زندگی

عیشل

محفلین
میں بکھر کرسمٹ نہیں سکتا
اب نہ کر پاش پاش مجھے
اب تیرے کام کا نہیں ہوں میں
زندگی جا نہ کر تلاش مجھے
 

عیشل

محفلین
میں بکھر کرسمٹ نہیں سکتا
اب نہ کر پاش پاش مجھے
اب تیرے کام کا نہیں ہوں میں
زندگی جا نہ کر تلاش مجھے
 

عیشل

محفلین
میں بکھر کرسمٹ نہیں سکتا
اب نہ کر پاش پاش مجھے
اب تیرے کام کا نہیں ہوں میں
زندگی جا نہ کر تلاش مجھے
 

عمر سیف

محفلین
عیشل ایک شعر پانچ بار کیوں ؟

زندگی یوں بھی کم ہے محبت کے لیے
روٹھ کر وقت گنوانے کی ضرورت کیا ہے
 

عیشل

محفلین
ضبط نے کہا:
عیشل ایک شعر پانچ بار کیوں ؟

زندگی یوں بھی کم ہے محبت کے لیے
روٹھ کر وقت گنوانے کی ضرورت کیا ہے

نیٹ پرابلم نا :?

تیری حیات کا ہر لمحہ شادماں گذرے
بہار سجدہ کرے تو جہاں جہاں گذرے
خدا نصیب کرے تجھ کو زندگی کی خوشی
تو سُرخرو ہو کہ جب کوئی امتحاں گذرے
 

عمر سیف

محفلین
ابھی تو محوِ رواں ہے یہ زندگی کا سفر
پھر اس کے بعد شروع ہوگا روشنی کا سفر
مجھے بھی خدشہ ہے اس بات کا، تمھیں بھی ہے خوف
ذرا سی بات پہ ٹوٹے نہ دوستی کا سفر
 

شمشاد

لائبریرین
میں نظر سے پی رہا تھا تو یہ دل نے بد دعا دی
تیرا ہاتھ زندگی بھر کبھی جام تک نہ پہنچے
(شکیل بدایونی)
 

شمشاد

لائبریرین
سحر نہ آئی کئی بار نیند سے جاگے
سو رات رات کی یہ زندگی گزار چلے
(گلزار)
 

عمر سیف

محفلین
آ بھی جاؤ‌ کے زندگی کم ہے
تم نہیں ہو تو ہر خوشی کم ہے
وعدہ کرکے یہ کون آیا نہیں
شہر میں آج روشنی کم ہے
 

عمر سیف

محفلین
یاس کی اک نرم سی ٹھوکر
نشے کیا کیا اُتار دیتی ہے
کون مرتا ہے موت کے ہاتھوں
زندگی آپ مار دیتی ہے
 

عمر سیف

محفلین
اپنی طبعیت اوروں سے جدا لگتی ہے
سانس لیتا ہوں تو زخموں کو ہوا لگتی ہے
کبھی مجھ سے راضی، کبھی مجھ سے‌ خفا
زندگی بتا تُو میری کیا لگتی ہے !!!
 
Top