سحری اور افطار میں کیا کھایا، کیا پیا؟

افضل حسین

محفلین
۔دن کا پہلا پہر طلوع آفتاب کے ساتھ ہی شروع ہوتا تھا۔
اس حساب سے پہلا پہر صبح 6 بجے شروع ہوکے 9 بجے کے قریب ختم ہو جاتا ہے. اور دوپہر 9 بجے صبح سے شروع ہوکر12 بجے ختم ہوجانا چاہیے.

لیکن صبح9 بجے کو کوئی دو پہر نہیں کہتا. کیوں
 

فرقان احمد

محفلین
اس حساب سے پہلا پہر صبح 6 بجے شروع ہوکے 9 بجے کے قریب ختم ہو جاتا ہے. اور دوپہر 9 بجے صبح سے شروع ہوکر12 بجے ختم ہوجانا چاہیے.
لیکن صبح9 بجے کو کوئی دو پہر نہیں کہتا. کیوں
اب تو صبح اور شام ہی رائج ہوتے جا رہے ہیں یا پھر صبح، دوپہر، شام؛ یہ جو پرانا حساب تھا، اس میں بھی موسمِ گرما اور موسمِ سرما میں پہروں کا حساب بدلتا رہتا تھا اور یہ بھی تو ایک اندازہ ہی ہوتا تھا۔ جیسا کہ اگر موسمِ گرما کے طویل دنوں میں پہر کو ساڑھے تین گھنٹے کا شمار کر لیا جائے تو نو یا ساڑھے نو بجے تک پہلا پہر، ساڑھے بارہ یا ایک بجے تک دوسرا پہر، یوں چار یا ساڑھے بجے تک تیسرا پہر ختم ہوتا ہو گا اور پھر چوتھے پہر کا آغاز ہوتا ہو گا اور دیکھیے، سردیوں میں پہر ڈھائی گھنٹے کا شمار کیا جاتا تھا تو اس حساب سے پہروں کی تقسیم ہوتی تھی۔ اور پھر، پہروں کی تقسیم سے متعلق پڑھ کر یہ اندازہ ہوتا ہے کسی پہر کے شروع ہونے یا ختم ہونے کے وسطی وقت کو پہر کی اصل کیفیت یا حالت شمار کیا جاتا ہو گا۔ خیر یہ تو سب اندازے ہیں او اس پر مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔
 

فرقان احمد

محفلین
آج کی افطاری​
کھجوریں ۔ آب زم زم ،
روح افزاء دودھ سوڈا ، فروٹ ،
کھانا عشاء کے بعد​
کل سے دودھ سوڈا کی بجائے ملک شیک لیجیے گا :) آپ کیا سمجھتے ہیں کہ ہم آپ کے مراسلے کم توجہ سے پڑھتے ہیں؛ ایک اور لڑی میں آپ دودھ سوڈا پر جان لیوا حملہ کر چکے :) تب تو بے چارے کی کسی نہ کسی طور جان بچی، تاہم اب تو آپ نے اس کا صفایا ہی کر دیا :)
 

فرقان احمد

محفلین
افطار

ایک چپاتی، تین عدد پکوڑے، دہی بھلے، لیموں کا شربت!

اور اب فروٹ چاٹ پر ہاتھ صاف کرنے کا ارادہ ہے! :)

الحمدللہ!
 

فرقان احمد

محفلین
قدرے تاخیر سے بیدار ہونے کے باعث ایک آدھ چپاتی، رات کے سالن اور پھینی پر اکتفا کرنا پڑا ۔۔۔!!! دہی کو حسرت بھری نگاہوں سے دیکھا کیے ۔۔۔ اور بس!
الحمدللہ!
 
367858-khajlapheni-1434644930-889-640x480.jpg
 
Top