سفرِ مشی گن و نیاگرا آبشار وغیرہ

یاز

محفلین
اور یہ رہا اس پل اور لیونا آئی لینڈ کا کچھ دور سے منظر
o4Llo9A.jpg

ge5prEZ.jpg
 
یاز

محفلین
لیونا آئی لینڈ سے اگلی منزل تھی آبشار کا آخری حصہ۔ اپنی شیپ کی وجہ سے وہ حصہ ہارس شو فال بھی کہلاتا ہے، کہ وہاں تین اطراف سے آبشار گرتی ہے۔
لیونا آئی لینڈ سے نکلے تو اس عظیم انسان کا مجسمہ دکھائی دیا جس کو دنیا نکولا ٹیسلا کے نام سے جانتی ہے۔ یہیں نیاگرا کے مقام پر ہی Cave of the Wind نامی غار میں ٹیسلا نے پانی سے جنریٹر چلانے کا کامیاب تجربہ کیا تھا۔ ہمیں کچھ بعد میں اندازہ اور تاسف ہوا کہ اس غار کو بھی دیکھ کر ہی آنا چاہئے تھا۔

sgdK5kr.jpg

1c8yeKh.jpg
 
فہد اشرف

محفلین
یاز بھائی نیاگرا کے آبشاروں میں پانی کہاں سے آتا ہے اور کہاں جاتا ہے اور کس ندی کے توسط سے جاتا ہے اور کب سے آ رہا ہے اور کب تک آتے رہنے کی امید ہے یہ بھی بتائیں نا
 
الشفاء

لائبریرین
بہت خوب سفر نامہ اور تصاویر یاز بھائی۔
ماشاءاللہ محفل سیاحوں اور سفرناموں کے حوالے سے خود کفیل ہوتی جا رہی ہے۔۔۔:)
 
یاز

محفلین
دلچسپ تصویری و تحریری روئیداد سفر ۔زبردست برادرم یاز :):)

زبردست تصاویر ہیں یاز اگلی بار کیمرہ زیک سے لیکر جائیے گا

بہت خوب سفر نامہ اور تصاویر یاز بھائی۔
ماشاءاللہ محفل سیاحوں اور سفرناموں کے حوالے سے خود کفیل ہوتی جا رہی ہے۔۔۔:)

آپ سب احباب کا بہت شکریہ۔
 
یاز

محفلین
یاز بھائی نیاگرا کے آبشاروں میں پانی کہاں سے آتا ہے اور کہاں جاتا ہے اور کس ندی کے توسط سے جاتا ہے اور کب سے آ رہا ہے اور کب تک آتے رہنے کی امید ہے یہ بھی بتائیں نا
میرا خیال ہے کہ نیاگرا بالائی نامی دریا سے پانی آتا ہو گا اور نیاگرا زیریں میں جا گرتا ہو گا۔ نیز یہ کہ کافی عرصے سے آ رہا ہے اور کوئی وجہ نظر نہیں آتی کہ مزید کافی عرصے تک نہ آتا رہے۔
امید ہے کہ آپ کے سب سوالات کا جواب آ گیا ہے۔
 
اور جاتا غالباً نیویارک کے کنارے کنارے ہے-
چونکہ اکثر پڑھا-سُنا کہ نیاگرا فال میں گرنے والے-والی کی نعش نیویارک دریا کنارے پائی گئی-
وغیرہ وغیرہ

وہ اسی صورت میں ہو سکتا ہے کہ بعدازمرگ پوسٹ مارٹم و دیگر قانونی تقاضہ جات پورا کرنے کے لئے نعشِ مذکورہ نیویارک شہر لائی جاوے۔
 
Top