نغمہ ہائے غم کو ہی اے دل غنیمت جانیے بے صدا ہو جائے گا یہ سازِ زندگی ایک دن (چچا)
شمشاد لائبریرین اکتوبر 21، 2007 #381 نغمہ ہائے غم کو ہی اے دل غنیمت جانیے بے صدا ہو جائے گا یہ سازِ زندگی ایک دن (چچا)
شمشاد لائبریرین اکتوبر 21، 2007 #384 سمیر صاحب آپ نے غالباً میرا پیغام نہیں پڑھا جو میں نے اوپر لکھا ہے۔ بھائی جی عنوان کا خیال رکھیں اور دھاگے کو اسی کے مطابق چلنے دیں۔
سمیر صاحب آپ نے غالباً میرا پیغام نہیں پڑھا جو میں نے اوپر لکھا ہے۔ بھائی جی عنوان کا خیال رکھیں اور دھاگے کو اسی کے مطابق چلنے دیں۔
S SamirAhmed محفلین اکتوبر 21، 2007 #385 حق مزدور کو اس کی اجرت اس کا پسینہ خشک ہونے سے پہلے دے دیا کرو
شمشاد لائبریرین اکتوبر 21، 2007 #386 بھائی جی یہ تیسری دفعہ آپ سے درخواست کر رہا ہوں اور آپ ہیں کہ سمجھ ہی نہیں رہے۔
ع عیشل محفلین اکتوبر 22، 2007 #387 نکالا مجھ کو جنت سے فریب ِ زندگی دے کر دیا پھر شوقِ جنت،یہ حیرانی نہیں جاتی
شمشاد لائبریرین اکتوبر 23، 2007 #388 کوئی حریف غم زندگی نہیں دیکھا حریف یوں تو بہت آزمائے کیا کہئے (سرور)
ہما محفلین اکتوبر 24، 2007 #389 زندگی رہ گئی ان بازوؤںمیںڈول کر جب ملیںتنہائیاں ہم رو دیئے دِل کھول کر
شمشاد لائبریرین اکتوبر 24، 2007 #390 دائم پڑا ہُوا ترے در پر نہیں ہُوں میں خاک ایسی زندگی پہ کہ پتھر نہیں ہُوں میں (چچا)
ہما محفلین اکتوبر 25، 2007 #391 زندگی جبرِ مُسلسل کی طرح کاٹی ہے جانے کس جُرم کی پائی ہے سزا یاد نہیں ساغر صدیقی
شمشاد لائبریرین اکتوبر 25، 2007 #392 دی مرے بھائی کو حق نے از سرِ نَو زندگی میرزا یوسف ہے ، غالب ! یوسفِ ثانی مجھے (چچا)
شمشاد لائبریرین اکتوبر 25، 2007 #394 زہر لگتی ہے مجھے آب و ہوائے زندگی یعنی تجھ سے تھی اسے نا سازگاری ہائے ہائے (چچا)
عمر سیف محفلین اکتوبر 26، 2007 #395 زندگی تجھ سے تو اپنی کوئی قیمت نہ لگی موت آئے گی تو کر جائے گی مہنگا ہم کو
نوید صادق محفلین اکتوبر 26، 2007 #396 زندگی ہووے گی کس طرح سے یا رب اپنی دم میں سو بار اگر یوں وہ خفا ہووے گا شاعر: میر تسکین
نوید صادق محفلین اکتوبر 26، 2007 #397 ہوا بدل گئی پیری میں نوجوانی کی بہار دیکھ چکے باغِ زندگانی کی شاعر: امداد علی بحر
شمشاد لائبریرین اکتوبر 27، 2007 #398 امیدوں کی دنیا میں گُم ہو گیا ہوں غمِ زندگی سے کہو لَوٹ جائے (سرور)
نوید صادق محفلین اکتوبر 27، 2007 #399 بڑے بروں کو رام زندگی فریب دے گئی کسی پہ خاک دال کر، کسی کو پھول مار کے شاعر: رام ریاض
شمشاد لائبریرین اکتوبر 27، 2007 #400 اچھا کیا جو آپ نے مجھ کو بھلا دیا تھا زندگی میں اک یہی کانٹا لگا ہوا (سرور)