تعارف سعید احمد عباسی صاحب کا تعارف

ناعمہ عزیز

لائبریرین
تمھاری تحریر سے دو باتیں پتہ چلیں۔ ایک تو عمر کم ہے اور دوسری یہ کہ کافی زندہ دل ہو۔ مزہ آتا ہے آپ کی تحریر پڑھ کر۔بے ساختگی اور معصومیت دونوں موجود ہیں تحریر میں۔

اور آپ نے میری تحریریں اتنی جلدی پڑھ بھی لیں ؟:eek:
 
السلام علیکم

یہ موضوع میں محترم سعید احمد عباسی صاحب کے تعارف کے لیے کھول رہا ہوں، جنہوں نے آج ہی محفل میں شمولیت اختیار کی ہے اور اس بحرِ بے ذخار میں کسی ناخدا کی تلاش میں ہیں :)

امید ہے آپ کا یہاں وقت اچھا گزرے گا اور ہم آپ سے کچھ سیکھ سکیں گے۔

کسی بھی قسم کی رہنمائی درکار ہو تو ہم سب حاضر ہیں۔ بالخصوص ہمارے قابلِ احترام سینیئر ترین ارکان میں سے ایک، شمشاد بھائی جو کہ یہاں کہ منتظمین میں سے بھی ہیں۔ اس کے علاوہ تکنیکی (یا کسی بھی قسم کی) معلومات کے لیے سعود ابن سعید سے رابطہ کیا جا سکتا ہے جو کہ محفل کا پہیہ چلانے میں بہت اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
کچھ معلومات درکار ہیں۔
 
چاچو آپ یہاں پر لکھ دیں آپکو کس قسم کی معلومات درکار ہے ہو سکتا ہے آپکا نالائق بھتیجا کام آ جائے
دیکھو میں یہ جاننا چاہتا ہوں کہ ہر روز صبح سورج کیوں نکلتا ہے اور رات کو چاند کیوں آتا ہے۔کھانا کھانے کے بعد بھوک کیوں نہیں لگتی اور آنکھیں بند کرنے کے بعد نظر کیوں نہیں آتا؟
 

شمشاد

لائبریرین
دیکھو میں یہ جاننا چاہتا ہوں کہ ہر روز صبح سورج کیوں نکلتا ہے اور رات کو چاند کیوں آتا ہے۔کھانا کھانے کے بعد بھوک کیوں نہیں لگتی اور آنکھیں بند کرنے کے بعد نظر کیوں نہیں آتا؟

یہاں تو سورج کے نکلنے سے صبح ہوتی ہے، نہیں معلوم کہ آپ کے ہاں سورج صبح کو کیوں نکلتا ہے۔

پہلے ایک سوال حل کر لیں پھر آگے چلیں گے۔
 
Top