تعارف سلام عرض ہے

جیہ

لائبریرین
میر صاحب

محب علوی نے کہا:
کیا عشق کا ذکر چل رہا ہے ، میر تو کہہ گئے ہیں کہ سخت کافر تھا وہ جس نے پہلے مذہب عشق اختیار کیا اور میر تو اس عاشقی میں عزتِ
‌سادات سے بھی ہاتھ دھ بیٹھے تھے۔

میر ہی نے تو کہا تھا۔۔۔۔

میر بیمار ہوئے جن کے سبب
اسی عطار کے لونڈے سے دوا لیتے ہیں​
:eek:
 
میر صاحب

جویریہ مسعود نے کہا:

زبردست جویریہ ، میر پر گفتگو کے لیے پھر تیار ہو نہ :lol:
 
جیہ

لائبریرین
شمشاد نے کہا:
لیکن دوا کس مرض کی لیتے تھے، اس کا بھی تو لکھیں۔

مرض عشق۔۔۔تھا میر کو

میری سمجھ میں نہیں آتا کہ عشقِ امردِ نوخطاں کیونکر اردو شاعری میں در آیا۔۔۔۔ اب عجیب بات ہے کہ عاشق بھی مرد ہو اور معشوق بھی مرد۔۔۔ لا حول ولا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اور تو اور غالب بھی نہ بچ سکےاس بدعت سے۔۔۔۔

آمدِ خط سے ہوا ہے سرد جو بازارِدوست
دودِ شمعِ کشتہ تھا شاید خطِ رخسارِ دوست
 
فارسی کا یہ اثر تو ہونا ہی تھا

ویسے جوش نے تو ایسے دو تین عشق فرمائے ہیں
 
جیہ

لائبریرین
سچ کہا آپ نے ، اس نے تو 17 معاشقے کئےتھے، یادوں کی بارات ہے میرے پاس۔۔۔

سب سے اچھا حصہ وہ ہے جس میں جوش کے دوستوں کے حالات بلکہ خاکے درج ہیں۔۔۔ میرا پسندیدہ مولانا حیرت بدایونی ہے۔۔۔۔

پکارا جو مسجد میں تو میکدے سے یہ صدا آئی
یہاں ہے حضرت علامہ حیرت بادایونی
 
جیہ

لائبریرین
مجھے بڑا غصہ آتا ہے اس کے معاشقے پڑھ کر ۔۔۔ اور تو اور 80 سال کے عمر میں ایک پری اس پر عشق ہوگئی۔۔ لا حول ولا قوہ۔۔۔۔

چور چوری سے گیا پر ہیرا پھیری سے نہ گیا
 
جویریہ مسعود نے کہا:
سچ کہا آپ نے ، اس نے تو 17 معاشقے کئےتھے، یادوں کی بارات ہے میرے پاس۔۔۔

سب سے اچھا حصہ وہ ہے جس میں جوش کے دوستوں کے حالات بلکہ خاکے درج ہیں۔۔۔ میرا پسندیدہ مولانا حیرت بدایونی ہے۔۔۔۔

پکارا جو مسجد میں تو میکدے سے یہ صدا آئی
یہاں ہے حضرت علامہ حیرت بادایونی

جوش نے بھی ایک دو تین نہیں پورے 18 عشق کیے اور آنیوالوں کو ریکارڈ برابر کرنے یا توڑنے کے لیے انتہائی مشکل میں‌ ڈال دیا۔ مومن نے پورے نصف عشق کیے جوش سے یعنی 9 عشق اور پہلا 9 سال کی عمر میں۔ سب سے شریفانہ عشق مولانا حسرت موہانی نے کیا۔ بلکہ ایک بات مشہور ہے شاعروں کے عشق کے حوالے سے

سودا کا عشق امیرانہ
میرا کا عشق فقیرانہ
حسرت کا عشق شریفانہ

عشق پر کچھ زیادہ ہی نہیں بول گیا میں :lol:
 
جیہ

لائبریرین
بہت خوب ، آپ نے تو جوش کے معشقوں کے بارے میں کافی ریسرچ کر رکھی ہے۔۔۔۔عمر گزری ہے اس دشت کی سیاحی میں

