تعارف سعود عالم ابنِ سعید کا تعارف

الف عین

لائبریرین
خوش آمدید سعود میاں، اپنا چہرہ اس دھاگے پر نظر نہیں آیا تو احساس ہوا کہ شاید میں نے اب تک خوش آمدید نہیں کہا، ھالانکہ بلایا میں نے ہی تھا!!!
 

محمداحمد

لائبریرین
سعود بھائی۔۔۔۔!

آپ کے تعارف کا دھاگہ تو بہت خوب ہے۔ اور ہم اتنے بے خبر ہیں کہ یہ دھاگہ آج دیکھ رہے ہیں۔

شاد آباد رہیے کہ آپ جیسے دوستوں کے دم قدم سے ہی یہ خوبصورت محفل قائم و دائم ہے۔ :)
 

منصور مکرم

محفلین
اس پذیرائی کا بے حد شکریہ! :)
افتخار چاچو ہمارے لیے بے حد محترم ہیں۔ :)
سچ تو یہ ہے کہ ہم رمتا جوگیوں کے لیے کوئی شہر یا کوئی قریہ دائمی یا دیر پا جائے سکونت نہیں ہوتی۔ جب جہاں سے وقت نے آواز دی، اٹھے، زاد راہ باندھا، چل پڑے، میخیں گاڑ دیں، گھڑی بھر کو رک گئے اور پھر وہی سلسلہ۔۔۔ آج یہاں ہیں، کل کو کہیں اور ہوں گے۔ :)
دل تو ہمارا بھی للچاتا ہے۔ دعا کیجیے کہ حالات سازگار ہو جائیں پھر "یا تو بلوا لو صنم یا تو چلے آؤ صنم" کے مصداق کچھ کر لیں گے ان شاء اللہ۔ اگلی دفعہ کبھی گاؤں کی طرف جانا ہوا تو ویڈیو اور تصاویر کی مدد سے سیر کرانے کی کوشش کریں گے ان شاء اللہ۔ :) :) :)
ضرور ،تصاویر اور ویڈیو کی مدد سے سیر کرانا نہ بھولئے گا۔قرض آپکے ذمہ۔:eyerolling:
 

فلک شیر

محفلین
گاہے زندگی کی داستانیں کہی جاتی ہیں اور گاہے برتی جاتی ہیں............اور زمینیں بھی رزق پاتی ہیں ، صرف غلے کی صورت میں نہیں........افراد کی صورت........یوپی واقعی مردم خیز خطہ ہے.........شک نہیں
بندہ صحرائی ، مرد کہستانی..........نرم دم گفتگو، گرم دم جستجو..........اللہم زد فزد..........اللہم زد فزد...........
 

بھلکڑ

لائبریرین
السلام و علیکم!
سعود بھائی اُمید ہے خیریت سے ہوں گے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ویسے ہمارا ویلکم کرنا بنتا ہے یا نہیں لیکن ہم کیئے دیتے ہیں۔۔۔۔۔
:aadab::welcome: اور اس کے ساتھ ہی :newbie: لیکن :punga: چلو اب لے جولیا تو انتظار فرماتے ہیں کیا جواب ملتا ہے۔۔۔۔

والسلام۔
آپ کا چھوٹا بھائی۔۔۔
 
بھائی محفل پر یہ کیا ہورہا ہے۔ پہلے ایک فرضی سالگرہ کی مبارک باد، پھر ایک چار سال پیشتر کی ہوئی شادی کی مبارک باد اور اب پانچ سال پہلے کے ایک حادثے کی یاد دلانا، ایں چہ معنی دارد؟؟؟؟:D
 
گاہے زندگی کی داستانیں کہی جاتی ہیں اور گاہے برتی جاتی ہیں............اور زمینیں بھی رزق پاتی ہیں ، صرف غلے کی صورت میں نہیں........افراد کی صورت........یوپی واقعی مردم خیز خطہ ہے.........شک نہیں
بندہ صحرائی ، مرد کہستانی..........نرم دم گفتگو، گرم دم جستجو..........اللہم زد فزد..........اللہم زد فزد...........

آمین! :) :) :)
 
Top