مبارکباد زندگی کا نیا سفر مبارک ہو۔۔۔۔ امین بھیا

واه أمين مياں بهت بهت مباركا ۔۔۔ آپ جب شادي كے بعد عمره كيلے آئے تو همارے گھر ضرور لے كر آنا همارے چاند سي بهابهي كو ۔۔۔۔ هم ان كو پورا مكه گهوماے گے ۔۔۔ فري ميں ۔۔۔۔ يه آفر صرف آپكے ساتھ خاص هے ۔۔۔ الله تعالى آپ دونوں كي شادي كو دونوں خاندانوں كيلئے راحت كا ذريعه بنائے آمين يا رب
 
امين بهائي كيلے
ميرے جذبات
کبھی دن کی دھوپ میں جھوم کے، کبھی شب کے پھول کو چوم کے
یونہی ساتھ ساتھ چلو سدا، کبھی ختم تمہارا سفر نہ ہو۔۔۔
 

زلفی شاہ

لائبریرین
واه أمين مياں بهت بهت مباركا ۔۔۔ آپ جب شادي كے بعد عمره كيلے آئے تو همارے گھر ضرور لے كر آنا همارے چاند سي بهابهي كو ۔۔۔ ۔ هم ان كو پورا مكه گهوماے گے ۔۔۔ فري ميں ۔۔۔ ۔ يه آفر صرف آپكے ساتھ خاص هے ۔۔۔ الله تعالى آپ دونوں كي شادي كو دونوں خاندانوں كيلئے راحت كا ذريعه بنائے آمين يا رب
جن کی پہلے سے شادی ہو چکی ہے ان کے لئے بھی کوئی آفر تخلیق کریں نا۔
 

زلفی شاہ

لائبریرین
2474946141_f67e3d7a5b.jpg
images

بہنا مقدس! آپ کا شکریہ کہ آپ نے یہ خوش خبری ہم سے شیئر کی۔ بھیا امین اور ان کے اھل خانہ کو بہت ساری دعاؤں کے ساتھ ڈھیر ساری مبارکباد قبول ہو۔
 

مہ جبین

محفلین
السلام علیکم

میں آج صبح سے بار بار لاگ ان کر کے دیکھ رہی تھی کہ آنٹی آن لائن ہیں یا نہیں۔۔ امین بھیا بھی دکھائی نہیں دے رہے تھے۔۔
اکثر ہوتا ہے ناں کہ اگر ہمیں کسی کا بہت بےچینی سے انتظار ہو تو ٹائم ہی نہیں گزرتا۔۔ کچھ ایسا ہی میرے ساتھ بھی ہو رہا تھا۔۔ آخر کار مجھے امین بھیا دکھائی دیے اور میں نے جھٹ سے پی ایم کر دیا کہ بھیااااااا آج سنڈے ہے ناں تو جواب آیا "ہاں جی سنڈے ہے" میرا بےچارہ منا سا دل تھوڑا سا گھبرا گیا کہ یہ کیا کوئی ایکسائٹمنٹ ہی نہیں۔۔ یہ کیا بات ہوئی بھلا۔۔ میں نے پھر کہا "بھیا! آج ان لوگوں نے بتانا تھا ناں" پھر شاید امین بھیا کو مجھ معصوم پر رحم آگیا اور بولے "ہاں جی! وہ آئے تھے اور بات پکی ہو گئی ہے" یہ پڑھنا تھا کہ میں نے خوشی سے ایک نعرہ لگایا "یپییی ییی ی"

تو جناب! آنٹی کے بہت ہی لاڈلے بیٹے' ہمارے پیارے امین بھیا بھی منگنی شدگان کیٹگری میں آ گئے ہیں ۔ اب یہ بولے گے کہ کوئی باقاعدہ منگنی تھوڑی ہوئی ہے تو کیا ہوا بھیا! بات تو پکی ہو گئی ناں۔۔ اس لیے چپ ۔۔۔