میں نے 17 اس لئے لکھے تھے کہ 18 واں عشق جو کہ 80 سال کی عمر میں فرمایا گیا تھا۔۔۔ پلپلا عشق تھا۔۔۔ خواہ 18 سالہ دوشیزہ کی ساتھ ہی کیوں نہ تھا
 
قیصرانی

ارے ادیب یا شاعر ہونے کے لئے اتنے پاپڑ بیلنے پڑتے ہیں‌کیا؟ میں‌باز آیا۔
قیصرانی
 
جویریہ مسعود نے کہا:
بہت خوب ، آپ نے تو جوش کے معشقوں کے بارے میں کافی ریسرچ کر رکھی ہے۔۔۔۔عمر گزری ہے اس دشت کی سیاحی میں

میں نے 17 اس لئے لکھے تھے کہ 18 واں عشق جو کہ 80 سال کی عمر میں فرمایا گیا تھا۔۔۔ پلپلا عشق تھا۔۔۔ خواہ 18 سالہ دوشیزہ کی ساتھ ہی کیوں نہ تھا

عشق پلپلا ہو یا توانا کہلائے گا تو عشق ہی۔ یہ سچ ہے کہ عشق پر میری نظر رہتی ہے چاہے وہ کسی شکل میں‌ ہو ( اب ساری باتیں‌ تو سرعام نہیں کرنی )
 
F@rzana

محفلین

۔
لو کرلو بات، ابھی بھی ساری باتیں نہیں ہوئیں محب کی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ہم ہی کر بیٹھے تھے۔۔۔۔پیش دستی ایک دن
دھول دھپا اس سراپا ناز کا شیوہ نہ تھا
۔
کیوں جویریہ ؟
:lol: :lol: :lol:
۔
 
جیہ

لائبریرین
فرزانہ جی اور باتیں تو بعد میں ۔۔۔ پہلے تو یہ بتائیں کہ غالب کا شعر کیوں غلط لکھا۔۔۔ خبردار آئندہ جو چچا غالب کی شان میں
گستاخی ہوئی۔۔۔۔ فقط ۔ غالب کی بھتیجی۔ جویریہ

دھول دھپا اس سراپا ناز کا شیوہ نہیں
ہم ہی کر بیٹھے تھے غالب پیش دستی ایک دن
 
احتیاط لازم ہے فرزانہ ورنہ جویریہ غالب کے شعروں پر سمجھوتہ کرنے والی نہیں ۔ ویسے میں بھی کئی شعر غلط لکھ جاتا ہوں مگر کوئی بات نہیں تصحیح ہو جاتی ہے :lol:

میں نے ابھی زبان کھولی ہی کہاں‌ ہے :p
 
جیہ

لائبریرین
زبان کھولنے کی بات نہ کریں ورنہ بقولِ غالب۔۔۔۔۔۔۔۔۔

میں بھی منہ میں زبان رکھتا ہوں۔۔۔۔۔۔

ویسے سچی بات ہے ، میں بھی کبھی کبھی شعر غلط لکھ لیتی ہوں۔۔۔مگر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سمجھتا کوئی نہیں۔۔۔۔۔۔ ہاہاہاہا
 
F@rzana

محفلین
جویریہ جب چچا بنایا ہے تو پھر بھتیجیوں کی اٹکھیلیاں تو برداشت کرنی پڑیں گی۔

جویریہ مسعود نے کہا:
فرزانہ جی اور باتیں تو بعد میں ۔۔۔ پہلے تو یہ بتائیں کہ غالب کا شعر کیوں غلط لکھا۔۔۔ خبردار آئندہ جو چچا غالب کی شان میں
گستاخی ہوئی۔۔۔۔ فقط ۔ غالب کی بھتیجی۔ جویریہ

دھول دھپا اس سراپا ناز کا شیوہ نہیں
ہم ہی کر بیٹھے تھے غالب پیش دستی ایک دن
 
جیہ

لائبریرین
بجا ارشاد مگر ۔۔۔ وہ جو کہتے ہے نا،، آپ کی آزادی وہی ختم ہوجاتی ہے جہاں سے میری ناک شروع ہوتی ہے۔۔۔ہاہاہا
 
Top