سحری اور افطار میں کیا کھایا، کیا پیا؟

ویسے میری سحری بھی خاصی جاندار قسم کی ہوتی ہے
سبز توریوں کا سالن " دیسی گھی اور شکر" دیسی گھی کے پراٹھے " نمکین لسی" چُوری " اور ساتھ میں چائے
 
لاریب مرزا

محفلین
ویسے میری سحری بھی خاصی جاندار قسم کی ہوتی ہے
سبز توریوں کا سالن " دیسی گھی اور شکر" دیسی گھی کے پراٹھے " نمکین لسی" چُوری " اور ساتھ میں چائے
اچھی خاصی خوش خوراک واقع ہوئی ہیں آپ تو۔۔ پتہ لگ رہا ہے کہ ڈاکٹر کی بیگم ہیں۔ :D
 
عندلیب

محفلین
28am06a.jpg

پنیر پاکٹ پیزا
 
عباس اعوان

محفلین
https://en.wikipedia.org/wiki/Chole_bhature
انڈیا میں ان کو بھتورے اور پاکستان میں پٹھورے کہا جاتا ہے۔ سائز اور کافی حد تک شکل میں پوری کے جیسے ہوتے ہیں۔ نمکین مصالحہ والے آٹا یا میدہ کے ساتھ تلے جاتے ہیں، بیچ میں عموماً آلو یا چکن پرمشتمل مصالحی ہوتا ہے۔ اچار چھولوں اور چٹنی کے ساتھ کھایا جاتا ہے عموماً۔ لاہور وغیرہ میں تو کثرت سے دستیاب ہے۔ راولپنڈی میں بنی کے علاقے خصوصاً کالا خان نہاری ہاؤس کے آس پاس پائے جاتے ہیں۔ مزید علاقوں میں بھی ہوتے ہوں گے لیکن میرے علم میں نہیں۔
یہاں ہانگ کانگ میں ایک انڈین ریسٹورنٹ سے دو بار کھائے، لیکن لطف نہیں آیا۔ اور انہوں نے میدے کی بجائے آٹے سے بنائے ہوئے تھے شاید۔
 
عندلیب

محفلین
عندلیب آپی!! لگتا ہے کہ آپ نت نئے پکوان بنانے میں خاصی مہارت رکھتی ہیں۔
:)
کیا کریں مجبوری ہے سسٹر ۔۔
مصطفی زیدی نے جو پتھر،گھر،راستہ، کہکشاں والا شعر کہا تھا وہ پکوان کے حوالے سے سوچیں تو میاں جی کو پتھروں پر ۔۔۔ میرا مطلب ہے عام ڈشوں کے سہارے چلنے تو نہیں کہا جا سکتا بالخصوص رمضان میں۔ :p
لہذا نت نئی ڈشوں کی مہارت تو دکھانا ہی پڑتا ہے دل کو جانے والے راستے پر کہکشاں پھیلا کر ۔۔۔۔۔۔۔ ;)
 
ہاہاہاہا۔۔۔۔ جی بہتر!!
:)
 
مقدس

لائبریرین
ماشاءاللہ ماشاءاللہ آپ سب لوگ کتنا کھاتے ہو لولززز۔ ہماری سحری بس ٹوسٹ اور چائے سے ہو جاتی ہے۔ ماما کے لیے سادہ روٹی اور سالن ہوتا ہے جبکہ افطار میں وہی معمول کے مطابق ہی کھانا ہوتا ہے جو رمضان سے پہلے کھاتے ہیں۔ فوڈ مینیو میں کوئی ایکسٹرا چیز شامل نہیں کرتی میں
 
Top