سادہ سا سوال ہے !

فہد اشرف

محفلین
تو آپ سے اب تک عدنان بھائی اور عمران بھائی کے درمیان صلح کیوں نہیں ہو پائی۔ کیا معاملہ اتنا گھمبیر ہو چکا ہے ۔
گمبھیر۔
اکثر محفلین کو یہ غلطی کرتے دیکھا ہے بہت دن سے تصحیح کرنے کی سوچ رہا تھا آج موقع مل گیا
 
م حمزہ

محفلین
'جانو کپکتی' ایک کردار تھا شاید کسی پاکستانی ڈرامہ میں۔ ان بھڑکانے والوں کا بھی شاید یہی کردار ہو گا۔
ان ڈراموں اور فلموں میں کام کرنے والوں کو کردار کیوں کہا جاتا ہے۔ جب کہ ان کا کام زیادہ تر کردار کشی ہوتا ہے؟
 
عظیم

مجھے بھی شک تھا ۔ ہندی الفاظ میں اکثر غلطیاں کر جاتا ہوں۔ کچھ عدنان بھائی اور عمران بھائی کا معاملہ بھی ایسا ہے کہ۔
 
یاز

محفلین
ان ڈراموں اور فلموں میں کام کرنے والوں کو کردار کیوں کہا جاتا ہے۔ جب کہ ان کا کام زیادہ تر کردار کشی ہوتا ہے؟
کردار ہوں گے تو ان کی کشی ہو گی نا۔
ذرا تصور کریں کہ فلموں یا ڈراموں میں کردار ہی نہ ہوں۔ تو کردار کشی کیا ٹماٹروں پیازوں کی کریں گے۔
 
میں بھی یہی کہتا ہوں جب انکا خود کا کردار ہی نہیں اور ان کا کام دوسروں کی کردار کشی ہے تو آپ نے ان کو کردار کیوں کہا۔

'جانو کپکتی' ایک کردار تھا شاید کسی پاکستانی ڈرامہ میں۔ ان بھڑکانے والوں کا بھی شاید یہی کردار ہو گا۔
 
عظیم

محفلین
ایک سوال کسی پنجابی سٹیج ڈرامہ میں شاید امانت چن نے پوچھا تھا کہ

زندگی چار دن کی ہوتی ہے تو ٹیسٹ میچ کیوں پانچ دن کا ہوتا ہے؟
 
میں بھی یہی کہتا ہوں جب انکا خود کا کردار ہی نہیں اور ان کا کام دوسروں کی کردار کشی ہے تو آپ نے ان کو کردار کیوں کہا۔
کردار میں اچھا اور برا دونوں طرح کے کردار آ جاتے ہیں۔
اسی لیے برے کردار والے کو بدکردار کہا جاتا ہے۔
کردار کے معنی میں اچھا ہونے کا معنی شامل نہیں۔
 
کردار کشی کے کافِ دوم پر زبر تھی بھائی، آپ غالبا پیش پڑھ کر یہ مراسلہ لکھ گئے ہیں!
 
آخری تدوین:
Top