سحری اور افطار میں کیا کھایا، کیا پیا؟

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
jfi593.jpg

فرائیڈ موموز
واہ واہ ہ ہ ہ ہ ہ ہ
ترکیب پلیز
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
سویاں، اچھا ترجمہ ہے ۔ ہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہا

اسپغیٹی اٹالین ڈش ہے، چین کی ایجاد نوڈلز ہیں۔
اسپغیٹی عام طور پر گندم کے آٹے یا میدے سے بنتی ہے، جب کہ نوڈلز مختلف چیزوں مثلاً چاول، آلو، نھ (سر کنڈا ؟؟؟) کے نشاستہ(Starch) اور چاول کے آٹے سے بنتی ہیں۔ سپغیٹی کی سویاں نوڈلز کی نسبت کافی موٹی ہوتی ہیں۔ سپغیٹی کو عموماً کانٹے جب کہ نوڈلز کو چوپ سٹکس کے ساتھ کھایا جاتا ہے۔

جی ہاں، کچوری عموماً گھروں خصوصاً دیہات میں نہیں بنائی جاتی۔
اور اس کا پٹھورے کے ساتھ اس سے زیادہ کوئی تعلق نہیں کہ دونوں کو تلا جاتا ہے۔
ایک کچوری دس پٹھوروں پر بھاری ہوتی ہے۔

قیمہ اور چکن کچوری عام طور پائے جانے والی اقسام ہیں۔ بیچ میں ابلا انڈا، سبزیاں وغیرہ بھی ڈالی جاتی ہیں۔
بھوک کے ماروں کے لیے بعد از افطار، دستر خوان سے اٹھنے سے پہلے ایک عدد کچوری اکسیر کا درجہ رکھتی ہے۔ تابش بھائی نے جو تصویر لگائی، پنڈی میں ملنے والی کچوری ایسی نہیں ہوتی۔ مندرجہ ذیل تصویر دیکھیں:
story-image-1436161805-2015-07-062.jpg

ہادیہ محمد تابش صدیقی عبدالقیوم چوہدری
پٹھورے کیا ہیں؟
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
سر جی آپ اسلام آباد میں رہتے اورمیں ایک گاؤں سے تعلق رکھنے والی ہوں۔ میں نے کبھی نہیں کھائیں یہ چیزیں۔ نام بھی یہاں ہی پڑھا۔:)
ہادیہ آپ کے گاؤں کا نام کیا ہے؟ اگر ممکن ہو تو گاؤں کی تصاویر بھی شیئر کیجیے۔
اور کچوریاں تو آپ پہلی فرصت میں کھائیے جب بھی ممکن ہو۔
 

ہادیہ

محفلین
میں نے آج سحری نہیں کی:(
باقی کل کی افطاری میں فروٹ ، فالسے کا شربت
سالن میں کدو اور چنے کی دال
 
Top