سائنس مسلسل خاموش کیوں؟

سید عمران

محفلین
نظریہ ارتقا کی طرح نظریہ بگ بینگ بھی کسی مفروضے کی بنیاد پر قائم نہیں ہوا۔ بلکہ اس کے پیچھے ماہرین فلکیات کاکئی دہائیوں پر مشتمل کائناتی مشاہدہ، معائنہ، تجربات شامل ہیں۔
اب تک کی تحقیق کے مطابق سائنسدانوں کے پاس بگ بینگ تھیوری کے دو بڑے ثبوت شواہد سے ثابت شدہ ہیں:
  1. خلا کا ہر سمت میں بے لگام پھیلنا
    CMB_Timeline300_no_WMAP.jpg
  2. کائیناتی بیک گراؤنڈ شعاعیں جو کائنات کے ہر مقام پر پائیں جاتی ہیں:
    BBwWxqB5LPZkVWFSyHiDgf-970-80.jpg
جب تک کائنات پھیل رہی ہے دوبارہ بگ بینگ کیسے ہو سکتا ہے؟ سوال کرنے کیلئے بھی عقل و دانش چاہئے :)
عقل و دانش سے ہی پوچھا ہے کہ جو چیز ایک بار ہوسکتی ہے وہ بار بار کیوں نہیں؟؟؟
 

عباس اعوان

محفلین
پاکستان میں سائنس کی تعلیم کی کیا اہمیت ہے ان مراسلوں سے صاف ظاہر ہے۔ کیا وہاں کسی نے فزکس نہیں پڑھی؟

خدارا سائنس پر اردو اور پاکستان میں بات چیت بند کریں۔ یہ ملک اور زبان صرف مذہب، شاعری اور کرکٹ کے لئے ہیں۔

نہیں میرا کوئی ارادہ نہیں ہے کہ محفل پر بگ بینگ کی تفصیل بیان کروں۔ شوق ہے تو ہائی سکول لیول کی کوئی فزکس کی کتاب اٹھا کر پڑھ لیں
اگر آپ کا اشارہ ویکیوم میں ازخود ہونے والی کوانٹم فلکچوئیشنز سے ہے، برائن اےسمٹری، سٹینڈرڈ ماڈل، انفلیشنری ماڈل یا سٹرنگ تھیوری سے یا مزید اس قسم کے موضوعات سے تو میں ان کا مطالعہ مغربی مصنفین کی لکھی ہوئی تحاریر کا کر چکا ہوں۔ کہیں نہ کہیں آخر میں جا کر پھر اسی سوال کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
مزید یہ کہ یہ مسئلہ فی الوقت سائنس کی پہنچ سے باہرہے۔List of unsolved problems in physics - Wikipedia
 

جاسم محمد

محفلین
ابھی حتم کہاں ہوئی؟؟؟
جیسا کہ اوپر بیان کر دہ شواہد سے ظاہر ہے۔ کائنات بگ بینگ سے لے کر اب تک مسلسل پھیل رہی ہے۔ جب یہ پھیلاؤ رک کر سکڑنا شروع کرے گا تو اس کا اختتام بالآخر بگ کرنچ پر ہی ہوگا۔ جس کے ساتھ ایک بار پھر بگ بینگ ممکن ہو سکتا ہے۔ البتہ فی الحال اس سکڑتی ہوئی کائنات کے کوئی شواہد نہیں ملے۔
 

سید عمران

محفلین
اس نے "کُن" کہا اور سب کُچھ ہو گیا۔
وہ کُن کہے گا اور کُچھ نہیں رہے گا۔
وہ ہمیشہ سے تھا ، ہمیشہ سے ہے اور ہمیشہ رہے گا۔
یہ اس کی حقیقت ہے۔

ہم کچھ بھی نہیں تھے، کچھ بھی نہیں ہیں اور کُچھ بھی نہیں رہیں گے۔
اور یہ ہماری حقیقت ہے۔
:)
ہم اُس کی نہیں، اِس کی بات کررہے ہیں!!!
 

