نقوی صاحب، اردو میں زحمت کیجے ناں ۔۔
ر راجہ صاحب محفلین جنوری 6، 2010 #482 نہیں مانگا تھا میں زندگی بھر کے لئے اس کو مگر دو گام چل کر ہی وہ ناتا توڑ بیٹھا ہے
شمشاد لائبریرین جنوری 6، 2010 #483 عشق سے پیدا نوائے زندگی میں زیر و بم عشق سے مٹی کی تصویروں میں سوزِد مبدم (علامہ)
نوید صادق محفلین جنوری 6، 2010 #484 ہر طرف ہیں موت کی پرچھائیاں زندگی لے کس طرح انگڑائیاں (خرم شہزاد خرم)
کاشفی محفلین مارچ 18، 2010 #485 زندہ ہوں اس طرح کہ غمِ زندگی نہیں جلتا ہوا دِیا ہوں مگر روشنی نہیں (بہزاد لکھنوی)
شمشاد لائبریرین مارچ 19، 2010 #486 ترے آستاں سے جدا ہوا تو سکونِ دل نہ مجھے ملا مری زندگی کے نصیب میں جو رہی تو دربدری رہی (سید نصیر الدین نصیر)
ترے آستاں سے جدا ہوا تو سکونِ دل نہ مجھے ملا مری زندگی کے نصیب میں جو رہی تو دربدری رہی (سید نصیر الدین نصیر)
کاشفی محفلین مارچ 20، 2010 #487 اک معمہ ہے سمجھنے کا نہ سمجھانے کا زندگی کاہے کو ہے خواب ہے دیوانے کا (فانی بدایونی)
شمشاد لائبریرین مارچ 20، 2010 #488 تیری نگہ سے تجھ کو خبر ہے کہ کیا ہوا دل زندگی سے بارِ دگر آشنا ہوا (قیوم نظر)
کاشفی محفلین مارچ 20، 2010 #489 جو زندگی کے لیئے زہر بھی ہے، امرت بھی بڑے ریاض سے وہ تلخیء حیات ملی (احتشام حسین احتشام)
شمشاد لائبریرین مارچ 21، 2010 #490 منتِ حضرتِ عیسیٰ نہ اٹھائیں گے کبھی زندگی کے لیے شرمندہء احساں ہوں گے؟ (مومن)
کاشفی محفلین اپریل 6، 2010 #491 زندگی جس سے عبارت ہے سو وہ زیست کہاں یوں تو کہنے کے لئیے کہہ دے کہ ہاں جیتے ہیں (خواجہ میر درد)
ر راجہ صاحب محفلین مئی 13، 2010 #492 غمِ زندگی غم بندگی غم دو جھاں غم جاوداں میری ھر نظر تیری منتظر تیری ھر نظر میرا امتحاں اقبال
شمشاد لائبریرین جولائی 4، 2010 #493 اسی کشمکش میں گزریں مری زندگی کی راتیں کبھی سوز و سازِ رومی، کبھی پیچ و تابِ رازی (علامہ)
ر راجہ صاحب محفلین جولائی 4، 2010 #494 تنگ آ چکے ہیں کشمکشِ زندگی سے ہم ٹھکرا نہ دیں جہاں کو کہیں بے دلی سے ہم ساحر
شمشاد لائبریرین جولائی 4، 2010 #495 وہی درد جو بھی کسک بنا، اسے تیرے نام لگا دیا اسی طور ہم نے تلاش کی ہیں یہ زندگی کی مُسرتیں (نزہت عباسی)
وہی درد جو بھی کسک بنا، اسے تیرے نام لگا دیا اسی طور ہم نے تلاش کی ہیں یہ زندگی کی مُسرتیں (نزہت عباسی)
ر راجہ صاحب محفلین اگست 5، 2010 #496 کثرت آرائ خیالِ ما سوا کی وہم تھی مرگ پر غافل گمانِ زندگی کرتے رہے غالب
شمشاد لائبریرین جون 23، 2011 #497 میں زندگی کے ہر اک مرحلے سے گزرا ہوں کبھی میں خار بنا اور کبھی گلاب ہوا (سعد اللہ شاہ)
ر راجہ صاحب محفلین جون 23، 2011 #498 ترے وعدے پر ستمگر، ابھی اور صبر کرتے اگر اپنی زندگی کا ہمیں اعتبار ہوتا داغ
شمشاد لائبریرین جون 24، 2011 #499 جو زندگی کے سارے دُکھ درد بانٹتا تھا اس سائے سے صفی اب محروم ہو چکا ہے (عتیق الرحمٰن صفی)
ر راجہ صاحب محفلین جون 26، 2011 #500 زندگی کو کوئی جانے بھی تو جانے کیسے اِس کہانی میں تو کردار بہت ملتے ہیں