حسان خان
لائبریرین
طپیدن/تپیدن یعنی تڑپنا، دھڑکنا، لرزنا، پیچ و تاب کھانا، بے قرار ہونا، مضطرب ہونا وغیرہمرا آزاد می سازد ز دام دل طپیدن ہا
طپیدن ہا کے کیا معنی ہیں؟؟
یہ ظاہر کرنے کے لیے یہ فعل ایک بار نہیں بلکہ بار بار ہوتا ہے، اِس کے آگے علامتِ جمع 'ہا' لگائی گئی ہے۔
اِس مصرعے کا دو طریقوں سے ترجمہ کرنا ممکن ہے:
۱) مجھے مسلسل تڑپنا دل کے جال سے آزاد کر دیتا ہے
۲) مجھے دل کی دھڑکنوں (دل طپیدنها) کے جال سے آزاد کر دیتا ہے
صائب تبریزی کا ایک مصرع ہے:
زمین به لرزه درآید ز دل تپیدنِ من
یعنی زمین میرے دل دھڑکنے سے لرزے میں آ جائے