سید عمران

محفلین
جیسا کہ اوپر بیان کر دہ شواہد سے ظاہر ہے۔ کائنات بگ بینگ سے لے کر اب تک مسلسل پھیل رہی ہے۔ جب یہ پھیلاؤ رک کر سکڑنا شروع کرے گا تو اس کا اختتام بالآخر بگ کرنچ پر ہی ہوگا۔ جس کے ساتھ ایک بار پھر بگ بینگ ممکن ہو سکتا ہے۔ البتہ فی الحال اس سکڑتی ہوئی کائنات کے کوئی شواہد نہیں ملے۔
یہ کائنات سکڑنے سے پہلے کہاں تھی؟؟؟
دھماکہ کس محرک سے ہوا؟؟؟
 

فرقان احمد

محفلین
خدا پر یقین لانے کے لیے ذہانت عمومی بہت کافی ہے۔ سائنس کے نظریات کی بنیاد پر مذہبی عقائد کی تعبیرکرنا غلط رویہ ہے۔ خدا کے تصور کا ادراک کرنے کے لیے عام انسانی مشاہدہ از بس کافی ہے۔
 

جاسم محمد

محفلین
مزید یہ کہ یہ مسئلہ فی الوقت سائنس کی پہنچ سے باہرہے
Quantum fluctuations پر ابھی تحقیق ہو رہی ہے۔ البتہ اس میں کوئی شک و شبہ نہیں کہ کائنات میں موجود خلا ہر سمت میں مسلسل پھیل رہا ہے۔ا ور گزرتے وقت کے ساتھ اس کی رفتار میں تیزی acceleration آ رہی ہے۔
 

عباس اعوان

محفلین

جاسم محمد

محفلین
یہ کائنات سکڑنے سے پہلے کہاں تھی؟؟؟
گو کہ تمام قوانین فطرت کو انسان نے آج دریافت کیا ہے۔ مگر اس میں کوئی دو رائے نہیں کہ یہ بگ بینگ کے وقت بھی جوں کے توں موجود تھے۔ اور انہی قوانین کے بدولت پوری کائنات وجود میں آئی ہے۔ یہاں وقت کو سُرخ زدہ اس لئے کیا کیونکہ سائنسدانوں کے مطابق اس کی اپنی ایک ڈائی مینشن ہیں۔ جو بگ بینگ کے ساتھ ہی وجود میں آئی ہے۔ یعنی بگ بینگ سے "قبل" کی کوئی حیثیت نہیں کیونکہ تب وقت کا اپنا کوئی وجود نہیں تھا۔
 

جاسم محمد

محفلین
دھماکہ کس محرک سے ہوا؟؟؟
اگر آپ کا اشارہ ویکیوم میں ازخود ہونے والی کوانٹم فلکچوئیشنز سے ہے، برائن اےسمٹری، سٹینڈرڈ ماڈل، انفلیشنری ماڈل یا سٹرنگ تھیوری سے یا مزید اس قسم کے موضوعات سے تو میں ان کا مطالعہ مغربی مصنفین کی لکھی ہوئی تحاریر کا کر چکا ہوں۔ کہیں نہ کہیں آخر میں جا کر پھر اسی سوال کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
مزید یہ کہ یہ مسئلہ فی الوقت سائنس کی پہنچ سے باہرہے۔
بگ بینگ کے محرکات فی الحال زیر تحقیق ہیں۔ مختلف تھیوریز پر کام ہو رہا ہے۔ دیکھتے ہیں دنیا کے چوٹی کے دماغ کیا نتیجہ اخذ کر تے ہیں۔ دعا کریں ان کو بالآخر اس کے پیچھے کوئی خدا ہی مل جائے۔ تاکہ یہ بحث اپنے منطقی انجام کو پہنچے :)
 

عباس اعوان

محفلین
Quantum fluctuations پر ابھی تحقیق ہو رہی ہے۔ البتہ اس میں کوئی شک و شبہ نہیں کہ کائنات میں موجود خلا ہر سمت میں مسلسل پھیل رہا ہے۔ا ور گزرتے وقت کے ساتھ اس کی رفتار میں تیزی acceleration آ رہی ہے۔
پھیلاؤ سے متفق۔
البتہ یہ بتائیں کہ کائنات میں خلا ہے یا خلا میں کائنات ؟
 

rahmat khan

محفلین
زیک صاحب! من گھڑت کہانیاں کہاں ہیں.۔ ابھی پچھلے سال یہا ں ایک کیڈٹ کالج کی تعمیر کے سلسلے میں اہل علاقہ کو حکومت کے ارڈر پر قریبی مقبرے سے اپنے رشتہ داروں کی میتیوں کو کسی دوسری جگہ منتقل کرنا تھا سو ایک بوڑھے بزرگ کی بارہ سال بعد قبر کشائی پر لوگ حیران رہ گئے کہ وہ صحیح سلامت تھے جیسے وہ سوئے ہوئے ہوں ۔بعض لوگوں نے ان کی تصویریں بھی لیں ۔ اور ایسے ہی ایک دو افراد کے جسد بھی سلامت تھے ۔
ہمارے گاؤں میں کنواں کھودا گیا تو بقول چاچا یعقوب نیچے پانی کے باشندے چل پھر رہے تھے۔ اس لئے جلدی سے اس جگہ کو بند کر دیا گیا
 

