سحری اور افطار میں کیا کھایا، کیا پیا؟

محمد وارث

لائبریرین
پانچ دالیں ملا کر پکائی جاتی ہے، اس لیے پچمیل کہلاتی ہے۔
دال چنا، دال مونگ، لال مسور، دال ارہر، دال ماش
ارے یہ کیا، شاعروں کو تو دال سے پرہیز بتلایا جاتا ہے! :)

ویسے چھلکے والی اور ثابت دالوں کا کیا قصور ہے کہ وہ اس میں شامل نہیں جیسے دال ماش ثابت، دال ماش چھلکے والی، دال مسور ثابت، دال مونگ چھلکے والی، اور پھر دلیل والی دال جو شاعروں کے دال نہ کھانے پر دال ہے۔ :)
 
بھیجی ہے جو مجھ کو شاہِ جَمِ جاہ نے دال
ہے لُطف و عنایاتِ شہنشاہ پہ دال
یہ شاہ پسند دال بے بحث و جِدال
ہے دولت و دین و دانش و داد کی دال
مرزا غالبؔ​
 
یاز

محفلین
بھیجی ہے جو مجھ کو شاہِ جَمِ جاہ نے دال
ہے لُطف و عنایاتِ شہنشاہ پہ دال
یہ شاہ پسند دال بے بحث و جِدال
ہے دولت و دین و دانش و داد کی دال
مرزا غالبؔ​

ہوئی جن سے توّقع، خستگی کی دال پانے کی
وہ ہم سے بھی زیادہ خستۂ تیغِ سِتم نکلے
 
شکیب

محفلین
ہم تو یہ کہیں گے کہ لڑی کی گریجویشن مکمل کرا کے کانووکیشن کا اہتمام کیا جاوے۔
یاز بھائی سچ مچ بوڑھی روح ہوتے جارہے ہیں... مجھے کھیل سوجھ رہا ہے تو آپ کو پڑھائی...
لارل یینی میں آپ کو لارل سنائی دیا تھا؟ تبھی تو...:devil3:
 
یاز

محفلین
شکر سے کیا مراد ہے ۔اگر یہ چائے میں شامل ہے تو پھر نمک کیوں نہیں ۔ ؟
شکر سے مراد گڑ والی شکر ہی۔ اور چائے میں نہیں، بلکہ پراٹھے کے ساتھ کھائی گئی۔ چونکہ آج لوکی کا سوئم تھا تو ساتھ میں تبدیلی کے لئے شکر بھی کھا لی۔
 
Top