تعارف سلام عرض ہے

کیا کہنے ، مزہ آگیا اس شعر کا۔

مدتوں پہلے نخچیر کا لفظ پڑھا اور پھر اس کی تشریح ایک کالم میں پڑھی تھی کہ نخچیر وہ شکار ہے جسے شکاری کسی جانور کی مدد سے گھیر گھار کر اس جگہ لاتے ہیں جہاں شکار کرکے چیرا پھاڑا جاتا ہے۔ اس لفظ کے ساتھ غالب کی خیال آفرینی کو ملا کر دیکھا جائے تو شعر کا لطف دوبالا ہی نہیں سہ بالا ہو جاتا ہے کہ فراق نہیں فتراک اور بسمل نہیں نخچیر کی تراکیب استعمال کی ہیں ، واہ واہ
غالب اور غالب شناس دونوں کے۔

غالب ہی کے شعر سے بات بڑھاتے ہیں کہ

گو میں رہا رہینِ ستم ہائے روزگار
لیکن تیرے خیال سے غافل نہیں رہا

تو کہنے کا مقصدیہ کہ پتہ مجھے یاد ہے خیال کی طرح
 

جیہ

لائبریرین
درست مگر میرے علم کے مطابق نخچیر شکار شدہ پرندے کو کہتے ہیں (نوائے سروش۔ مہر) اور اسی مناسبت سے فتراک لائے ہیں کہ فتراک اس تھیلی یا بیگ کو کہتے جس میں شکار کردہ پرندے کو رکھتے ھیں، اور فتراک کوشکاری کندھے سے لٹکائے پھرتے ہیں۔۔ واللہ اعلم

آپ کا درج کردہ شعر میرا پسندیدہ شعر ہے۔۔چلو غالب کے شعر سے سلسلہ بڑھاتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔

مانا تم کو غیر سے جو رسم و راہ ہو
مجھ کو بھی پوچھتے رہو تو کیا گناہ ہو
 
میرا خیال ہے کہ میں غلط ہوں ، اسی بہانے میری اصلاح تو ہوگئی :) اور بہت سوں کو ان تراکیب کے معنی بھی پتہ چل گئے ہوں گے

مانا تم کو غیر سے جو رسم و راہ ہو
مجھ کو بھی پوچھتے رہو تو کیا گناہ ہو

ارے یہ شعر ابھی کچھ دیر پہلے فرزانہ نے پوسٹ کیا ہے اور ایک بار پھر آگیا ، کیا قسمت ہے اس شعر کی بھی ۔


غالب کا ہی اور خوبصورت شعر ہے

تیشہ بغیر مر نہ سکا کوہکن اسد
سرگشتہ خمارِ رسوم و قیود تھا
 

شمشاد

لائبریرین
اللہ کرئے یہ دھاگہ ایسے ہی چلتا رہے۔

رضوان بھائی آپ بس ایسے ہی سیرحاصل تبصرے لکھتے رہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
بھئی آپ دونوں ہی لگے ہوئے ہیں، اور لوگ بھی ہی ہیں بمع میرے :

ہم بھی منہ میں زبان رکھتے ہیں
کاش پوچھو کہ مدعا کیا ہے
 

رضوان

محفلین
بہتر یہی ہے کہ ایک الگ دھاگہ غالب کے اشعار کی بیت بازی کا شروع کر لیا جائے۔ تاکہ “مدعی“ اور “مدعاعلیہ“ اور تمام چست گواہوں کو موقع مل سکے عرضِ مدعا کا۔
غالب کے خطوط بھی ابھی تشنہ تحریر ہیں شاید۔ کسی نے ایک سائٹ بتائی تھی جہاں پی ڈی ایف فارمیٹ میں موجود تھے۔
 

جیہ

لائبریرین
محب علوی نے کہا:
مانا تم کو غیر سے جو رسم و راہ ہو
مجھ کو بھی پوچھتے رہو تو کیا گناہ ہو