rahmat khan

محفلین
بگ بینگ کے محرکات فی الحال زیر تحقیق ہیں۔ مختلف تھیوریز پر کام ہو رہا ہے۔ دیکھتے ہیں دنیا کے چوٹی کے دماغ کیا نتیجہ اخذ کر تے ہیں۔ دعا کریں ان کو بالآخر اس کے پیچھے کوئی خدا ہی مل جائے۔ تاکہ یہ بحث اپنے منطقی انجام کو پہنچے :)
خدا
؎ جو رہے سامنے اور دکھائی نہ دے
اگر کوئی خدا کو مانے یا نہ مانے فرق نہیں پڑتا ۔ فرق پڑتا ہے خدا کے احکام کو ماننے یا نہ ماننے سے۔ خدا کا اقرار کرکے جھوٹ ۔ چوری ۔ دھوکہ ۔ قتل کرنا ۔زیادہ بڑا جرم ہے۔
 

جان

محفلین
مجھے یہ سمجھ نہیں آ رہی کہ بحث کا نقطہ کیا ہے؟ اللہ پاک دنیا کو سائنس کے اصولوں پہ بنائیں، چلائیں یا کسی اور جادوئی اصول پہ، اس سے اس اصول کی نفی یا انکار یا اس پر اعتراض کرنے کا جواز کیا ہے؟
مذہبی برادری کی اکثریت سائنس سے (صرف سائنس ہی نہیں بلکہ مذہب کی حقیقی تعلیمات سے بھی) کوسوں دور ہو کر مسخرے پن کا مظاہرہ کرتی ہے اور خدا کو عظیم تر ثابت کرنے کے چکر میں اصولی طور پر خدا کی شان میں ہی کمی کا باعث بنتی ہے۔ اللہ پاک کی مرضی کہ وہ کائنات کو بگ بینگ سے پیدا کریں یا کسی اور طریقے سے، اللہ پاک کی مرضی وہ کائنات کو سائنس کے اصولوں پہ چلائیں یا کسی اور اصول پہ، اس سے انکار یا اعتراض خدا کی ہی شان میں گستاخی کا سبب ہے۔
سائنس کی پڑھی لکھی برادری کی اکثریت مذہبی برادری سے متنفر ہو کر اور سائنس سے محبت اور مذہب سے لاعلمی کی بنیاد پہ سائنس کو اتنا سر پہ بٹھا لیتی ہے کہ خدا کا رتبہ دے دیتی ہے۔ حالانکہ سائنس کے علاوہ بھی کئی علوم کائنات میں موجود ہیں اور انسانی حس صرف انہی کا مشاہدہ کر سکتی ہے جہاں تک اس کی حد ہے اور سائنسی مطالعے سے بھی خدا کا انکار یا اقرار دونوں معنی نہیں رکھتے، سائنس نے کئی ایک ان اصولوں کو غلط ثابت کیا ہے جو مذہبی طبقہ میں رائج تھے جس سے خود مذہب کا کوئی لینا دینا نہیں ہے اور وہ خالصتا انسان کے گھڑے ہوئے تھے۔ اس مغالطے کی بنیاد پہ وہ مذہب سے متنفر ہوگئے۔
بگ بینگ اگر کل کو درست ثابت ہو بھی جائے تو مذہبی طبقے کا جواب کیا ہو گا؟ مجھے اصولی طور پہ صرف اس بات پہ اعتراض ہے کہ یہ دھماکہ خود بخود ہو گیا ہے۔ اگر فرض کر بھی لیا جائے کہ یہ تھیوری درست ہے تو بھی میرا یہ ایمان ہے کہ یہ دھماکہ یا تو اللہ پاک کے کہنے پہ ہوا ہے یا اللہ پاک کے احکامات کے محرکات کے نتیجے میں ہوا ہے۔
 

جاسم محمد

محفلین
البتہ یہ بتائیں کہ کائنات میں خلا ہے یا خلا میں کائنات ؟
آئن اسٹائن کے نظریہ اضافیت کے مطابق کائنات خلا میں ہے۔ خلا اور وقت کے ملاپ سے بننے والی ڈائی مینشن کو space time continuum کہتے ہیں۔ جو کل کائنات میں موجو د ہر قسم کے مادہ و شعاؤں کو گھیرے ہوئے ہے۔
1859_Space-Time_Continuumdreamstime_xxl_65409828.jpg

gravidade.gif
 
Top