ریختہ ڈاٹ آرگ سے کتب ڈاؤنلوڈ کرنے کا کوئی جگاڑ؟

فہد اشرف

محفلین
کتاب بھی آپ نے ڈھونڈ کر نکالی ہے، مجھے تنگ کرنے کے لیے :sneaky:
1000 صفحات والی کتاب کو پی ڈی ایف میں تبدیل نہیں کررہا بلکہ میموری کا ایرر آجاتا ہے۔ اس کے لیے کوئی اور حل نکالنا ہوگا۔
مزید کچھ کیڑے مارے ہیں۔ 0.15 ورژن یہاں سے حاصل کیجیے۔ پروگرام میں شاید مزید کچھ کیڑے چھپے بیٹھے ہیں۔ مزید ٹیسٹنگ کرنی پڑے گی۔ فراغت میں دیکھتا ہوں اس کو۔
آپ اپنی مطلوبہ کتاب یہاں سے حاصل کیجیے۔
تصاویر سے پی ڈی ایف بنانے والے پروگرام میں صفحات کی ترتیب کے حوالے سے بھی ایک کیڑا تھا وہ بھی مار دیا ہے۔ نیا ورژن یہاں سے حاصل کیجیے۔
بہت شکریہ فلسفی بھائی۔
 
فلسفی

محفلین
شکیب بھائی اس ورژن سے کوشش کیجیے ان شاءللہ ٹھیک کام کرے گا۔

اصل میں پی ڈی ایف سے تصویر کے لیے جاوا کی لائبریری استعمال کی ہے۔ اس کے لیے جے آر ای پروگرام کے ساتھ شامل کرنا بھول گیا تھا۔ اس لیے اب فائل کا سائز بھی زیادہ ہے۔
 
شکیب

جے آر ای تو اسی ہفتے تازہ ترین ورژن پر اپڈیٹ کیا تھا۔ گھر پہنچ کر دیکھتا ہوں۔
 
معذرت چاہتا ہوں شاید میرے کہنے میں غلطی ہوئی ہے۔ اصل میں launch4j کے ذریعے جے آر ای کو ایمبڈ کرنے کی کوشش کی تھی تاکہ اگر کسی کے پاس جے آر ای نہ بھی ہوتو پروگرام چل سکے۔ اس کی ڈائریکٹری اسی پروگرام میں ہونی چاہیے تھی۔ وہ میں پچھلی فائل میں شامل کرنا بھول گیا تھا۔ پروگرام آپ کے کمپیوٹر میں انسٹال جے آر ای کے بجائے اپنی ڈائریکٹری میں موجود جے آر ای کے ذریعے کام کرے گا۔
 
فلسفی

محفلین
فلسفی بھائی پی ڈی ایف میں صفحات ترتیب سے نہیں ڈاؤنلوڈ ہو رہے ہیں اس کی کیا وجہ ہے؟
فائنل پی ڈی ایف فائل میں ترتیب سے ہوں گے۔ کیونکہ ایک وقت میں ایک سے زائد صفحات حاصل کیے جاتے ہیں۔ اور پی ڈی ایف بناتے ہوئے انھیں ترتیب سے محفوظ کیا جاتا ہے۔
 
فائنل پی ڈی ایف ؟
پی ڈی ایف فائل تو ایک ہی بن رہی ہے۔
 
فلسفی

محفلین
فائنل پی ڈی ایف ؟
پی ڈی ایف فائل تو ایک ہی بن رہی ہے۔
جی ایک ہی فائل بنتی ہے۔ صفحات ڈاؤنلوڈ ہوتے ہوئے ترتیب مختلف ہوتی ہے۔

فلسفی ، غالباً پی ڈی ایف میں صفحات کی ترتیب درست نہیں آ رہی۔

ابھی تو ایک کام سے جا رہا ہوں واپسی پر دیکھتا ہوں۔ تب تک آپ تصاویر حاصل کیجیے اور دوسرے پروگرام سے پی ڈی ایف بنا لیجیے۔
 
فلسفی

محفلین
محترم فہد اشرف ، شکیب ،
میں نے ریختہ ڈاونلوڈر سے ابھی ایک کتاب حاصل کی ہے اس میں پی ڈی ایف میں صفحات ترتیب سے ہیں۔ آپ کون سا ورژن استعمال کر رہے ہیں۔ اور کون سی کتاب میں مشکل پیش آرہی ہے؟
 
جاسم محمد

محفلین
آسانی کے لیے ایک چھوٹا سا پروگرام علیحدہ سے بھی لکھ دیا ہے جس کے ذریعے آپ پوری ڈائریکٹری میں موجود تصاویر سے اردو کا متن حاصل کرسکتے ہیں۔ اس میں آسانی یہ ہے کہ اینوائرمنٹ ویری ایبل کے بجائے جے سان فائل کا پاتھ مہیا کر کے، اے پی آئی کو استعمال کیا جاسکتا ہے۔)
سیمپل کے طور پر ان دو صفحات (پہلا، دوسرا) کا متن حاصل کیا ہے جو یہاں سے دیکھا جا سکتا ہے۔
زبردست۔ ویسے تو اصل پروگرام درست کام کر رہا ہے البتہ تصویر سے متن حاصل نکالنے والا حصہ ٹھیک نہیں چل رہا۔ میں نے گوگل کریڈنشلز انوائرنمنٹ وغیرہ سب سیٹ کر دی ہیں لیکن پروگرام ان کو اٹھا نہیں رہا۔
کنورژن کا بٹن دباتے ہی پروگرام کریش کر جاتا ہے۔
 
