سحری اور افطار میں کیا کھایا، کیا پیا؟

فہد اشرف

محفلین
آج سحری چھوٹ گئی اللّٰہ میرا روزہ آسان کرے۔ موسم بہت اچھا بہت اچھا ہے 30 ڈگری ٹمپریچر ہے ود نو دھوپ
 
محمدظہیر

محفلین
میں نے افطار میں روح افزاء، چند فرائڈ آئٹمس اور کھانا کھا لیا تھا
سحر کا وقت ہونے جا رہا ہے ابھی تک بھوک نہیں لگی
 
کل گردوں میں درد ہونے کی وجہ سے افطاری میں صرف سکن جبیں اور فروٹ چاٹ پر گزارا کیا.

ابھی سحری میں آلو اور لوکی کی ترکاری، روٹی، دہی اور چائے.
الحمد للہ

دوائیاں بھی سحر و افطار کا حصہ ہیں.
 
کڈنی سٹون؟ اس کی درد کے ساتھ تو روزہ بہت مشکل ہے۔

گیٹ ویل سون!
شکریہ.
پچھلے سال پہلی دفعہ تکلیف ہوئی تھی. تب الٹرا ساؤنڈ کلیئر آیا تھا. کل ڈاکٹر نے فی الحال میڈیسن دی ہے. اور تکلیف برقرار رہنے کی صورت میں سی ٹی سکین کا مشورہ دیا ہے.
 
فرقان احمد

محفلین
کل گردوں میں درد ہونے کی وجہ سے افطاری میں صرف سکن جبیں اور فروٹ چاٹ پر گزارا کیا.

ابھی سحری میں آلو اور لوکی کی ترکاری، روٹی، دہی اور چائے.
الحمد للہ

دوائیاں بھی سحر و افطار کا حصہ ہیں.

ارے بھئی، اپنا دھیان رکھا کریں ۔۔۔!!! اللہ پاک آپ کو شفائے کاملہ و عاجلہ عطا فرمائے، آمین
 
کل گردوں میں درد ہونے کی وجہ سے افطاری میں صرف سکن جبیں اور فروٹ چاٹ پر گزارا کیا.

ابھی سحری میں آلو اور لوکی کی ترکاری، روٹی، دہی اور چائے.
الحمد للہ

دوائیاں بھی سحر و افطار کا حصہ ہیں.
درد میں افاقے کے لیے بھٹے کے بال اُبال کر اس کا پانی پئیں۔ ہم نے ادھر ادھر سے سنا ہے لیکن اس کی کوئی سند نہیں ہے ہمارے پاس۔
 
سین خے

محفلین
آج کی سحری:
دوائیں، عجوہ کھجور، گرین ٹی، ایک گلاس مینگو جوس، ایک لٹر برف اور پھرباقی کی دوائیں
 
فرقان احمد

محفلین
میں اپنی ڈائیٹ میں دہی اور دودھ زیادہ استعمال نہیں کر سکتی تو اس لئے پورا دن بہت پیاس لگتی ہے۔ :( اس بار ایک لٹر برف کھا لی۔ :D تجربہ کامیاب رہا پورا دن پیاس نہیں لگی۔ :cool:
عجیب سی بات ہے؛ کیا ایک لٹر برف کھائی بھی جا سکتی ہے؟
 
زیک

مسافر
Top