تعارف سلام عرض ہے

ارے میں نے دھاگے کو ختم کرنے کا نہیں کہا تھا بلکہ کہا تھا کہ یہاں میں اب کم کم آیا کروں‌ گا کیونکہ غالب سے محبت کا کچھ حق تو ادا ہوگیا ہے اور اب کچھ میر کی بھی خدمت کر لی جائے۔ :lol:

یہ دھاگہ تو چلتا رہے گا شیطان کی آنت کی طرح :wink:
 

شمشاد

لائبریرین
میں نے پہلے بھی خواہش ظاہر کی تھی کہ چلتا رہنے دیں اس دھاگے کو، کسی کا کیا لیتا ہے۔
 

جیہ

لائبریرین
شاید مجھے نکال کے پچھتارہے ہو آپ
محفل میں اسی خیال سے پھر آگیا ہوں میں

قتیل شفائی کے اس شعر کی پیروڈی امجس اسلام امجد نے کیا خوب کی تھی۔۔۔ وہ بھی میرے حسب حال ہے۔۔۔۔

شاید مجھے نکال کے ‘کچھ کھا‘رہے ہو آپ
محفل میں اسی خیال سے پھر آگیا ہوں میں
 

شمشاد

لائبریرین
جانے کے لیے کہا ہی کس نے تھا

اب خود ہی واپس آ گئی ہیں، تو ٹھیک ہے وگرنہ یہاں تو دریاں سمیٹنے کا پروگرام بن رہا تھا۔ اور یقین کریں اس دوران کسی نے کچھ نہیں کھایا، بلکہ کھانے کا پروگرام تک نہیں بنا کہ آپ واپس بھی آ گئیں۔
 

جیہ

لائبریرین
آج کھانے کی بات نہ کریں

ابھی ابھی مٹن کڑاہی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ خوب ڈٹ کے۔۔( خود بنائی تھی :) )
 

شمشاد

لائبریرین
آج کھانے کی ضد نہ کرو
ہائے مر جائیں گے
ہائے لُٹ جائیں گے
ایسی باتیں کیا نہ کرو
فرزانہ نے آپ کو بہت ڈانٹنا ہے

اکیلے کیوں کھائی ساری کی ساری، او اچھا اچھا اچھی نہیں بنی ہو گی، کسی اور نے تو کھانی نہیں تھی اس لیے خود ہی ساری کی ساری کھانی پڑی ہو گی۔
 

F@rzana

محفلین
خدا کا شکر ہے مجھے ان امراض سے دور کا بھی واسطہ نہیں، اللہ بچائے ایسے خیر خواہوں سے جو تیمارداری کے بہانے ایسے “زہر بہ ہدف“ نسخے بتانے لگ جاتے ہیں۔
شمشاد نے کہا:
F@rzana نے کہا:
میں نے تو کبھی ان دواؤں کے نام بھی نہیں سنے، توبہ کریں
نیم حکیم خطرہ جاں
8)

ایک کولیسٹرول کو قابو میں رکھنے کے لیے ہے اور دوسری بلڈ شوگر کو کنٹرول کرنے کا تیر بہدف نسخہ ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
بھلائی کا تو زمانہ ہی نہیں ہے آجکل، یہ تو وہی بات ہے کہ نیکی کر اور دریا میں گِر۔

خود ہی تو قیصرانی کے کھانوں پر للچا رہی تھیں اور خود ہی پرہیز بھی کر رہی تھیں، تو اسی کا تو علاج بتایا تھا۔
 

جیہ

لائبریرین
خالہ جی کا گھر۔۔۔ یہ محاورہ اب سمجھ میں آیا۔۔۔
قیصرانی صاحب، شمشاد بھائی کیا حال ہیں؟ میرا حال بھی ٹھیک ہے۔۔
اچھا ٹھیک ہیں آپ، شکر خدا کا ۔۔۔۔

کیا کہا؟ میرا حال پوچھ رہے ہوں۔۔ ؟
بس حال ٹھیک ہے۔۔۔ بقولِ غالب۔۔۔

پھر اس بے وفا پہ مرتے ہیں
پھر وہی زندگی ہماری ہے
 

شمشاد

لائبریرین
جویریہ جی یہ کب سے علامات ظاہر ہوئی ہیں؟

ابھی نئی نئی لگتی ہیں یہ علامات، ابھی سے ڈاکٹر سے مل لیں، ایسا نہ ہو کہ کیس بگڑ جائے اور لینے کے دینے پڑ جائیں۔

اللہ آپ کے حال پر رحم فرمائے۔
 

جیہ

لائبریرین
:haha:

بس کیا بتاؤں۔ شمشاد بھائی ہونی تو ہوکر رہتی ہے۔۔۔۔

بس اپنا تو وہ ارادہ ہے۔۔۔ جو کہ غالب کا تھا۔۔۔۔

کوئی دن گر زندگانی اور ہے
اپنے جی میں ہم نے ٹھانی اور ہے۔
 

قیصرانی

لائبریرین
شمشاد نے کہا:
آج کھانے کی ضد نہ کرو
ہائے مر جائیں گے
ہائے لُٹ جائیں گے
ایسی باتیں کیا نہ کرو
فرزانہ نے آپ کو بہت ڈانٹنا ہے

