چوم لیتا اداسیاں ساری کوئی ماں کی مثال تھا ہی نہیں ناہید ورک
زیرک محفلین جنوری 22، 2019 #182 راس آتا ہی نہیں کوئی تعلق ناہیدؔ دلِ خوش فہم مگر مان میں رکھا ہوا ہے ناہید ورک
زیرک محفلین جنوری 22، 2019 #185 بهوک پھرتی ہے مرے ملک میں ننگے پاؤں رزق ظالم کی تجوری میں چھپا بیٹھا ہے
زیرک محفلین جنوری 22، 2019 #186 ہوا ہی ایسی چلی ہے ہر ایک سوچتا ہے تمام شہر جلے، ایک میرا گھر نہ جلے
زیرک محفلین جنوری 23، 2019 #188 ایسا بھی اک ہجوم میرے آس پاس ہے جن کے دلوں میں زہر، زباں میں مٹھاس ہے
زیرک محفلین جنوری 23، 2019 #190 مزاج میں تھوڑی سختی لازمی ہے حضور لوگ پی جاتے سمندر، اگر کھارا نہ ہوتا
زیرک محفلین جنوری 23، 2019 #191 میں نے کہا کہ زہر سے بھی تلخ کوئی چیز ساقی نے زندگی کا پیالہ دیا مجھے
زیرک محفلین جنوری 23، 2019 #192 پیالہ بھر تو لیا ہے جدائی کا تُو نے مجھے بتا کہ کبھی زہر یہ پیا بھی ہے
زیرک محفلین جنوری 23، 2019 #193 میرا سقراط کو پڑھنا بھی قیامت ٹھہرا زہر دے کر مرے اپنوں نے مجھے مار دیا
زیرک محفلین جنوری 23، 2019 #194 اب تجھے کیسے بتائیں کہ تری یادوں میں کچھ اضافہ ہی کیا ہم نے خیانت نہیں کی
زیرک محفلین جنوری 23، 2019 #195 گلی کے موڑ تک آئی تھی گولی میں گھر میں ہوں مرا صدقہ اتارو لیاقت علی عاصم
زیرک محفلین جنوری 23، 2019 #196 کوئی لباس کفن کے سوا نہیں جچتا مرے وجود میں ایسا سِلا ہوا دکھ ہے لیاقت علی عاصم
زیرک محفلین جنوری 23، 2019 #197 کیا خوب یہ انا ہے کہ کشکول توڑ کر اب تک کھڑے ہوئے ہیں وہیں ہاتھ جوڑ کر لیاقت علی عاصم
زیرک محفلین جنوری 23، 2019 #198 اس کے علاوہ کوئی ہمارا نہیں یہاں جاؤ! کوئی خدا کو بلا لاؤ دوڑ کر لیاقت علی عاصم
زیرک محفلین جنوری 24، 2019 #199 ہم درختوں کو کہاں آتا ہے ہجرت کرنا تم پرندے ہو وطن چھوڑ کے جا سکتے ہو عمار اقبال