سحری اور افطار میں کیا کھایا، کیا پیا؟

فرقان احمد

محفلین
کوشش کروں گا کہ کل دودھ میں تیار شدہ پھینیاں دکھا سکوں۔ :p
یہ ہیں پھینیاں
IMG20180520022908.jpg


دودھ ڈالنے سے پہلے
IMG20180520024835.jpg


دودھ ڈالنے کے بعد
IMG20180520025258.jpg
 
ترتیب تو کسی قدر بدل دیں حضرت!
چائے، دہی اور پھینیوں کے ساتھ ایک وقت میں انصاف کرنا مشکل ہے۔ یہ معجزہ شاید رمضان ہی میں ممکن ہے۔
ایسا ہی ہے۔ ابھی ساتھ ساتھ پانی کا ذکر نہیں ہے۔ ورنہ چائے کے بعد پانی کا تصور کریں۔
ویسے اوپر پوسٹ کی گئی تصاویر سے اندازہ ہو گیا ہو گا کہ کھاتا کم ہی ہوں۔ :p
 
‏افطاری کے چند رہنما سنہری اصول
شربت کے جگ سے دور بیٹھیں تاکہ لوگ آپ سے شربت مانگ کر آپ کا قیمتی وقت ضائع نہ کریں
افطاری میں پکوڑے چبانے کی بجائے نگلنے کی کوشش کریں تاکہ آپ کا ٹائم بچے،
اس جگہ پر بیٹھیں جہاں آپ کا ہاتھ ہر پلیٹ پر باآسانی پہنچ سکے
‏بقیہ افراد کے چہروں کی طرف دیکھنے سے اجتناب کریں ورنہ سپیڈ کم ہونے کا خدشہ ہوسکتا ہے
کھانے میں دونوں ہاتھوں کا استعمال پوری دیانت داری سے کریں
پالتی مار کرنہ بیٹھیں اس سے آپ کے ہاتھ کی پہنچ زیادہ دور تک نہیں جا سکے گی
اگر کوئی اہم مہمان مدعو ہے تو کوشش کریں کہ اس کے ساتھ بیٹھیں
‏کیونکہ مہمان کے آگے سب چیزیں موجود ہوتی ہیں
تمام افراد کے اٹھنے کا انتظار کریں تاکہ اگر کوئی چیز بچ بھی جائے تو وہ آپ کے مبارک پیٹ کا نوالہ بن سکے۔
 

اے خان

محفلین
آج کی سحری:
تین پراٹھے
آلو بھجیا
فرائی انڈہ
چائے
سب سے پہلے تو پراٹھے کی تصویر لگائیں تاکہ اندازہ ہوسکے کہ یہ کیسے پراٹھے ہیں. کہ تین کھا جاتے ہیں آپ. تابش بھائی کی پھینیاں تو دیکھ لیں اس طرح کے پانچ پلیٹ بھی کم ہے.
 
Top