ارے یہ شعر ابھی کچھ دیر پہلے فرزانہ نے پوسٹ کیا ہے اور ایک بار پھر آگیا ، کیا قسمت ہے اس شعر کی بھی ۔


غالب کا ہی اور خوبصورت شعر ہے

تیشہ بغیر مر نہ سکا کوہکن اسد
سرگشتہ خمارِ رسوم و قیود تھا
جی ہاں بعد میں مجھے اپنے غلَطی کا احساس ہوا کہ آپ کے شعر کے جواب میں مجھ کو غالب کا یہ شعر لکھنا چاہئے تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ہم نے مانا کہ تغافل نہ کروگے لیکن
خاک ہو جائینگے ہم تم کو خبر ہونے تک​
 
شمشاد نے کہا:
بھئی آپ دونوں ہی لگے ہوئے ہیں، اور لوگ بھی ہی ہیں بمع میرے :

ہم بھی منہ میں زبان رکھتے ہیں
کاش پوچھو کہ مدعا کیا ہے

شمشاد آپ کو پوچھنے کی ضرورت ہے بھلا :)

ویسے مشورہ اچھا ہے رضوان کا کیوں نہ غالب کے اشعار پر مبنی ایک بیت بازی کا پیغام شروع کیا جائے
 
رضوان نے کہا:
بہتر یہی ہے کہ ایک الگ دھاگہ غالب کے اشعار کی بیت بازی کا شروع کر لیا جائے۔ تاکہ “مدعی“ اور “مدعاعلیہ“ اور تمام چست گواہوں کو موقع مل سکے عرضِ مدعا کا۔
غالب کے خطوط بھی ابھی تشنہ تحریر ہیں شاید۔ کسی نے ایک سائٹ بتائی تھی جہاں پی ڈی ایف فارمیٹ میں موجود تھے۔

رضوان کچھ مواد ابھی جمع تو ہو لینے دیں پھر ایک نیا دھاگہ بھی شروع کر لیں گے۔ دوسرا جویریہ ابھی نئی ہیں اور سائٹ کو پوری طرح سمجھتی نہیں ہیں اس لیے کچھ دیر اسی تھریڈ کو چلاتے ہیں اور ساتھ ساتھ کچھ رہنمائی بھی کرتے ہیں۔ ایک یہ احساس بھی رہتا ہے کہ میرے تھریڈ پر لوگ دلچسپی لیتے ہیں ( میں بھی اپنے تعارف والے پیغام کو پھر سے متحرک کرنے والا ہوں :wink: )

جویریہ آپ نے ڈاؤن لوڈ سے اردو ایڈیٹر ڈاؤن لوڈ کرکے دیکھا ہے ، نہیں دیکھا تو جلدی سے دیکھیں اور کوئی مشکل ہو تو بتائیں۔

غالب کے شعروں کے سلسلے کو آگے چلاتے ہوئے

چاہیے اچھوں کو جتنا چاہیے
یہ اگر چاہیں تو پھر کیا چاہیے
 

جیہ

لائبریرین
ّعلوی صاحب آپ کتنے اچھے ہیں اور کیا خوب میری ترجمانی کی ہے۔ تشکر

بقول غالب
دیکھنا تقریر کی لذت کہ جو اس نے کہا
میں نے یہ جانا کہ گویا یہ بھی میرے دل میں ہے

ویسے رضوان کی تجویز بری نہیں۔ میں تو ان سے اتفاق کرتی ہوں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ صلائے عام ہے یارانِ نکتہ دان کے لئے
اردو ایڈیٹر تو اب میرے پی سی میں آگیا ہے اس پوسٹ کے بعد انسٹال کرونگی۔ بہت شکریہ رہنمائی کے لئے
 

جیہ

لائبریرین
[quote="غالب کے شعروں کے سلسلے کو آگے چلاتے ہوئے

چاہیے اچھوں کو جتنا چاہیے
یہ اگر چاہیں تو پھر کیا چاہیے
[/quote]

