سحری اور افطار میں کیا کھایا، کیا پیا؟

شمشاد

لائبریرین
افطاری میں کھجور، میکرونی، پاستا، پکوڑے اور دودھ سوڈا تھا

اور سحری میں صرف چند گھونٹ پانی پیا تھا۔
 
ماہی احمد

لائبریرین
جی ہاں۔ یہی ہوا تھا۔
آجک کی افطاری ایک بڑے ہوٹل میں ہے۔ سحری کی کسر نکل جائے گی۔
چلیں پھر تو مسئلہ نہیں ہے کوئی، بڑے بوڑھے کہتے ہیں لوگوں کو جب دعوت کا پیغام آتا تھا تو وہ ہفتہ پہلے کھانا چھوڑ دیتے تھے (پرانے وقتوں کی بات ہے):rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor:
 
لیکن یہ تو کل ہی دعوت ملی تھی، ہفتہ پہلے کیسے کھانا چھوڑ دیتا۔

ویسے تم اپنے وقت کی بات بھولتی نہیں ہو۔
 
ماہی احمد

لائبریرین
لیکن یہ تو کل ہی دعوت ملی تھی، ہفتہ پہلے کیسے کھانا چھوڑ دیتا۔

ویسے تم اپنے وقت کی بات بھولتی نہیں ہو۔
اور نہیں تو کیا۔۔۔ اپنے وقتوں کی بات کوئی کیسے بهولے،
ہائے کیا ذکر چهیڑ دیا میرے وقتوں کا
میرے وقت میں تو لوگ کل دعوت ملے تو صبح سحری چهوڑ دیتے ہیں (دعوت کے خواب دیکهتے رہ جاتے ہیں ورنہ تو سحری بهی خوب رج کر کریں )
 
آج کی افطاری
ٹینگ (تھوڑا سا تھا، رنگ بھی نہیں آیا صحیح سے:()
پیاز کے پکوڑے
آلو کے پکوڑے
بیگن کے پکوڑے
قیمے والے سموسے
کیلے
تربوز
چنا چاٹ
اور چائے ابھی نوش کی جا رہی ہے سموسوں کے ساتھ۔ ;)
 
Top