سنجیدہ شاعری کو مزاحیہ شاعری میں بدلنا

حسان

محفلین
کعبے کس منہ سے جوگے غالب
لیاجائے گا کام تجھ سے دنیا کی امامت کا



کیا ایسا ہی کرنا ہے اس سلسلے میں۔۔۔؟؟؟
 

فرخ منظور

لائبریرین
کعبے کس منہ سے جوگے غالب
لیاجائے گا کام تجھ سے دنیا کی امامت کا



کیا ایسا ہی کرنا ہے اس سلسلے میں۔۔۔؟؟؟

بالکل ایسا ہی کرنا ہے حسّان صاحب - کوئی بھی الگ الگ شعروں کے دو مصرعوں کو ملا کر ایک نئ صورت حال پیدا کرنی ہے - شاعر اور شعر کی کوئی قید نہیں‌- مگر استاذان کہتے ہیں کہ ایک ہی بحر کے ہونے چاہیئں اب یہ بحر کا پتہ کیسے چلے - واللہ
عالم :confused:
 

فاتح

لائبریرین
مگر استاذان کہتے ہیں کہ ایک ہی بحر کے ہونے چاہیئں اب یہ بحر کا پتہ کیسے چلے - واللہ
عالم :confused:

اس کا سہل ترین طریقہ یہ ہے کہ ایک مصرع کو کسی لے میں گنگنائیں۔۔۔ اگر دوسرا بھی اسی لے میں با سہولت گنگنا سکیں تو سمجھ لیں کہ وہ دونوں ایک ہی بحر میں ہیں۔ یہ طریقہ ٹکسال تو نہیں مگر اوزان و بحور کی پیچیدگیوں میں الجھے بغیر وزن جانچنے کا ایک آسان طریقہ ہے۔
 

فاتح

لائبریرین
شرم تم کو مگر نہیں آتی
اب کسی بات پر نہیں آتی


یا

شرم تم کو مگر نہیں آتی
آگے آتی تھی۔۔۔
اب کسی بات پر نہیں آتی
 
Top