سحری اور افطار میں کیا کھایا، کیا پیا؟

یاز

محفلین
اس وقت درست نام یاد نہیں آ رہا تھا۔ یہ مجید نہاری ہے، جو اردو بازار میں واقع ہے۔ لال حویلی کے تقریباَ سامنے ہی ہے۔
شنید ہے کہ اس کے حصول کے لئے صبح چار بجے کا الارم لگانا پڑتا ہے کہ چھ بجے کے قریب نہاری ختم ہو چکی ہوتی ہے۔
 

یاز

محفلین
اللہ آپ کا ٹارگٹ پورا فرمائے
شکریہ جناب۔

نہاری بیچنے والے خان صاحب کی رنگت کالی ہونے کے باعث کالا خان بولتے ہیں یا کسی اور وجہ سے اسے وہ نام ملا ہے :)
ہو سکتا ہے کہ اصل اسم شریف "کھا لے خان" ہو، جو امتدادِ زمانہ کے باعث بدلتے بدلتے کالے خان بن گیا ہو۔
 

یاز

محفلین
آج کی افطاری (جو اس سال کی آخری افطاری ثابت نہ ہوئی):
کھجور، روح افزا، دہی پھلکیاں، لیچیاں۔
 

محمد وارث

لائبریرین
آج کی سحری:
محمدی نہاری سے گرما گرم بیف نہاری، چکن نہاری اور تین چار نان، چائے۔
میری لاعلمی کی بنا پر یہ سوال ہے قبلہ کہ جب بیف نہاری موجود تھی تو چکن نہاری کیوں یا جب چکن نہاری موجود تھی تو بیف نہاری کیوں؟

میری لاعلمی یہ ہے کہ میں نے آج تک کسی بھی قسم کی نہاری نہیں کھائی۔ :)
 

فرقان احمد

محفلین
نہاری کھانا الزام تھوڑی عظمت کی نشانی ہے۔
اب یہ نہیں پوچھنا، کون سی عظمت
نہاری کھانا ہر کسی کے بس کی بات نہیں۔ تاہم، اب تو یہاں اس محفل میں نہاری کی اس قدر تعریف ہو چکی ہے کہ ہمیں بھی قسم توڑنا ہی پڑے گی۔
 
Top