سادہ سا سوال ہے !

پوچھنا یہ تھا اگر رات کو نہ سوئیں تو کیا پھر بھی صبح منہ دھونا لازمی ہوتا ہے ؟
ایک مرتبہ ایسا ہوا میرا بیٹا بہت چھوٹا سا تھا صبح میں نے کہا کہ منہ دھو کر ناشتہ کریں تو کہنے لگا کہ منہ کیوں دھونا ہے میں تو سویا ہی نہیں۔ حالانکہ رات بھر سویا رہا
 
سید عاطف علی

لائبریرین
نکالی تو نہیں لیکن پھیکی چائے ڈال کر کم کی جا سکتی ہے۔
پھر چائے زیادہ ہو جائے گی مگر پیٹ میں شکر تو اتنی ہی جائے گی۔
شکر نکالنی ہے دراصل ۔
ویسے سالن میں سے نمک کم کرنے کے لیے ہماری امی تھوڑا سا گندھا ہوا آٹا ڈال دیتی تھیں ۔ اور نمک کم ہو جاتا تھا ۔
 
سیما علی

اب بھیا گندھا آٹا نہیں ڈال سکتے چائے زیادہ کی جاسکتی ہے ۔۔۔۔۔۔
 
ضیاء حیدری

محفلین
پھر چائے زیادہ ہو جائے گی مگر پیٹ میں شکر تو اتنی ہی جائے گی۔
شکر نکالنی ہے دراصل ۔
ویسے سالن میں سے نمک کم کرنے کے لیے ہماری امی تھوڑا سا گندھا ہوا آٹا ڈال دیتی تھیں ۔ اور نمک کم ہو جاتا تھا ۔
ڈسٹلیشن کا میتھڈ استعمال کیجئے، چائے کو بخارات میں تبدیل کرکے کسی اور برتن میں جمع کرلیں، پیالی میں شکر کے کرسٹل رہ جائیں گے
 
سید عاطف علی

لائبریرین
ڈسٹلیشن کا میتھڈ استعمال کیجئے، چائے کو بخارات میں تبدیل کرکے کسی اور برتن میں جمع کرلیں، پیالی میں شکر کے کرسٹل رہ جائیں گے
بخارات صرف پانی کے بنیں گے ۔ چائے کے نہیں ۔ چائے بھی شکر کے ساتھ ہی رہ جائے گی۔
 
انتہا

محفلین
اوکاڑہ(یو این پی ) دو نامعلوم مسلح ڈاکو سابق جنرل سیکرٹری پریس کلب کے اہل خانہ سے اسلحہ کے زور پر طلائی زیورات،نقدی موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے،پولیس نے موقع پر پہنچ کر کاروائی کرکے مقدمہ درج کر لیا ڈکیتی کی واردات پر صحافی برادری کا شدید احتجاج ذی پی او اوکاڑہ سے ڈاکوؤں کی گرفتاری کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق سابق جنرل سیکرٹری پریس کلب آصف کھوکھر کی اہلیہ اور سالیہار اوکاڑہ بازار سے شاپنگ کر کے گھر واپس جا رہی تھی کہ جیسے ہی امیر کالونی پہنچی تو دن دیہاڑے دو نامعلوم موٹر سائیکل سوار مسلح ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر انہیں روک لیا اور ان سے زبردستی ڈھائی تولہ طلائی زیورات، پرس جس میں نقدی 38 ہزار اور سام سنگ موبائل چھین لیا ڈاکو فائرنگ کرتے ہوئے اور اسلحہ لہراتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے پولیس کو اطلاع ملنے پر پولیس تھانہ اے ڈویژن موقع پر پہنچ گئی اور موقع سے سی سی ٹی وی فوٹیج اور ضروری شواہد اور اکٹھے کر کےمقدمہ درج کر لیا پولیس نے ڈاکوؤں کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں سابق جنرل سیکرٹری پریس کلب آصف کھوکھر کی اہلیہ کے ساتھ ڈکیتی کی واردات پر صحافی برادری سراپا احتجاج ہیں صحافیوں نے ڈی پی او اوکاڑہ فیصل شہزاد سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈاکوؤں کی فوری گرفتاری اور مال مسروقہ کی برآمدگی کے لیے فوری کاروائی عمل میں لائی جائے۔
 
Top