ریختہ ڈاٹ آرگ سے کتب ڈاؤنلوڈ کرنے کا کوئی جگاڑ؟

فلسفی

محفلین
فلسفی بھائی کا ایک بار پھر شکر گزار ہوں جنہوں نے ریختہ سرقہ کرنے کے چکر میں ہمیں قابل استعمال اردو او سی آر سے نواز دیا :)
Capture.jpg
جی جناب وہ ملٹی تھریڈ والا مسئلہ حل کر رہا تھا اس کے دوران یہ صفحہ نمبر والا مسئلہ بھی حل ہو گیا ہے۔ لیکن میں تھک چکا ہوں۔ کل اگر وزیر داخلہ نے اجازت دی تو ان شاءاللہ یہ دونوں مسئلے حل کر کے نیا ورژن اپ لوڈ کر دوں گا۔ فی الحال تو وزیر داخلہ سے صلواتیں (جن میں باقاعدہ محفلین کا بھی حصہ ہے) سن کر سونے لگا ہوں۔ دعاؤں کا طلب گار۔
 

فلسفی

محفلین
میرے خیال میں پیج نمبر تو وہی نظر آنا چاہئے جو امیج فائل کا ہے۔ نہیں تو بہت گڑبڑ ہو جائے گی
اس کا انحصار اس بات پر ہے کہ ریختہ والوں نے ترتیب درست رکھی ہو۔ پروگرام میں غلطی یہ تھی کہ صفر سے شروع کرتا تھا اس لیے ایک نمبر کا فرق آرہا تھا۔ اب اگر ریختہ میں ترتیب درست رہی تو ان شاءللہ حاصل شدہ صفحات میں بھی درست ہو گی۔
 

MindRoasterMirs

محفلین
v0.18 حاضر ہے۔ ملٹی ٹھریڈنگ مسئلہ بھی حل ہو گیا ہے اور صفحہ نمبر والا بھی۔
500 سے زائد صفحات کی پی ڈی ایف کے لیے 64 بٹ ورژن درکار ہوگا۔ وہ یہاں سے حاصل کرسکتے ہیں۔
ماشاء اللہ بہت اعلیٰ کام کر رہے ہیں۔ اگر ممکن ہو تو اس کا سورس کوڈ گٹ ہب پر ڈال دیں۔ یا شیئر کر دیں۔ تا کہ اگر کوئی دوسرا اس کو دیکھنا چاہے یا اس میں مزید بہتری کرنا چاہے توکر سکے ۔ والسلام
 

جاسم محمد

محفلین

فلسفی

محفلین
v0.19
ریختہ ڈاونلوڈر کا 64 بٹ ورژن ہی استعمال کیا جائے۔ کیونکہ وژن اے پی آئی کو کوٹہ مخصوص ہوتا ہے اور کسی بھی خرابی کی صورت میں ٹرانزیکشن ضائع ہونے کا خطرہ ہوتا ہے اس لیے پروگرام اپ ڈیٹ کردیا ہے اب ہر صفحہ کے فائل اسی وقت ٹیکسٹ کی ڈائریکٹری میں بنتی جائے گی۔ تاکہ اگر پروگرام کسی وجہ سے رک جائے تو بھی حاصل شدہ مواہ ضائع نہ ہو۔
اسی طرح امیج ٹو ٹیکسٹ یوٹیلیٹی کو بھی اپ ڈیٹ کر دیا ہے۔
امیج ٹو ٹیکسٹ کا 64 بٹ ورژن یہاں سے حاصل کیجیے۔
 

جاسم محمد

محفلین
v0.19
ریختہ ڈاونلوڈر کا 64 بٹ ورژن ہی استعمال کیا جائے۔ کیونکہ وژن اے پی آئی کو کوٹہ مخصوص ہوتا ہے اور کسی بھی خرابی کی صورت میں ٹرانزیکشن ضائع ہونے کا خطرہ ہوتا ہے اس لیے پروگرام اپ ڈیٹ کردیا ہے اب ہر صفحہ کے فائل اسی وقت ٹیکسٹ کی ڈائریکٹری میں بنتی جائے گی۔ تاکہ اگر پروگرام کسی وجہ سے رک جائے تو بھی حاصل شدہ مواہ ضائع نہ ہو۔
اسی طرح امیج ٹو ٹیکسٹ یوٹیلیٹی کو بھی اپ ڈیٹ کر دیا ہے۔
امیج ٹو ٹیکسٹ کا 64 بٹ ورژن یہاں سے حاصل کیجیے۔
جزاک اللہ احسن الجزا۔ صفحہ نمبرنگ کے بگ کے علاوہ باقی سب ٹھیک ہو گیا ہے۔ دونوں پروگراموں میں پیج نمبرٹیکسٹ ایک جیسا کر دیں۔ اور نمر کی جگہ نمبر۔
Capture2.jpg

Capture2.jpg
 

دوست

محفلین
ٹھیک کام کر رہا ہے۔
گوگل کا او سی آر بس گزارے لائق ہے۔ پروڈکشن لیول کا کام لینا ابھی مزید تدوین و تصحیح مانگتا ہے۔
 

جاسم محمد

محفلین
ٹھیک کام کر رہا ہے۔
گوگل کا او سی آر بس گزارے لائق ہے۔ پروڈکشن لیول کا کام لینا ابھی مزید تدوین و تصحیح مانگتا ہے۔
کچھ نہ ہونے سے بہتر ہے۔ یہ پہلا ٹول ہے جس میں براہ راست گوگل کی کلاؤڈ ویژن اے پی آئی استعمال کی گئی ہے۔
نیز یہ ان لاتعداد پی ایچ ڈی او سی آر پراجیکٹس سے بہت افضل ہے جو ہر سال ملک کی مختلف یونیورسٹیز سے نکلتے ہیں۔ میڈیا کی زینت بنتے ہیں اور پھر وہیں دفن ہو جاتے ہیں۔
 

جاسم محمد

محفلین
وہ الگ بات ہے کہ اس کا نتیجہ بھی کم و بیش یہی گوگل والا ہے
میرے خیال میں گوگل او سی آر کا نتیجہ سی ایل ای سےبہت بہتر نہ سہی پر ٹکر کا ضرور ہے۔ جہاں سی ایل ای والاکمزور ہے وہاں گوگل کا درست ہے۔ باقی چند مقامات پر گوگل نے غلطیاں کی ہیں:
اصل سکین:
inputocr.jpg

سی ایل ای:
outputocr.jpg

گوگل او سی آر:
BhKdPaH.jpg
 
آخری تدوین:

جاسم محمد

محفلین
دونوں پروگراموں میں پیج نمبرٹیکسٹ ایک جیسا کر دیں۔ اور نمر کی جگہ نمبر۔
فلسفی دوبارہ ٹیسٹنگ سےیہ بات سامنے آئی ہے کہ امیج ٹو ٹیکسٹ ٹول میں پیج نمبر ٹیکسٹ اصل امیج فائل کا نام ہی رہناچاہئے۔ جبکہ ریختا ڈاؤنلوڈر میں اسے نمبر کیساتھ کر دیں تو بہتر رہے گا۔
 
آخری تدوین:
Top