ہم نے محفل میں عموما یہی دیکھا کہ اپنا موبائل نمبر محض ذاتی مراسلے میں ظاہر کیا جانا جائز سمجھا گیا ہے ۔
سو اس لحاظ سے ان پر تعزیرات ِمحفل کی کون سی حد جاری کی جائے گی ؟یا پھر کونسا تمغہ سجایا جائے گا۔ :)
چھٹی حس کہتی ہے کہ کچھ نہ کچھ ہونا ضرور چاہیئے۔
 
Muhammad Asad

محفلین
السلام علیکم
جناب میں اپنا نام آئی ڈی میں انگلش سے تبدیل کرکے اردو میں لکھوانا چاہ رہا ہوں ۔میرا نام محمداسد لکھ دیں ۔
 
فرقان احمد

محفلین
السلام علیکم
جناب میں اپنا نام آئی ڈی میں انگلش سے تبدیل کرکے اردو میں لکھوانا چاہ رہا ہوں ۔میرا نام محمداسد لکھ دیں ۔

محمد اسد نام سے محفلین موجود ہیں۔
اب کوئی سابقہ لاحقہ لگائیے صاحب تاکہ یہ معاملہ حل ہو پائے۔ اگر شاعر ہیں تو تخلص بتا دیجیے؛ اس سے بھی کام چل جائے گا۔ :)
 
حیران نہ ہوں۔ اگر کوئی ممبر ایک لمبہ عرصہ تک حاضر نہ ہو تو اس کا نام ٹیگ لسٹ میں نہیں آتا۔
بھیا معلومات فراہم کرنے کا شکریہ ،
محمد اسد ہمارے ساتھ ہی جاب کرتے ہیں ۔کل ملاقات ہوگی تو ہم ان کو مشورہ دیں گے کہ وہ اپنے نام کے ساتھ اپنا عرفی نام اقدس کا اضافہ کرلیں ۔محمداسداقدس
 
حاجی حنیف

محفلین
میں محض اپنا فرسٹ نیم لکھوانا چاہتی ہوں، جب اکاؤنٹ بنایا تھا تو علم نہیں تھا کہ یوں ہو جاتا ہے. 'مریم' نام کی ایک محفلین ہیں محض ایک مراسلے کے ساتھ، چاہتی تو یہی ہوں کہ یہ نام میرا ہو جائے لیکن اگر کسی طرح یہ محفل کی پالیسی کے خلاف ہوا تو پھر Maryam رکھ دیجیے. :)

مشورہ
السلام علیکم
اگر آپ نے اپنا نام لازمی مریم رکھنا ہے تو میرا مشورہ یہ ہے کہ آپ " مریم مریم " نام رکھ لیں ۔ اس طرح محفل کی پالیسی کی مخالفت بھی نہیں ہو گی اور آپ کا مسئلہ بھی حل ہو جائے گا
 
عباس رضا

محفلین
میرا ہی ایک اور کھاتا اردو رسم الخط والے نام کے ساتھ موجود ہے، میں چاہتا ہوں اسی اردو نام کے ساتھ دونوں کھاتوں کو ضم کردیا جائے
”عباس رضا“
 
میرا ہی ایک اور کھاتا اردو رسم الخط والے نام کے ساتھ موجود ہے، میں چاہتا ہوں اسی اردو نام کے ساتھ دونوں کھاتوں کو ضم کردیا جائے
”عباس رضا“
جب آپ کا اردو نام کے ساتھ کھاتا موجود ہے تو اسے ہی استعمال فرمائیے۔ انگریزی نام کے کھاتے سے آپ نے کل چار مراسلے بھیجے ہیں جن میں صرف یہ شکایت ہے کہ آپ کا نام اردو میں کردیا جائے۔

اس انگریزی نام کے کھاتے کو بھول جائیے اور اردو کھاتا استعمال کرنا شروع کردیجیے۔ اس میں کیا قباحت ہے؟
 
پھر تو ہم خوش قسمت ہیں... فقیر شکیب احمد سے سیدھا چار حرفی "شکیب" تک... :p
حسن اتفاق مابدولت کی نگۂ متجسس کو مراسلۂ بالا ببابت تبدل اسم شناخت سے متصادم کرگئی اور مابدولت پر یہ عقدۂ روح فرسا وا ہوا کہ جس ' فقیر شکیب احمد ' کو مابدولت دہن فراغ اور چشم دریدہ سے بارمتعدد تصویر حیرت و استعجاب بنے بس دیکھا کیے ، وہ ان کے گمان موہوم کے عین موافق موصوف شناسا یعنی برادرم شکیب ہی ہیں!:):)
 
شکیب

آخر میں بنی دو اسمائلیز دیکھ کر ہمارا اندازہ ہے کہ آپ نے کچھ مثبت کہا ہے، سو بہت شکریہ! :redrose:
ہمت کر کے "دوستانہ" کی ریٹنگ دبا دی ہے، ورنہ ان انجان الفاظ کو دیکھ کر ہاتھ تو "ناقص املا" کی طرف جا رہا تھا۔:LOL:
 
Top