سادہ سا سوال ہے !

سادہ سا ایک اور سوال ہے خیالی صرف پلاو کیوں ہوتا ہے؟ خیالی چائے، سیون اپ، گاجر کا حلوہ، بروسٹ، نہاری، لازانیا اور خیالی پیزا کیوں نہیں ہوتا؟
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
یہ تو یوں ہے کہ میں کہہ دوں کہ پولیس والوں کی ناک نہیں ہوتی ہے۔
اچھا نا۔۔
یوں سمجھئے کہ پولیس والا اکیلا ہی تھا۔ اور وہ بھاگتے ہوئے ڈاکو کے پیچھے چلا گیا ہے۔ یا پھر اس کی ناک زکام کی وجہ سے بند ہے۔ اور اسے کسی بھی طرح آپ کی گاڑی میں پیسوں کی موجودگی کا علم نہیں ہے۔
 
سادہ سے سوال ہے کہ شادی کے معنی خوشی اور عورت کے معنی چھپی ہوئی ہیں۔ تو کیا عورت کی شادی کا مطلب خوشی چھپا دینے والی ہوا؟
 
علی وقار

محفلین
اچھا نا۔۔
یوں سمجھئے کہ پولیس والا اکیلا ہی تھا۔ اور وہ بھاگتے ہوئے ڈاکو کے پیچھے چلا گیا ہے۔ یا پھر اس کی ناک زکام کی وجہ سے بند ہے۔ اور اسے کسی بھی طرح آپ کی گاڑی میں پیسوں کی موجودگی کا علم نہیں ہے۔
میں پولیس کو بتا دوں گا کہ یہ پیسے ڈاکو بھائی کے ہیں۔ میں یہ 'امانت' اس تک واپس پہنچانا چاہوں گا۔
 
ضیاء حیدری

محفلین
سادہ سا ایک اور سوال ہے خیالی صرف پلاو کیوں ہوتا ہے؟ خیالی چائے، سیون اپ، گاجر کا حلوہ، بروسٹ، نہاری، لازانیا اور خیالی پیزا کیوں نہیں ہوتا؟
۔ جب ہم جاگتے میں خواب دیکھتے ہیں یا حال کی بجائے ماضی یا مستقبل کے بارے میں سوچتے ہیں اورجب ہمیں کوئی حل نظر نہیں آتا تو خیالی پکانا زیادہ سہانا لگتا ہے
 
Top