ہمت اور مہوش سسٹر کے مرغے کی ایک ٹنگ ہی رہنی ہے ۔۔۔۔۔کبھی دو نظر نہیں انی انہیں۔پر افسوس یہ ہے کہ اپنے ہی ملک کے لوگوںکے لیے ان کے دلوںمیں نفرت ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔جو یہ کھلے دل سے اوروں میں بھی بانٹ رہے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔
ماشااللہ سب بہن بھائیوں کو مبارک ہو کہ ہم نے اپنے ملک میں تعصب قوم پرستی کی ترقی میں ہم تمام اراکین محفل نے خوب کردار ادا کیا ہے اور ایک سری لنکن ٹیم پر حملہ کو موضوع بنا کر خوب ایک دوسرے پر کیچڑ اچھالا ہے یہاں تک کہ اپنی آرمی جو (اگرچہ گندی مچھلیاں اس میں بھی موجود ہیں )کو خوب لتاڑا ہے اب کسی بھی وقت ہم اراکین محفل میں سے کوئی بھی رکن اسلحہ اٹھا کر اپنے پاکستانی بھائی کو بہت آسانی سے مارسکتاہے کیوں کہ ہم پہلے بلوچی سندھی پنجابی پٹھان سنی شیعہ دیوبندی مسلمان عیسائی ہیں اور پاکستانی بعد میں ہیں میری طرف سے ایک دفعہ پھر سب اراکین محفل جنہوں نے اس بحث میں شرکت کی اور خوب اپنے دل کی بھڑاس اپنی مخالف پارٹیوں پر نکالی کو مبارک ہو کہ ہم میں اصلاحی کام کرنے کی صلاحیت نہیں ہے ہم میں صرف تعصب نفرت اور لسانی وفرقہ پرستی کا تعصب پھیلانے کی صلاحیت موجود ہے بہر حال چوں چوں کے اس مربعہ میں کچھ لطیفہ ملتے ہیں کچھ ہنسی کا سامان ہو جاتا ہے تاکہ ہم اپنا غم بھلا سکیں
بہت شکریہ بحث کو جاری رکھیں انشااللہ اس ملک کو تباہ کرنے میں ہم کو ئی کسر نہیں چھوڑیں گے انشااللہ
والسلام
ہر ہر جرم کرنے والے مجرم کو پکڑا جانا چاہیے اور اُسے سزا ملنی چاہیے۔ چاہے یہ را ہو یا طالبان، کراچی کا ہو یا لاہور کا۔ انصاف ہر کسی کے لیے برابر ہے چاہے وہ سگے باپ یا سگے بھائی کے خلاف ہی کیوں نہ جاتا ہو۔
انویسٹیگیشن جاری ہیں اور اللہ تعالی سے دعا ہے کہ یہ قاتل ضرور بالضرور گرفتار ہوں۔ اور آفیشل سٹیٹمنٹ سامنے آ جائے تاکہ شکوک و شبہات بالکل مٹ جائیں۔ امید ہے کہ اس اخباری سٹیٹمنٹ کی طرح آپ لوگ اُن میڈیا کی رپورٹوں کو بھی قبول کر لیں گے جن میں اجمل قصاب پاکستانی، ذکی الرحمان ماسٹر مائینڈ ہے [یہ اُن لوگوں کے لیے جو دوسروں پر میٹھا میٹھا ہڑپ اور کھٹا کھٹا تھو تھو کا الزام لگا رہے تھے]۔
اور جہاں تک طالبان سے محبت کا تعلق ہے تو اگر پاکستان میں ہونے والے سینکڑوں قتل عام میں سے ایک میں ملوث نہیں تو کیا انسانیت کے خلاف بقیہ تمام جرائم سے آنکھیں بند کر کے ان سے محبت کرنی شروع کر دینی چاہیے؟
صرف آج کے اخبار کے ابتک کے چند تراشے:
پاکستان کے ان حالات کے باوجود بھی اگر آپ لوگ طالبان کی محبت میں خوشیاں منانا چاہیں اور انکا تمام تر فتنہ و قتل و غارت سے ہمیشہ کی طرح آنکھیں بند کیے رکھنا چاہیں تو آپ کی مرضی۔
[بائی دا وے، میں اپنے اس پاکستانی میڈیا کی بات پر فی الحال یقین کر رہی ہوں کہ اس کیس میں را ملوث ہے۔ مگر کل کو اگر حکومتی آفیشل سٹیٹمنٹ اس سے مختلف آتا ہے اور میڈیا بھی نئے حقائق کو پیش کرتا ہے تو امید کرتی ہوں آپ لوگ پرانی عادات ترک کر کے اُن نئے حقائق کو بھی شرف قبولیت بخشیں گے اور کھٹا کھٹا تھو تھو نہیں کرتے پھریں گے]۔