فلسفی میں نے اپنی کریڈنشل فائل یہاں اپلوڈ کر دی ہے۔ آپ اپنے سسٹم پر چیک کر کے دیکھیں
urdu-edadc47ebccc.json
میں نے پروگرام میں تبدیلیاں کردی ہیں۔ اب اینوائرمنٹ ویری ایبل کے بجائے جے سن فائل پروگرام کو مہیا کیجیے اور صفحات حاصل کیجیے۔ یاد رکھیے گا کہ یونیکوڈ کی سہولت صرف تصاویر کے ساتھ ہے، پی ڈی ایف کے ساتھ نہیں۔ اے پی آئی کا کیونکہ ایک مخصوص کوٹہ ہوتا ہے اس لیے اپنے نمبرز کا ضائع ہونے سے بچانے کے لیے آپ تصایر حاصل کر کے کسی ڈائریکٹری میں ایک یا دو فائلز رکھ کر دوسرے امیج ٹو ٹیکسٹ والے پروگرام سے پہلے تسلی کر لیجیے۔

v 0.16 یہاں سے حاصل کیجیے۔
آپ کی مہیا کردہ فائل میں او سی آر والی اے پی آئی ایکٹو نہیں ہے۔ اس کو دوبارہ دیکھ لیجیے۔ ایرر کی تفصیل شامل کردی ہے وہ آپ کو نیچے لاگ والے باکس میں نظر آجائے گی۔
 
فہد اشرف

محفلین
محترم فہد اشرف ، شکیب ،
میں نے ریختہ ڈاونلوڈر سے ابھی ایک کتاب حاصل کی ہے اس میں پی ڈی ایف میں صفحات ترتیب سے ہیں۔ آپ کون سا ورژن استعمال کر رہے ہیں۔ اور کون سی کتاب میں مشکل پیش آرہی ہے؟
آپ نے جو کتاب نوائے سروش ڈاؤنلوڈ کی تھی میرے لیے اس کے صفحات بھی ترتیب میں نہیں ہیں اس علاوہ میں نے غالب کی ہی مثنوی قادرنامہ ڈاؤنلوڈ کی اس کے ساتھ بھی یہی مسئلہ ہے۔
 
جاسم محمد

محفلین
میں نے پروگرام میں تبدیلیاں کردی ہیں۔ اب اینوائرمنٹ ویری ایبل کے بجائے جے سن فائل پروگرام کو مہیا کیجیے اور صفحات حاصل کیجیے۔ یاد رکھیے گا کہ یونیکوڈ کی سہولت صرف تصاویر کے ساتھ ہے، پی ڈی ایف کے ساتھ نہیں۔ اے پی آئی کا کیونکہ ایک مخصوص کوٹہ ہوتا ہے اس لیے اپنے نمبرز کا ضائع ہونے سے بچانے کے لیے آپ تصایر حاصل کر کے کسی ڈائریکٹری میں ایک یا دو فائلز رکھ کر دوسرے امیج ٹو ٹیکسٹ والے پروگرام سے پہلے تسلی کر لیجیے۔

v 0.16 یہاں سے حاصل کیجیے۔
آپ کی مہیا کردہ فائل میں او سی آر والی اے پی آئی ایکٹو نہیں ہے۔ اس کو دوبارہ دیکھ لیجیے۔ ایرر کی تفصیل شامل کردی ہے وہ آپ کو نیچے لاگ والے باکس میں نظر آجائے گی۔
زبردست جزاک اللہ۔ او سی آر والی اے پی آئی مفت نہیں تھی۔ کریڈٹ کارڈ دینا پڑا تب جاکر ایکٹیویٹ ہوئی۔
اب صرف یہ بگ آ رہا ہے کہ جن صفحات کی رینج دیتا ہوں وہ ڈاؤنلوڈ شروع سے ہوتے ہیں۔ جیسے صفحہ نمبر 10سے 20 اتارنا چاہا تو اس نے 0 سے 20 اتار دئے :)
 
جاسم محمد

محفلین
آپ نے جو کتاب نوائے سروش ڈاؤنلوڈ کی تھی میرے لیے اس کے صفحات بھی ترتیب میں نہیں ہیں اس علاوہ میں نے غالب کی ہی مثنوی قادرنامہ ڈاؤنلوڈ کی اس کے ساتھ بھی یہی مسئلہ ہے۔
فلسفی میں بھی اس بگ کو کنفرم کرتا ہوں۔ آپ پی ڈی ایف اتار کر پیج نمبرنگ کا موازنہ کرکے دیکھیں۔
 
معذرت خواہ ہوں۔ اصل میں مسئلہ ملٹی تھریڈنگ کی وجہ سے ہے جس کو ڈی بگ کرنے کے لیے وقت درکار ہے۔ ابھی فی الحال میں نے ملٹی تھریڈنگ کی آپشن ختم کردی ہے۔ آپ یہ ورژن (v0.17) استعمال کیجیے۔ میں وقت نکال کر ملٹی تھریڈنگ والی آپشن کو دیکھوں گا بعد میں ان شاءاللہ۔
 
جاسم محمد

محفلین
فلسفی بھائی کا ایک بار پھر شکر گزار ہوں جنہوں نے ریختہ سرقہ کرنے کے چکر میں ہمیں قابل استعمال اردو او سی آر سے نواز دیا :)
Capture.jpg
 
آخری تدوین:
Top