اس شعر سے نہ جانے کیوں میرا خیال غالب کے اس شعر کے طرف منتقل ہوا۔۔۔۔۔

سیکھے ہیں مہ رخوں کے لئے ہم مصوری
تقریب کچھ تو بہرِ ملاقات چاہیئے​
 

شمشاد

لائبریرین
جویریہ مسعود نے کہا:
کرائے کی کتابیں۔۔۔ باقاعدہ کرایہ دیتے تھے غالب صاحب۔ ادہار بھی منگواتے تھے مگر واپس بھی کردیتے تھے۔

ویسے مجھ کہ کونسی کتاب گفٹ کر رہے ہیں آپ؟ اور کب؟

آپ بتائیں آپ کو کون سی چاہیے، اگر محلے کی لائبریری میں موجود ہوئی تو کرائے پر لا کر آپ کو تحفہ بھجوا دیں گے۔ :wink:
 

شمشاد

لائبریرین
شاہ جی میں نہیں بانٹ رہا، وہ تو محب نے جویریہ کو آفر دی تھی، میں نے تو صرف طریقہ بتایا ہے۔

(آپس کی بات ہے، کسی کو بتائیے گا نہیں کہ ان دونوں نے خاصی زیادہ کتابیں اس طرح سے پہلے ہی اکٹھی کی ہوئی ہیں۔)
 

تیلے شاہ

محفلین
میں بھی آج کل یہی کام کر رہا ہوں
شائد مستنصر صاحب کے کسی پروگرام میں سنا تھا
“کتاب دینے والا بیوقوف ہوتا ہے اور اس کو واپس کرنے والا اس سے بھی زیادہ بیوقوف ہوتا ہے“
 

شمشاد

لائبریرین
اوں ہوں، نہ دینے والا اور نہ ہی واپس کرنے والا
اصل بیوقوف ہوتا ہے خریدنے والا
:wink:
 
شمشاد نے کہا:
جویریہ مسعود نے کہا:
کرائے کی کتابیں۔۔۔ باقاعدہ کرایہ دیتے تھے غالب صاحب۔ ادہار بھی منگواتے تھے مگر واپس بھی کردیتے تھے۔

ویسے مجھ کہ کونسی کتاب گفٹ کر رہے ہیں آپ؟ اور کب؟

آپ بتائیں آپ کو کون سی چاہیے، اگر محلے کی لائبریری میں موجود ہوئی تو کرائے پر لا کر آپ کو تحفہ بھجوا دیں گے۔ :wink:

اچھا اب میں سمجھا کہ محلے سے لائبریری کی کتابیں کہاں جاتی ہیں :lol:
 
شمشاد نے کہا:
شاہ جی میں نہیں بانٹ رہا، وہ تو محب نے جویریہ کو آفر دی تھی، میں نے تو صرف طریقہ بتایا ہے۔

(آپس کی بات ہے، کسی کو بتائیے گا نہیں کہ ان دونوں نے خاصی زیادہ کتابیں اس طرح سے پہلے ہی اکٹھی کی ہوئی ہیں۔)

کمال خوبی سے اپنا بتایا ہی نہیں آپ نے :wink:
 

جیہ

لائبریرین
سادہ بات تو یہ ہے کہ کسی بھی طریقے سے اکٹھی کی ہیں کتابیں، مگر اکٹھی کی تو ہیں۔ آپ تو شاید تو اس شعر پر عمل کرتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔
آگہی کا عذاب ڈس لے گا
زندگی بھر کتاب سے بچنا

ہی ہی ہی
 
کیا کہنے جویریہ ، بہت ہی عمدہ شعر سے جواب دیا ہے۔
ہاں جی شمشاد بھائی اب آپ بھی ایک عدد دندان شکن شعر کے ساتھ تشریف لائیں۔ اتنی دیر تک غالب کا ایک شعر عرض ہے

دل سے تیری نگاہ جگر تک اتر گئی
دونوں کو اک ادا میں رضامند کرگئی

جویریہ آپ نے ایڈیٹر چلا کر دیکھ لیا کیا؟
لائبریری میں جا کر دیکھا کچھ؟
فورم کیسا لگا ہے ؟
 
Top