اکیلے کیوں کھائی ساری کی ساری، او اچھا اچھا اچھی نہیں بنی ہو گی، کسی اور نے تو کھانی نہیں تھی اس لیے خود ہی ساری کی ساری کھانی پڑی ہو گی۔
فرزانہ صاحبہ نے مجھے بلایا تھا کھانے پر۔ بتا رہی تھیں‌کہ کھانا اچھا نہیں بنا اس لئے “دوست ہی برے وقت میں کام آتے ہیں“ کے مصداق دونوں نے مل کر کھایا۔(مذاق)
قیصرانی
 

قیصرانی

لائبریرین
شمشاد نے کہا:
کہیے قیصرانی صاحب کیسا رہا آپ کا ٹرپ آج ؟
شمشاد بھائی جان۔ ٹرپ بہت اچھا رہا۔ سب نے بہت انجوائے کیا۔ میں نے بھی۔ کل میں‌اپنے ہمراہ آلو مٹر قیمہ اور کڑاہی لے گیا تھا۔ بس مت پوچھیں۔ سب سے پہلے میرا کھانا سب نے مل کر ختم کیا اور تراکیب علیٰحدہ سے مانگیں۔ آپ لوگوں کی شفقت ہے کہ مجھے اتنی اچھی کڑاہی بنانا سکھائی(میری کڑاہی پر تبصرہ یا کمی بیشی کا نہ کہ کر :wink: )۔ کل گھر آیا تو کھانا پکا نا اچھا نہیں لگا۔ ایک ترکی دوکان سے رولا کباب لے لیا۔ اس نے خوب مصالحہ ڈال دیا تھا۔ساری تھکن اتر گئی اتنا اچھا کھانا کھاکر۔
اب ٹرپ کا کوئی حال پوچھنا چاہے تو سوالات کا انتظار رہے گا۔ویسے میں نے ڈارٹس پھینکنے کے مقابلے میں‌اول پوزیشن لی تھی۔ کل 34 بندے اوربندیاں تھیں مقابلے میں۔ میری طرح لڑکیوں میں اول آنے والی خاتون کا بھی یہ پہلا موقع تھا یہ کھیل کھیلنے کا۔لیکن چونکہ مجھے نمائش کا قطعی شوق نہیں ہے۔ اس لئے میں‌نہیں بتا رہا۔
قیصرانی
 

قیصرانی

لائبریرین
جویریہ مسعود نے کہا:
خالہ جی کا گھر۔۔۔ یہ محاورہ اب سمجھ میں آیا۔۔۔
قیصرانی صاحب، شمشاد بھائی کیا حال ہیں؟ میرا حال بھی ٹھیک ہے۔۔
اچھا ٹھیک ہیں آپ، شکر خدا کا ۔۔۔۔

کیا کہا؟ میرا حال پوچھ رہے ہوں۔۔ ؟
بس حال ٹھیک ہے۔۔۔ بقولِ غالب۔۔۔

پھر اس بے وفا پہ مرتے ہیں
پھر وہی زندگی ہماری ہے
ویسے جویریہ صاحبہ۔ سوال پوچھ کر جواب دینے میں‌آپ کا بھی جواب اور سوال دونوں نہیں ہیں۔ میں تو اگلے پیغام میں جواب دیتا ہوں۔ آپ نے اسی پیغام پر اتنی شفقت فرما دی۔ ویسے میں شمشاد بھائی کی بات سے اتفاق نہیں کرتا۔ ابھی اس کیفیت کو انجوائے کریں۔ ڈاکٹر کے پاس جانا تو اس کو بڑھاوا دینے والی بات ہے۔(مذاق)
قیصرانی
 

شمشاد

لائبریرین
شروع میں ایسے ہی محسوس ہوتا ہے لیکن جب ڈاکٹر کے پاس جاتے ہیں تو وقت گزر چکا ہوتا ہے۔ اس لیے احتیاط اچھی چیز ہے، ابھی سے مل لیں۔
 

قیصرانی

لائبریرین
شمشاد نے کہا:
شروع میں ایسے ہی محسوس ہوتا ہے لیکن جب ڈاکٹر کے پاس جاتے ہیں تو وقت گزر چکا ہوتا ہے۔ اس لیے احتیاط اچھی چیز ہے، ابھی سے مل لیں۔
واقعی مشورہ صائب ہے۔ دیکھیں‌محترمہ کیا فیصلہ کرتی ہیں۔ ویسے ڈاکٹروں کی کوئی چھوٹی موٹی لسٹ دے دیتے تو آسانی ہوتی۔
قیصرانی
 

جیہ

لائبریرین
ڈاکٹر کی کیا ضرورت ہے۔۔۔ ماشاءاللہ محفل کو ایک عدد حکیم میسر آگیا ہے۔۔۔ان سے پوچھتے ہیں کہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

دلِ نادان تجھے ہوا کیا ہے
آخر اس درد کی دوا کیا ہے
 
Top