تو آئیے!ہم آج یہاں پر پیاری سی آنٹی اور امین بھیا کی یہ خوشی سلیبریٹ کرتے ہیں۔۔ اور دعا کرتے ہیں کہ اللہ میاں امین بھیا اور ان کی ہونے والی لائف پارٹنر کو ڈھیروں خوشیاں عطا کرے اور وہ ایک دوسرے کے ساتھ زندگی کا ایک بھرپور مزہ لیں آمین

کیونکہ امین بھائی بھی شاعر واعر ہیں تو میں نے ایک شاعری بھی ڈھونڈی ہے بھیا کے لیے۔۔۔
آپ سب بھی پھولوں، کیک، مٹھائی، گانوں اور شاعری کے ساتھ بھیا کو مبارک دیں۔۔۔ خالی ہاتھ آنے والوں کو دروازے پر روک لیا جائے گا:rollingonthefloor:

اچھا ناں مجھے شعر تو لکھنے دیں

کبھی دن کی دھوپ میں جھوم کے، کبھی شب کے پھول کو چوم کے
یونہی ساتھ ساتھ چلو سدا، کبھی ختم تمہارا سفر نہ ہو۔۔۔


واہ واہ کیا شعر ہے۔۔ میرا نہیں ہے نیٹ سے ڈھونڈا ہے امین بھیا اور بھابھی کے لیے۔۔
شعر تو نیٹ سے ہی ڈھونڈا ہے لیکن یہ فیلنگز بالکل میری اپنی ہیں اور دعائیں بھی دل کی گہرائیوں سے نکلی ہیں
ہمیشہ خوش رہیں بھیا
اور ڈھیروں مبارک ہو۔۔۔۔
مقدس گڑیا میں تمہارے خلوص اور اپنائیت کی دل کی گہرائیوں سے قدر کرتی ہوں، تم نے بہت پیارے انداز سے میری خوشی کو سیلیبریٹ کیا ہے جس نے میری خوشی کو چار چاند لگا دیئے ہیں اور میں خود کو ہواؤں میں اڑتا محسوس کر رہی ہوں۔ میرے بیٹے کی خوشیوں میں شریک ہونے کا بہت بہت شکریہ مقدس بیٹی ، یو آر سو سو سوئیٹ :love:
مقدس بیٹی کے لئے دل سے ڈھیر ساری دعائیں نکل رہی ہیں کہ اللہ اس کو دین دنیا کی دولتوں اور نعمتوں سے مالامال فرمائے اور دنیا و آخرت میں عزت و سرخروئی عطا فرمائے آمین
تمام اہل محفل کی تہ دل سے مشکور ہوں جنہوں نے امین کی خوشی میں خلوص سے شریک ہو کر مبارکباد دی، خصوصاً شمشاد بھائی کا کہ جنہوں نے اپنے شادی دفتر میں امین کی رجسٹریشن کر لی اور میری درخواست پر نہ صرف اس میں ذاتی دلچسپی لی بلکہ رجسٹریشن فیس بھی آدھی کردی :heehee:
سب بھائیوں ، بہنوں، بیٹوں ، بیٹیوں، بھانجوں ، بھانجیوں اور تمام اہل محفل کی دل کی گہرائیوں سے ممنون و مشکور ہوں ۔ اللہ ہم سب کو ایسے ہی آپس میں پیار اور محبت بانٹنے کا بے لوث جذبہ عطا فرمائے اور اچھے اور سچے دوستوں کی ہمنشینی عطا فرمائے آمین
جزاکم اللہ خیراً
والسلام
 

مہ جبین

محفلین
السلام علیکم

مجھے پہلے سے علم تھا کیونکہ یہ شادی میرے ہی شادی دفتر کے توسط سے طے پائی ہے۔ چونکہ کریڈیٹ مقدس کو دینا تھا اس لیے اس کا حتمی اعلان مقدس کی طرف سے ہوا۔
بہت ہی خوشی کی بات ہے۔ اب ذرا اپنی ہونے والی بیگم کا غائبانہ تعارف خود ہی کروا دیں۔ میں نہیں کروا سکتا کیونکہ یہ ہمارے شادی دفتر کی پالیسی کے خلاف ہو جائے گا۔
مہ جبین باجی کو بھی بہت بہت مبارک اور اللہ تعالٰی سے دعا ہے کہ یہ رشتہ دونوں خاندانوں کے لیے باعث برکت و رحمت ہو۔

