زاویہ 1

شمشاد

لائبریرین
ابھی میں نے دیکھا ہے کہ تم نے “ انسان کو شرمندہ نہ کیا جائے“ باب کو 7 حصوں میں تقسیم کر کے پوسٹ کیا ہے۔ میری رائے میں آئندہ ایک باب کو ایک ہی حصہ میں پوسٹ کیا جائے تو بہتر ہو گا۔ جیسا کہ میں نے، فیصل اور فریب نے کیا تھا۔

اور اگر تم اس کو بھی، یعنی کہ ان 7 حصوں کو، ایک ہی خط میں بدل کر پوسٹ کر دو تو اچھا لگے گا۔
 
ماوراء

محفلین
کر تو دوں۔۔۔لیکن۔ جب میں پڑھنے لگتی ہوں۔ تو سمجھ ہیں نہیں آتا۔۔کہ کہاں سے شروع ہوا تھا اور کہاں ختم۔۔ :?

خیر ،ابھی کر دیتی ہوں۔ !
 
ماوراء

محفلین
فریب زبردست۔ سب اتنے تیز ہیں۔ اب مجھے یقین ہو گیا ہے کہ میں کسی نہ کام کی ہوں۔ میں نے ایک باب لکھنے میں 1 پوارا ہفتہ لگایا تھا۔۔ :? :x
 
شمشاد

لائبریرین
ماوراء نے کہا:
فریب زبردست۔ سب اتنے تیز ہیں۔ اب مجھے یقین ہو گیا ہے کہ میں کسی نہ کام کی ہوں۔ میں نے ایک باب لکھنے میں 1 پوارا ہفتہ لگایا تھا۔۔ :? :x

تمہیں اب پتا چلا ہے کی کسی کام کی نہیں ہو، بہت سارے اراکین کو تو بہت پہلے کا پتہ ہے۔
 
فریب

محفلین
شمشاد نے کہا:

ارے شمشاد بھائی مانا کہ ماوراء کام چور ہیں مگر اب آپ اتنا بھی تو طنز نہ کیا کریں کام کر تو رہی ہیں دیکھیں‌ نا پورے ایک ہفتے میں ایک باب لکھ تو دیا ہے انہوں‌نے۔۔۔۔۔۔۔
 
ماوراء

محفلین
بچو، مذاق اڑا لو میرا۔۔۔ :cry:
شمشاد بھائی۔ اور کس کس کو پتہ ہے کہ میں کسی کام کی نہیں ہوں۔۔؟؟ :p
فریب، پورے ہفتے میں 1 پیرا گراف لکھا تھا۔ باقی دن کچھ نہیں لکھا۔ اور کل چھٹی کے دن ہی مکمل ہوا ہے۔ :p
 
شمشاد

لائبریرین
جی ہاں اگر اسی رفتار سے لکھتی رہی تو اگلے ایک سال میں “ زاویہ “ مکمل ہو جائے گا۔ اور طنز کون کر رہا ہے، میں تو اسے غصہ دلا رہا ہوں کہ شاید غصے میں ہی آ کر ہفتہ - دس دن میں “ زاویہ “ مکمل کر دے۔
 
سب کو ہی پتہ ہے کہ تم کسی کام کی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اور آج بھی تو چھٹی ہے آج کیا مکمل کیا ہے؟
 
فریب

محفلین
مگر ہفتہ دس دن کے لیے اتنا غصہ کم ہے۔۔۔۔
آپ ذرا تھوڑا زیادہ کریں تو ممکن ہے
 
ماوراء

محفلین
شمشاد نے کہا:
ماوراء نے کہا:
بچو، مذاق اڑا لو میرا۔۔۔ :cry:
شمشاد بھائی۔ اور کس کس کو پتہ ہے کہ میں کسی کام کی نہیں ہوں۔۔؟؟ :p
فریب، پورے ہفتے میں 1 پیرا گراف لکھا تھا۔ باقی دن کچھ نہیں لکھا۔ اور کل چھٹی کے دن ہی مکمل ہوا ہے۔ :p

سب کو ہی پتہ ہے کہ تم کسی کام کی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اور آج بھی تو چھٹی ہے آج کیا مکمل کیا ہے؟

ابھی تو ناشتہ کر کے آئی ہوں۔ کچھ انتظار تو کریں۔ :(
ابھی میں جتنے فورمز پر رجسٹر ہوں۔ وہاں رپلے کر کے آؤں گی۔ پھر فارغ ہو کے کچھ لکھنا شروع کروں گی۔ :p
 
ماوراء

محفلین
شمشاد نے کہا:
جی ہاں اگر اسی رفتار سے لکھتی رہی تو اگلے ایک سال میں “ زاویہ “ مکمل ہو جائے گا۔ اور طنز کون کر رہا ہے، میں تو اسے غصہ دلا رہا ہوں کہ شاید غصے میں ہی آ کر ہفتہ - دس دن میں “ زاویہ “ مکمل کر دے۔
میں پہلے کہہ چکی ہوں۔ 2 سال میں مکمل ہو گا۔ اگر کسی نے زیادہ سی مدد نہ کی تو۔ :p
 
شمشاد

لائبریرین
اگر یہی رفتار رہی تو ہو چکی ترقی

اور کہا بھی تھا کہ باقی سارے دھاگوں پر جانا چھوڑ دو جب تک کہ “ زاویہ “ مکمل نہیں ہوتا، لیکن کرے گی وہی جو اس کے دماغ میں ہے، کسی کی مانے گی تھوڑا ہی، حالانکہ باقی کے دھاگے اس کی غیر حاضری میں بھی چلتے رہیں گے۔ اور اچھے بھلے چلتے رہیں گے۔
 
ماوراء

محفلین
چلیں میں اردو محفل کے سارے دھاگوں کو چھوڑ دیتی ہوں۔ لیکن جو باقی فورمز کی ممبر ہوں۔ وہاں بھی نہ جاؤں۔۔۔ :roll:
ابھی تو کل مکمل کیا ہے۔ تھوڑی ریسٹ تو کرنے دیں۔ :(
 
شمشاد

لائبریرین
ماوراء نے کہا:
چلیں میں اردو محفل کے سارے دھاگوں کو چھوڑ دیتی ہوں۔ لیکن جو باقی فورمز کی ممبر ہوں۔ وہاں بھی نہ جاؤں۔۔۔ :roll:
ابھی تو کل مکمل کیا ہے۔ تھوڑی ریسٹ تو کرنے دیں۔ :(

بالکل نہیں جانا کسی بھی فورم پر اور کون سا اتنا زیادہ کام کیا ہے جو ریسٹ بھی چاہیئے، جی نہیں، آج اور ابھی سے کام شروع اور زیادہ نہیں تو کم از کم ایک باب روزانہ لکھو۔
 
ماوراء

محفلین
شمشاد بھائی۔۔۔۔لیجئے میں نے آج سارے ریکارڈ توڑ دیے۔۔ایک دن میں آج سارا چیپٹر مکمل کر لیا ہے۔ آج میرا چھٹی کا ساری دن یہیں ضائع ہو گیا۔ صرف آپ کی بات مانی ہے۔ :( :p امی سے خوب ڈانٹ پڑ رہی ہے۔ :oops:
اب آپ بھی میری بات مان لیجئے نا۔ اور زاویہ آ رہا آپ کی طرف بھی۔ :wink:
 
Top