تعارف سلام عرض ہے

جیہ

لائبریرین
شمشاد بھائی آپ کا خلوص میں جانتی ہوں۔ اور سچی بات تو یہ ہے کہ مجھے یہ فورم اور ممبرز سبھی اچھے لگتے ہیں۔ مگر میرے بھائی جان صرف آپ ہیں۔

پیر تسمہ پا ایک پتلے ٹانگوں والا بوڑھا تھا۔ دورانِ سفر کسی نے ترس کھاکر اس کو اپنے کاندھوں پر بٹادیا مگر وہ (جو کہ در حقیقت ایک جن تھا)اسے ایسا چمٹ گیا کہ زندگی بھر نہ اترا۔۔۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
جویریہ مسعود نے کہا:
پیر تسمہ پا ایک پتلے ٹانگوں والا بوڑھا تھا۔ دورانِ سفر کسی نے ترس کھاکر اس کو اپنے کاندھوں پر بٹادیا مگر وہ (جو کہ در حقیقت ایک جن تھا)اسے ایسا چمٹ گیا کہ زندگی بھر نہ اترا۔۔۔

پیر تسمہ پا کا قصہ کسی داستان کا حصہ ہے، کونسی یہ مجھے یاد نہیں پڑ رہا۔ یہ شاید حاتم طائی کے قصوں یا داستان امیر حمزہ میں شامل تھا۔ مجھے ایسا یاد پڑ رہا ہے کہ پیر تسمہ پا عمرو عیار کے کندھے پر سوار ہو گیا تھا جس سے اس نے پھر بڑی عیاری سے ہی پیچھا چھڑایا۔ اب کوئی دوست ہی اس کی تصدیق یا تکذیب کر سکیں گے۔ :?
 

جیہ

لائبریرین
آپ ٹھیک کہتے ہیں نبیل بھائی مجھے بھی کچھ کچھ یاد پڑتا ہے کہ عمرو عیار کی (بچوں کی) سیریز میں یہ کہانی ہے مگر میری امی (مرحومہ) مجھے بچپن میں یہ قصہ اسی طرح سناتی تھی جس طرح کہ میں نے اجمالاّ لکھ دیا اوپر کے خط میں۔۔
 

فرذوق احمد

محفلین
میں نے سوچا کیوں نہ میں آپی کا شکوہ دور کر دو اس لیے پھر یہاں چلا آیا ۔۔لیکین یہاں تو کہانیاں شروع کی ہوئی ہے جبکہ میں صرف خواتین ڈائیجسٹ پڑھنے کا عادی ہوں :(
 

جیہ

لائبریرین
شرم کرو ۔ لڑکا ہوکر خواتین ڈائجسٹ پڑھتے ہو۔۔۔ کوئی مردانہ کتاب مطالعہ کریں یا کم از کم میری طرح سسپنس ڈائجسٹ پڑھیں۔۔۔
 

سیفی

محفلین
اکثر خواتین کے ڈائجسٹوں پر لکھا ہوتا ہے “اسے مرد بھی پڑھ سکتے ہیں“۔۔۔۔۔۔۔۔۔ :?

تاکہ مردوں کو قابو کرنے کے جو طریقے ان میں لکھے گئے ہیں مرد ان کا سدباب کر سکیں۔۔۔۔:)

اور رسالے کی اگلی کاپی بک سکے۔۔۔نئی تراکیب والی ۔۔ :roll:
 

جیہ

لائبریرین
شمشاد نے کہا:
اور ہمت دلانےکے لیے میں ہر وقت حاضر ہوں۔
ضروری اطلاع۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

خواتین و حضرات متوجہ ہوں۔۔۔۔

کمرِ ہمت کسنے کے لئے ایک عدد پیٹی یا کمربند کی اشد ضرورت ہے۔۔۔۔

رحمدل افراد سے اپیل کی جاتی ہے۔ کہ وہ جلد از جلد مطلوبہ سامان مہیا کرے اور ثواب دارین حاصل کرے
 

قیصرانی

لائبریرین
جویریہ مسعود نے کہا:
یعنی آپ سب لوگوں کی سازش بالآخر کامیاب ہو ہی گئی۔۔۔

