زیرک کے پسندیدہ اشعار

زیرک

محفلین
ضرورتوں کے مطابق دعا بدلتے رہے
یہ لوگ خود نہیں بدلے خدا بدلتے رہے
احمد سلمان​
 

زیرک

محفلین
کہ مسکرانا بھی پڑتا ہے فاتحانہ ہمیں
ترے شکستہ دلوں کی ہزار مشکل ہے
جمال احسانی​
 

زیرک

محفلین
کاش میں تجھ پہ ریاضی کے سوالوں کی طرح
خود کو تقسیم کروں، کچھ بھی نہ حاصل آئے
جمال احسانی​
 

زیرک

محفلین
کسی بھی وقت بدل سکتا ہے لمحہ کوئی
اس قدر خوش بھی نہ ہو میری پریشانی پر
جمال احسانی​
 

زیرک

محفلین
بانٹ دے گا وقت اہلِ زر میں ساری نعمتیں
مفلسوں کے واسطے حرفِ دعا رہ جائے گا
ناز خیالوی​
 

زیرک

محفلین
وہ مسل کر بھیجتا ہے پھول میرے واسطے
ذکر کرتا ہے وہ میرا، لے کر بیگانے کا نام
ناز خیالوی​
 

زیرک

محفلین
اٹھے ہیں ہاتھ تو اپنے کرم کی لاج بچا
وگرنہ میری دعا کیا، مِری طلب کیا ہے
صدیق مجیبی​
 

زیرک

محفلین
ختم ہوتا ہی نہیں بیدار لمحوں کا عذاب
نیند جیسے کوئی زخمِ بے رفو آنکھوں میں ہے
صدیق مجیبی​
 

زیرک

محفلین
عجیب درد کا رشتہ ہے، اک عذاب ہے یہ
جسے بھلا دیا میں نے، وہ بھولتا بھی نہیں
صدیق مجیبی​
 

زیرک

محفلین
اس سے بڑھ کر اور کیا ہو عشق میں دیوانگی
میں نے تیرے ہجر میں اک اشک کو دریا کیا
ناز بٹ​
 

زیرک

محفلین
تیرے غم سے کِیا دنیا کے غموں کا چارہ
یعنی اک خار سے سب خار نکالے میں نے
ناز بٹ​
 

زیرک

محفلین
مری صدا ہوا میں بہت دور تک گئی
پر میں بلا رہا تھا جسے وہ بے خبر رہا
منیر نیازی​
 

زیرک

محفلین
نا مکمل حسرتیں ہیں، نا مکمل ہر خوشی
جاتے جاتے جاں گئی ہے جانے کب غم جائے گا
اتباف ابرک​
 
Top