تعارف سعود عالم ابنِ سعید کا تعارف

پردیسی

محفلین
2008 میں آئے ہوئے مہمان کو 2012 کے اختتامی دنوں میں خوش آمدید
سعود بھائی جب آپ آئے میں فعال نہیں تھا۔۔اب آیا ہوں تو دیکھا اتنے تھوڑے عرصہ میں اردو محفل کا رنگ بدل گیا ہے
آپ کی کاوشوں کا بھی جواب نہیں
خوش رہیں:)
 
منصور مکرم

محفلین
سعود صاحب خوش آمدید۔
سچ پوچھئے تو میں آپکو راولپنڈی کا ہی سمجھ رہا تھا، اور ساتھ ہی افتخار احمد بھوپالی کا رشتہ دار۔

دہلی میں آپکی رہائش اور دور دراز کے گاوں کے بارئے میں جان کر عجیب سی خوشی ہوئی۔ایسے حالت میں آپکا تعلیم کیلئے نکل آنا واقعی حوصلہ مند کام ہے۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان دشمنی سخت ہے ورنہ آپ کے گاں کے ایک چکر کیلئے دل للچایا۔
 
میں نے سعود لالہ کو خوش آمدید ہی نہیں کہا ۔
ابن سعید
سعود لالہ اردو محفل میں دلی خوش آمدید :p:tongue:
ایسے لگ رہا ہے جیسے محفل سے دھکیل کر باہر کر دیا ہو اور پھر سے بلا کر خوش آمدید کہنے کا موقع محل پیدا کیا ہو! :) :) :)

ہمیں آپ کی محفل میں آ کر دلی خوشی ہوئی بٹیا رانی۔ :) :) :)
 
منصور مکرم

محفلین
KwULv.png
لیجئے آگئی ہماری فروٹ چاٹ کی ریڑی:bee:
 
2008 میں آئے ہوئے مہمان کو 2012 کے اختتامی دنوں میں خوش آمدید
سعود بھائی جب آپ آئے میں فعال نہیں تھا۔۔اب آیا ہوں تو دیکھا اتنے تھوڑے عرصہ میں اردو محفل کا رنگ بدل گیا ہے
آپ کی کاوشوں کا بھی جواب نہیں
خوش رہیں:)
آپ تو اولین سو محفلین میں سے ہیں اس لیے آپ پر تو یہ تواضع ادھار تھی۔ ہماری جانب سے نیک تمناؤں کا ہدیہ قبول فرمائیں! :) :) :)
 
محفل پر خوش آمدید! :)
اگر کسی قسم کی کوئی مشکل درپیش ہو تو انتظامیہ سے رابطہ کرنا مت بھولیے۔ :p
جناب من! اس دلنوازی پر ہدیہ تشکر قبول فرمائیں۔ :) :) :)
انتظامیہ سے رابطے والا مشورہ دینے میں آپ سے ساڑھے چار برس کی تاخیر ہو گئی! :) :) :)
 
سعود صاحب خوش آمدید۔
سچ پوچھئے تو میں آپکو راولپنڈی کا ہی سمجھ رہا تھا، اور ساتھ ہی افتخار احمد بھوپالی کا رشتہ دار۔

دہلی میں آپکی رہائش اور دور دراز کے گاوں کے بارئے میں جان کر عجیب سی خوشی ہوئی۔ایسے حالت میں آپکا تعلیم کیلئے نکل آنا واقعی حوصلہ مند کام ہے۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان دشمنی سخت ہے ورنہ آپ کے گاں کے ایک چکر کیلئے دل للچایا۔
اس پذیرائی کا بے حد شکریہ! :)
افتخار چاچو ہمارے لیے بے حد محترم ہیں۔ :)
سچ تو یہ ہے کہ ہم رمتا جوگیوں کے لیے کوئی شہر یا کوئی قریہ دائمی یا دیر پا جائے سکونت نہیں ہوتی۔ جب جہاں سے وقت نے آواز دی، اٹھے، زاد راہ باندھا، چل پڑے، میخیں گاڑ دیں، گھڑی بھر کو رک گئے اور پھر وہی سلسلہ۔۔۔ آج یہاں ہیں، کل کو کہیں اور ہوں گے۔ :)
دل تو ہمارا بھی للچاتا ہے۔ دعا کیجیے کہ حالات سازگار ہو جائیں پھر "یا تو بلوا لو صنم یا تو چلے آؤ صنم" کے مصداق کچھ کر لیں گے ان شاء اللہ۔ اگلی دفعہ کبھی گاؤں کی طرف جانا ہوا تو ویڈیو اور تصاویر کی مدد سے سیر کرانے کی کوشش کریں گے ان شاء اللہ۔ :) :) :)
 
عثمان

محفلین
جناب من! اس دلنوازی پر ہدیہ تشکر قبول فرمائیں۔ :) :) :)
انتظامیہ سے رابطے والا مشورہ دینے میں آپ سے ساڑھے چار برس کی تاخیر ہو گئی! :) :) :)
کوئی بات نہیں ، وقت کی حد نہیں۔ آپ کو جب کبھی مشکل پیش آئے آپ انتظامیہ سے رابطہ کر سکتے ہیں۔ :)
اس سلسلے میں آپ کو ابن سعید سے رابطہ کرنے کا مشورہ دوں گا۔ :)
 
Top