بہت بہت شکریہ جناب۔۔۔ بہت معلوماتی پوسٹ۔ دیوبندیوں کے عمومی رویوں اور نفسیات کو دیکھتے ہوئے آپ کی باتیں درست ہی لگ رہی ہیں اور یقینا درست ہی ہونگی۔
بسرسبیلِ تذکرہ ایک بات یاد آئی۔۔میں شارجہ کے انڈسٹریل ایریا میں تقریبا تین سال مقیم رہا اور وہاں بازار میں موجود ایک پاکستانی ریسٹورنٹ پر باقاعدگی سے ناشتے وغیرہ کیلئے جانا ہوتا تھا۔ وہاں ایک خان صاحب بھی اکثر نظر آتے تھے جو کافی بذلہ سنج تھے اگرچہ ان سے کبھی گفتگو نہیں ہوئی تھی۔ ایک دن ہوٹل کا مالک (جو مدراسی تھا اور پاکستانی ہوٹل کو چلا رہا تھا) نے خن صاحب کے ساتھ مذاق مذاق میں پوچھا کہ "خان صاحب آپ کہاں کا رہنے والا ہے آپکا علاقہ کونسا ہے؟"
جواب میں خان صاحب نے ایک تاریخی جملہ ارشاد فرمایا
" میں جس جگہ رہتا ہوں وہ جنت جیسی ہے، لیکن لوگ دوزخی ہیں"
یہ سن کر میرے بھی کان کھڑے ہوئے اور پوچھ بیٹھا کہ کونسا علاقہ؟
تو ارشاد ہوا:
"کُرم ایجنسی"