محب علوی نے کہا:
جویریہ مسعود نے کہا:
آداب ۔۔۔ جی واقعی اعجاز کی آمد میرے لیے باعث فخر ہے۔۔۔ امید ہے میں کچھ سیکھ سکوں گی ان سے
فونیٹک کی بورڈ سے میں آ کیسے لکھتی ہوں؟ پہلے تو a سے الف لکھتی ہوں اور پھر shift+a سے اس پر مد لگاتی ہوں۔ ئ کو shift+4 سے لکھتی ہوں۔۔
ئ کو shift+4 سے لکھنا کتنا آسان لگتا ہے
اس کی بجائے اگر آپ صرف u سے ئ لکھ سکیں تو کتنی آسانی ہو جائے
شاباش محب، تم ترغیب و تحریصکا اچھا کام کر رہے ہو۔
ویسے کسی کی بورڈ کا استعمال اپنی سہولت اور عادت کی بات ہے۔ جس کسی کو کسی کی بورڈ کی بورڈ کی پریکٹس ہو جائے وہ اسی میں comfortable رہتا ہے۔
میرے لکھے ہوئے اردو ایڈیٹر کا فائدہ یہ ہے کہ اس کے لیے ونڈوز میں اردو کی بورڈ انسٹال کرنے کی ضرورت نہیں رہتی۔ اس کے علاوہ آپ اس کے ذریعے اردو ٹیکسٹ utf-8 فارمیٹ میں سیو بھی کر سکتے ہیں۔ بہرحال اگر لوگ دوسرے سوفٹویر میں کام کرنے میں سہولت محسوس کرتے ہیں تو وہ بھی اتنا ہی مؤثر ہے۔
کچھ دوستوں کے نزدیک تو ویسے بھی صوتی کی بورڈ ایڈہاک حل ہے۔ وہ اصل کی بورڈ مقتدرہ اردو کی بورڈ کو مانتے ہیں۔ اردو اوپن پیڈ کی اپڈیٹ کے بعد آپ کو ایک سے زائد اردو کی بورڈ مل جائیں گے۔
اردو اوپن پیڈ سے یاد آیا، جویریہ آپ نے اوپن پیڈ استعمال کیا ہے؟ اس میں پشتو کی بورڈ شامل ہے۔ مجھے ابھی تک اس کے متعلق فیڈ بیک نہیں مل ہے۔ آپ ذرا استعمال کر کے بتائیں۔