سادہ سا سوال ہے !

انتہا

محفلین
slhaj.jpg
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ڈسٹلیشن کا میتھڈ استعمال کیجئے، چائے کو بخارات میں تبدیل کرکے کسی اور برتن میں جمع کرلیں، پیالی میں شکر کے کرسٹل رہ جائیں گے

بخارات صرف پانی کے بنیں گے ۔ چائے کے نہیں ۔ چائے بھی شکر کے ساتھ ہی رہ جائے گی۔

کسی نے تجربہ کر کے دیکھا یا نہیں؟
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
اللہ تعالیٰ نے انسان کو جو دو آنکھیں ایک بڑی نعمت کی صورت عطا کی ہیں ان سے لوگ اپنا شہتیر دیکھنے کی بجائے لوگوں کے تنکے کیوں تلاش کرتے ہیں؟
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
پنیر تو دودھ کو پھاڑنے سے بنتا ہے!!!
جی ۔۔۔ ہاتھوں سے تو پھاڑنا مشکل تھا اس لئے چولھے پر ابال کر پھاڑا اور پنیر حاصل کر لیا۔ پھر اس میں انڈے اور مسالے ڈال کر ٹکیاں بنا کر تل لیں اور مزے سے کھائیں۔
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
پانی بخارات بن کر اڑا تھا ۔ دوبارہ دیکھیئے گا۔
کبھی کہتے ہیں کہ ڈٹ کر آرام کرو اور پھر خود ہی کچن میں جانے کا بہانہ بھی فراہم کرتے ہیں۔
تھوڑا سا پانی اڑا ہو گا بخارات بن کر۔۔۔ جو اگلے دن بارش کی صورت برس بھی گیا :biggrin:
 
Top