سحری اور افطار میں کیا کھایا، کیا پیا؟

شاہد شاہ

محفلین
آمین۔ ویسے میں عموما ۲۰ سے ۲۲ گھنٹے کے روزے رکھتا نہیں ہوں۔ اگر جسم نے برداشت کر لیا تو ٹھیک وگرنہ واپس ۱۲ گھنٹے والی روٹین پر آجاؤں گا۔
 
سین خے

محفلین
اللہ کا شکر ایک مہینے سے لیکٹوس انٹولیرینس میں کچھ بہتری آگئی ہے تو اب چوتھائی کپ دودھ استعمال کرنا شروع کیا ہے :) زیادہ اب بھی استعمال نہیں کر پاتی ہوں پر اتنا بھی بہت لگ رہا ہے۔ آج دس سال بعد سحری میں دودھ کا استعمال کیا۔ ایک کپ گرین ٹی، کھجور، دودھ میں میوزلی ڈال کر کھائی اور نیسلے کا تھوڑا سا انار کا جوس پیا جو کہ اللہ معاف فرمائے مجھے بالکل پسند نہیں آیا۔ انار کی خوشبو تو تھی پر مزا بہت ہی عجیب تھا۔ ایسا لگ رہا تھا جیسے کوئی لال رنگ کا چینی سے لبریز شربت ہو۔ انار کا تو مزا ہی محسوس نہیں ہوا۔
 
شاہد شاہ

محفلین
اسکا بھی ایک خاص ٹیسٹ ہوتا ہے۔ مجھے بھی لگتا تھا کہ لیکٹوس کا مسئلہ ہے۔ جب ٹیسٹ لئے تو گلوٹن کا مسئلہ نکلا۔ مجھے امید ہے آپ لیکٹوس ٹالرنٹ ہیں۔ مسئلہ کہیں اور ہے

زیک

مسافر
ایک مہینے سے لیکٹوس انٹولیرینس میں کچھ بہتری آگئی ہے تو اب چوتھائی کپ دودھ استعمال کرنا شروع کیا ہے :) زیادہ اب بھی استعمال نہیں کر پاتی ہوں پر اتنا بھی بہت لگ رہا ہے۔
اسی لئے میں لیکٹوز فری دودھ استعمال کرتا ہوں۔ ورنہ سوئے ملک تو ہے ہی
 
سین خے

محفلین
اسکا بھی ایک خاص ٹیسٹ ہوتا ہے۔ مجھے بھی لگتا تھا کہ لیکٹوس کا مسئلہ ہے۔ جب ٹیسٹ لئے تو گلوٹن کا مسئلہ نکلا۔ مجھے امید ہے آپ لیکٹوس ٹالرنٹ ہیں۔ مسئلہ کہیں اور ہے

اوہو تو آپ گلوٹن کے متبادل کے طور پر عموماً کیا استعمال کرتے ہیں۔ یہاں تو جن لوگوں کو گلوٹن کا مسئلہ ہو جاتا ہے ان کے لئے کافی مسائل کھڑے ہو جاتے ہیں۔ متبادل اجزا عام دستیاب نہیں ہیں اور جو ہیں وہ مہنگے بہت ہوتے ہیں

میرا تو لیکٹوس کا مسئلہ آئی بی ڈی کی وجہ سے ہے۔ کچھ دنوں سے کافی بہتری محسوس ہو رہی تھی تو تھوڑا سا استعمال شروع کیا تو طبعیت خراب نہیں ہوئی :)
 
سین خے

محفلین
اسی لئے میں لیکٹوز فری دودھ استعمال کرتا ہوں۔ ورنہ سوئے ملک تو ہے ہی

میں نے دو تین بار سوئے ملک خریدا پر چونکہ اس کی یہاں اتنی مانگ نہیں ہے تو پتا نہیں دکاندار کس طرح اسے اسٹور کرتے ہیں کہ وہ ہر بار خراب نکلا۔ یا پھر اچھے برینڈ کا نہیں تھا۔
 
زیک

مسافر
اوہو تو آپ گلوٹن کے متبادل کے طور پر عموماً کیا استعمال کرتے ہیں۔ یہاں تو جن لوگوں کو گلوٹن کا مسئلہ ہو جاتا ہے ان کے لئے کافی مسائل کھڑے ہو جاتے ہیں۔ متبادل اجزا عام دستیاب نہیں ہیں اور جو ہیں وہ مہنگے بہت ہوتے ہیں
گلوٹن کا مسئلہ زیادہ گھمبیر ہے کہ بہت چیزوں میں ہوتا ہے اور متبادل بھی مشکل۔ مجھے گلوٹن سے مسئلہ نہیں ہے۔

آج کل یہاں گلوٹن سینسٹِوِٹی کا کچھ فیشن چل نکلا ہے۔ اتنے لوگوں کو یہ پرابلم ہے نہیں جتنے کہتے ہیں۔ لہذا گلوٹن فری اشیا ملنا کچھ آسان ہو گئی ہیں۔
 
زیک

مسافر
میرا تو لیکٹوس کا مسئلہ آئی بی ڈی کی وجہ سے ہے۔ کچھ دنوں سے کافی بہتری محسوس ہو رہی تھی تو تھوڑا سا استعمال شروع کیا تو طبعیت خراب نہیں ہوئی
لیکٹوز میں ہضم نہیں کر سکتا جیسا کہ ہزاروں سال پہلے ہمارے اباواجداد بھی نہ کر سکتے تھے۔ بچپن میں ایسا کوئی مسئلہ نہ تھا لیکن عمر کے ساتھ ٹالرنس کم ہوئی ہے۔

یہاں عام دودھ ملتا ہے جس میں لیکٹوز کے مالیکیول کو پہلے ہی بریک کر کے دوسری چینی میں بدل دیا گیا ہوتا ہے۔ اس کا ذائقہ عام دودھ جیسا ہوتا ہے اس لئے میں اسے دودھ کے دوسرے متبادل سے زیادہ پسند کرتا ہوں۔
 
گڈ :) یہ تو بہت ہی اچھا اور صحت بخش متبادل ہے۔
 
شاہد شاہ

محفلین
آپکی معلومات درست نہیں ہیں۔ گلوٹن کو زیادہ عرصہ تک برداشت کرنے سے سیلیک اور کینسر جیسی خطرناک بیماریوں لاحق ہو سکتی ہیں۔ اسکا واحد حل گلوٹن سے پاک غذا کا استعمال ہے
گلوٹن کا مسئلہ زیادہ گھمبیر ہے کہ بہت چیزوں میں ہوتا ہے اور متبادل بھی مشکل۔ مجھے گلوٹن سے مسئلہ نہیں ہے۔

آج کل یہاں گلوٹن سینسٹِوِٹی کا کچھ فیشن چل نکلا ہے۔ اتنے لوگوں کو یہ پرابلم ہے نہیں جتنے کہتے ہیں۔ لہذا گلوٹن فری اشیا ملنا کچھ آسان ہو گئی ہیں۔
 
شاہد شاہ

محفلین
سین خے یہاں یورپ میں گلوٹن اور لیکٹوس کے بغیر مصنوعات عام دکانوں سے مل جاتی ہیں اسلئے زیادہ مسئلہ نہیں ہوتا۔ اصل مسئلہ درست ڈایگنوز کا ہے جس میں کافی وقت اور طبی مہارت درکار ہے
 
Top