یہ محفل میرے لئے ‘پیرِ تسمہ پا‘ بن گیا ہے۔۔۔

پیر تسمہ پا، کی کہانی تو آپ لوگوں نے سنی ہوگی۔۔۔ خیر

تاب لاتے ہی بنے گی غالب
واقعہ سخت ہے اور جاں عزیز
جویریہ صاحبہ، نبیل بھائی نے بالکل درست بتایا۔ اختر رضوی صاحب کے ترجمہ برائے داستانٍ امیر حمزہ میں یہ واقعہ درج ہے کہ ایک بار ایک مہم کے دوران امیر حمزہ(چونکہ یہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے چچا نہیں‌بلکہ فرضی شخصیت ہیں اس لئے میں نے ساتھ رح نہیں‌لکھا)کے لشکر نے اسبابٍ خوردونوش ختم ہونے پر ایک ویران جزیرے پر قیام کیا تھا اور پیرٍ تسمہ پا والے یہ واقعات وہیں پیش آئے تھے۔
بے بی ہاتھی
 

شمشاد

لائبریرین
جویریہ آپ کے الفاظ کا بہت بہت شکریہ۔ اللہ کرئے آپ کے اعتماد کو کبھی ٹھیس نہ لگے۔ اور اللہ تعالٰی آپ کی امی مرحومہ کو جنت میں اعلٰی مقام عطا فرمائے۔


اور فزذوق یہ کیا تم لڑکا ہو کر خواتین ڈائجسٹ پڑھتے ہو؟ :roll:
 

فرذوق احمد

محفلین
شمشاد بھائی خواتین ڈائیجسٹ میں ناول سیدھے سیدھے ہوتے ہیں اور سسپنس میں ذرا اور قسم کہ ہوتے ہیں اس لیے میں خواتین ڈائیجسٹ زیادہ پسند کرتا ہوں خاص ایک ناول بکھر گئے ہیں گلاب سارے بہت اچھا ناول ہے کبھی آپ بھی پڑھے :p میں تو چھپ چھپ کر پڑھتا ہوں
 

قیصرانی

لائبریرین
farzooq ahmed نے کہا:
شمشاد بھائی خواتین ڈائیجسٹ میں ناول سیدھے سیدھے ہوتے ہیں اور سسپنس میں ذرا اور قسم کہ ہوتے ہیں اس لیے میں خواتین ڈائیجسٹ زیادہ پسند کرتا ہوں خاص ایک ناول بکھر گئے ہیں گلاب سارے بہت اچھا ناول ہے کبھی آپ بھی پڑھے :p میں تو چھپ چھپ کر پڑھتا ہوں
واقعی خواتین ڈائجسٹ برائے خواتین نہیں بلکہ خواتین کے بارے میں ہوتے ہیں۔ میں ہمیشہ آخری دو عنوانات پڑھتا ہوں کہ وہاں بہت مزے مزے کی اور مختصر کہانیاں ہوتی ہیں۔ اور فرزوق بھائی، یہ کوئی بری بات نہیں کہ چھپ چھپ کر پڑھنے کی ضرورت پڑے ۔
بے بی ہاتھی
 

فرذوق احمد

محفلین
نہیں بات یہ نہیں ہے ابو میرے ابو ڈاٹتے ہیں مجھے کیونکہ میں اکثر رات گئے تک پڑھتا رہتا ہوں اور جو مین مسئلہ ہے وہ ہے کہ اس وجہ سے میری نظر وِیک ہوگئی ہے تو اس لیے مجھے چھپ چھپ کر پڑھنا پڑتا ہے :p
 
ہاں نہ فرذوق اس میں چھپ کر پڑھنے کی کیا ضرورت ہے گو کہ اس پر لکھا ہوتا ہے کہ ‘بہنوں کا اپنا ماہنامہ ‘ :wink:

ویسے کیا بتاؤں تمہیں میں بھی پڑھتا ہوں اسے خاص طور پر عمیرہ احمد اور تاریخ کے جھروکوں کے لیے ، ویسے آخری صفحات مزے کے ہوتے ہیں۔ میں شعاع بھی پڑھتا ہوں۔

