سحری اور افطار میں کیا کھایا، کیا پیا؟

عثمان

محفلین
ویسے ہماری طرف مچھلی بریانی کا تجربہ ہو چکا ہے۔ :)
اور اس تجربہ کے بعد دوبارہ یہ تجربہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اور طے پایا کہ چکن بریانی کے ساتھ مچھلی فرائی کر لینا ہی درست اور بہتر ہے۔
بیگم مچھلی بریانی بناتی ہیں اور مجھے ذائقہ میں مناسب لگتی ہے۔
اگرچہ مچھلی اور چکن مجھے عموماً فرائی یا روسٹ پسند ہیں۔
 
عثمان

محفلین
ویسے نہاری کی کثیر اقسام سے اندازہ ہوتا ہے کہ اس میں کریلے نہاری کی گنجائش بھی نکل سکتی ہوگی۔ :)
 
بیگم مچھلی بریانی بناتی ہیں اور مجھے ذائقہ میں مناسب لگتی ہے۔
اگرچہ مچھلی اور چکن مجھے عموماً فرائی یا روسٹ پسند ہیں۔
ہمارے ہاں مچھلی اور بریانی اپنے مکمل ذائقہ کے ساتھ پسند کی جاتی ہیں، تو کچھ یوں محسوس ہوا کہ دونوں کے ذائقہ کے ساتھ انصاف نہیں ہوا۔ :)
 
سین خے

محفلین
غالباً چکن قورمہ کی کسی قسم کو نہاری کا نام دے دیا گیا ہے ورنہ نہاری تو بیف ہی کی ہوتی ہے۔
اوجھڑی کی بھی اپنی ہی بات ہے۔ کسی کسی کو پکانی اور کھانی آتی ہے۔ :)

یہ مجھ جیسے افراد کی خصوصی دعاوَں کا نتیجہ ہے کہ ہماری قوم کے نصیب جاگ اٹھے اور چکن نہاری ہماری زندگیوں میں آن وارد ہوئی :daydreaming:
 
سین خے

محفلین
ویسے نہاری کی کثیر اقسام سے اندازہ ہوتا ہے کہ اس میں کریلے نہاری کی گنجائش بھی نکل سکتی ہوگی۔ :)

شیف راحت غالباً سات آٹھ سال پہلے سبزیوں کی نہاری بنانا سکھا چکی ہیں۔ بہت ہٹ ریسیپی گئی تھی۔ ہم بھی بنا چکے ہیں :blushing:
 
یاز

محفلین
ویسے نہاری کے حوالے سے بزرگ کہا کرتے تھے کہ نہاری کھا کر آنکھوں یا ناک سے پانی نہ بہے تو نہاری ادھوری ہے۔ :)
کراچی کی برنس روڈ کی نہاریاں اس بابت مشہور ہیں۔ میں نے وہاں کئی جگہ سے کھائیں، لیکن ویسے اثرات تو مرتب نہ ہوئے۔ تاہم مصالحہ پنجاب کی نہاریوں سے کافی زیادہ تھا۔
 
عثمان

محفلین
لگتا ہے میرے علاوہ کوئی اوجھڑی کا شوقین ادھر موجود نہیں۔ یہاں کینیڈا میں تو حلال کبھی ملی نہیں۔
ویسے پکی اوجھڑی کی خوشبو مجھے دور سے ہی پسند ہے۔
 
لگتا ہے میرے علاوہ کوئی اوجھڑی کا شوقین ادھر موجود نہیں۔ یہاں کینیڈا میں تو حلال کبھی ملی نہیں۔
ویسے پکی اوجھڑی کی خوشبو مجھے دور سے ہی پسند ہے۔
بھیا ہم ہیں نا آپ غمگین کیوں ہوتے ہو ۔
 
یاز

محفلین
لگتا ہے میرے علاوہ کوئی اوجھڑی کا شوقین ادھر موجود نہیں۔ یہاں کینیڈا میں تو حلال کبھی ملی نہیں۔
ویسے پکی اوجھڑی کی خوشبو مجھے دور سے ہی پسند ہے۔
بھیا ہم ہیں نا آپ غمگین کیوں ہوتے ہو ۔
چلیں آپ دونوں مل کے غم غلط کر لیں۔
ہم تو اوجھڑی سے پرہیز ہی کرتے آئے ہیں۔
 
لگتا ہے میرے علاوہ کوئی اوجھڑی کا شوقین ادھر موجود نہیں۔ یہاں کینیڈا میں تو حلال کبھی ملی نہیں۔
ویسے پکی اوجھڑی کی خوشبو مجھے دور سے ہی پسند ہے۔
گھر میں نا کبھی لائی گئی نا کبھی کسی نے آج تک سوچا۔ البتہ میں گھر سے باہر رہتے ہوئے متعدد بار کھا چکا ہوں۔
 
Top