میری طرف سے میرا مطلب ہے میرے شادی دفتر کی طرف سے دولہا اور دلہن کو شادی کا تحفہ :

images
بہت بہت شکریہ شمشاد بھائی آپ کی دعاؤں اور شاندارگفٹس کا ۔۔۔۔۔۔اور آپ کے شادی دفتر کا خصوصی طور سے شکریہ۔۔۔۔۔۔
سوچ رہی ہوں کہ شمشاد بھائی کا شادی دفتر نہ ہوتا تو کتنے بچے بچیاں شادی کی خوشی سے محروم ہی ہوتے نا :lol:
 

مہ جبین

محفلین
لیجئے امین ہماری طرف سے یہ کیک :)

wedding-cake-designs-6.jpg


ویسے ہم ابھی آنٹی سے مٹھائی کھا کر آچکے ہیں :)
اور امین بھیا کے منہ بھی ٹھونس آئے تھے ایک :)
بہت شکریہ فہیم بیٹا
اب اگلی خوشی کی خبر تمہاری طرف سے آنی چاہئے ، اور بہت جلد، اوکے؟؟؟؟؟ سدا خوش رہو
 

مہ جبین

محفلین

موجو

لائبریرین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
محمد امین بھائی بہت مبارک ہو اللہ رب العزت کی رحمتیں آپ پر اور آپ کے خاندان پر ہوں
پہلے تو ایسے لگا جیسے آپ تکمیل ایمان کرچکے ہیں
لیکن اب ایسے لگا رہا ہے جیسے ممکنہ بھابھی کی مبارکباد ہے تو جناب ہماری طرف سے موخر الذکر معاملے کی ہی مبارکباد ہے۔
آنٹی مہ جبین اللہ رب العزت آپ کے بچوں کو آپ کی آنکھوں کی ٹھنڈک اور دل کا سرور و چین بنائے آمین
 

مہ جبین

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
محمد امین بھائی بہت مبارک ہو اللہ رب العزت کی رحمتیں آپ پر اور آپ کے خاندان پر ہوں
پہلے تو ایسے لگا جیسے آپ تکمیل ایمان کرچکے ہیں
لیکن اب ایسے لگا رہا ہے جیسے ممکنہ بھابھی کی مبارکباد ہے تو جناب ہماری طرف سے موخر الذکر معاملے کی ہی مبارکباد ہے۔
آنٹی مہ جبین اللہ رب العزت آپ کے بچوں کو آپ کی آنکھوں کی ٹھنڈک اور دل کا سرور و چین بنائے آمین
بہت ممنون و مشکور ہوں پر خلوص دعاؤں کیلئے
جتنی دعائیں مجھے اور میرے بیٹے کو آپ نے دیں وہ سب اللہ آپ کے حق میں بھی قبول فرمائے آمین
 

مہ جبین

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
محمد امین بھائی بہت مبارک ہو اللہ رب العزت کی رحمتیں آپ پر اور آپ کے خاندان پر ہوں
پہلے تو ایسے لگا جیسے آپ تکمیل ایمان کرچکے ہیں
لیکن اب ایسے لگا رہا ہے جیسے ممکنہ بھابھی کی مبارکباد ہے تو جناب ہماری طرف سے موخر الذکر معاملے کی ہی مبارکباد ہے۔
آنٹی مہ جبین اللہ رب العزت آپ کے بچوں کو آپ کی آنکھوں کی ٹھنڈک اور دل کا سرور و چین بنائے آمین
وعلیکم السلام و رحمۃاللہ و برکاتہ و مغفرتہ
جزاک اللہ
 
Top