سادہ سا سوال ہے !

فرقان احمد

محفلین
مجھے لگتا ہے کہ محمد عدنان اکبری نقیبی بھائی کے ہاتھ ایسے سوالات کا کوئی خزانہ لگ گیا ہے، جہاں سے وہ ایک ایک موتی اٹھا اٹھا کر یہاں جمع کرتے جا رہے ہیں ۔
کافی خاموشی چھا گئی ہے! معلوم پڑتا ہے، صاحب بہادر 'خزانے' کی کنجیاں گم کر بیٹھے ہیں! :)
 
بہت ہی سادہ سا سوال ہے ،
اگرمیں پیدل چلتے ہوئے تھوڑی دور پہنچوں اورمیری سائیکل پنکچرہوجائے اور دور دور تک حجام کی دوکان نہ ہو تو کیا میرا جوتا ڈاکٹرسلائی کردے گا ؟
 

عظیم

محفلین
بہت ہی سادہ سا سوال ہے ،
اگرمیں پیدل چلتے ہوئے تھوڑی دور پہنچوں اورمیری سائیکل پنکچرہوجائے اور دور دور تک حجام کی دوکان نہ ہو تو کیا میرا جوتا ڈاکٹرسلائی کردے گا ؟
مجھے لگتا ہے کہ آپ کا دماغی سلتنن بگڑ چکا ہے، آپ کو چاہیے کہ کسی اچھے سے حکیم سے پیٹ درد کی دوا لے کر ڈاکٹر کے بتائے ہوئے طریقے سے کھائیں ۔
 

فہد اشرف

محفلین
مابدولت برادرم عظیم کا مراسلہ ملاحظہ کرتے ہی اپنے املائی جہاد کے جذبۂ تلاطم خیز پرقابو نارکھ سکے اور فی الفور ان کی ایک املائی سہوکی اصلاح پرکمربستہ ہوکر درست لفظ سے تصحیح کرڈالی ، تاہم قدرے اوپرپہنچ کرجب مابدولت پریہ انکشاف روح فرسا ہوا کہ برادرخردسال فہد اشرف اس کارخیرمیں نہایت شدومداوربمع اعراب مابدولت سے سبقت لے جاچکے ہیں تو مابدولت بس اپنا سا منہ لیکررہ گئے۔:):)
 
Top