جویریہ سسپنس بھی پڑھتا ہوں اور زرگزشت بھی اس لیے مجھے کچھ نہ کہنا :lol:
 

قیصرانی

لائبریرین
میں نے خواتین ڈائجسٹ، شعاع، پاکیزہ اور پتہ نہیں کون کون نے ڈائجسٹ پڑھے ہوئے ہیں۔ عمیرہ احمد واقعی بہت اچھا لگتی ہیں۔ میں تب سے پڑھ رہا ہوں جب سے حسینہ معین صاحبہ لکھتی تھیں اور ان کے ڈرامے ٹی وی پر نہیں آنے شروع ہوئے تھے۔ الحمد للہ میں نے تقریباً ہر قسم کا ادب پڑھا ہوا ہے(ادب سے مراد ہر وہ چیز جو کہ چھپی ہوئی تھی اور میرے سامنے آئی)۔
بے بی ہاتھی
 

قیصرانی

لائبریرین
farzooq ahmed نے کہا:
نہیں بات یہ نہیں ہے ابو میرے ابو ڈاٹتے ہیں مجھے کیونکہ میں اکثر رات گئے تک پڑھتا رہتا ہوں اور جو مین مسئلہ ہے وہ ہے کہ اس وجہ سے میری نظر وِیک ہوگئی ہے تو اس لیے مجھے چھپ چھپ کر پڑھنا پڑتا ہے :p
میری اپنی نظر اسی وجہ سے کمزور ہوئی ہے۔ مگر آپ حکیم صاحب سے مشورہ لے لیں۔ گاجر کا جوس بھی کافی مفید ہوتا ہے۔
بے بی ہاتھی
 

فرذوق احمد

محفلین
میں نے خیر اتنے ڈائیجسٹ نہیں پڑھے صرف خواتین اور پاکیزہ زیادہ پڑھے ہیں میں نے ایک ناول پڑھا تھا ایم اے راحت صاحب کا وہ بہت اچھا ناول تھا اس کا نام تو خیر مجھے اب یاد نہیں آرہا مجھے وہ ناول پڑھنے کی وجہ سے بہت مار پڑی تھی کیونکہ ایک تو میں نے رینٹ پر لیا تھا اور 2 دن میں ختم کیا تقریباََ کوئی 1500 صفات پر مشتمل تھا وہ ناول اسی وجہ سے ابو سے مار پڑی تھی کیونکہ سارا دن بھی یہی کام کرنا اور رات کو بھی 1یا 2 بج جاتے تھے
باقی قیصرانی بھائی میں آپ کی بات پر عمل کروں گا :p
 

شمشاد

لائبریرین
فرذوق یہ ناول اور ڈائجسٹ پڑھنے کے لیے ساری عمر پڑی ہے، اپنی پڑھائی کی طرف توجہ دو۔
 

جیہ

لائبریرین
ویسے ڈائجسٹ پڑھنے سے اردو سیکھنے اور عشق کرنے میں آسانی ہو جاتی ہے :lol:
 

قیصرانی

لائبریرین
تو سیدھے الفاظ میں‌کہیں کہ شاعر بننا آسان ہو جاتا ہے۔ مگر میں تو نہیں بن سکا۔ میری اردو بھی آپ کے سامنے ہے۔ اور ابھی تک میرا کوئی ۔۔۔۔۔۔منظر عام پر نہیں آیا :cry: ۔
ویسے ایک لنک تو چیک کریں۔ اور تبصرہ سے نوازیں۔
http://www.urduweb.org/mehfil/viewtopic.php?t=2627
بے بی ہاتھی
 

شمشاد

لائبریرین
جویریہ مسعود نے کہا:
ویسے ڈائجسٹ پڑھنے سے اردو سیکھنے اور عشق کرنے میں آسانی ہو جاتی ہے :lol:

عشق کا تو پتہ نہیں لیکن اردو اتنی پائے کی نہیں ہوتی ان میں۔ اگر اردو ادب سے لگاؤ ہے تو اچھے لکھاریوں کو پڑھنا چاہیے۔
 
Top