فرخ بھائی معذرت خواہ ہوں ۔ کہ میرے پیغام کے آخری فقرے کو آپ اپنی طرف اشارہ سمجھے ۔ میں نے کبھی بھی ارکان کودانستہ تضحیک کا نشانہ نہیں بنایا ۔ اور پہلی بات میں بھی میرا مخاطب مہوش تھیں نہ کہ آپ اور وہ بھی میں نے آپ سے انکے اختلافی موضوع کو ختم کرنے کو کہا تھا ۔ اب آپ اسے کسی بھی طرف لے جائیں ا س کا میں ذمہ دار نہیں ہوں ۔ اچھا تو اب میرے سوالوں کو جواب کوئی دے دے تو مجھے بھی سکون ہو جائے گا ۔
آپکی بات میںواضح طور پر میرا نام لیا گیا ہے اور سوالات مجھے سے پوچھے گئے ہیں۔ میںاسے کسی بھی طرف نہیںلے کے جارہا۔ آپ نے بڑے اطمینان سے اپنی بات کی ذمہ داری لینے سے انکار کردیا۔ مگر زیادہ حیرت نہیں ہوئی۔
اور اوپر جو آپ نے سوالات لکھے ہیں، یہ ان مختلف میڈیا کے ذرائع پر موجود متضاد کہانیوں کا حصہ ہیں جو خود بھی آپس میں پوری طرح نہیں ملیں، بشامل طالبان کے ترجمان کے بیان کے۔ اور ظاہر ہےاس صورت میں ایسے سوالات کا جواب تلاش کرنا وقت ضائع کرنا ہوگا کیونکہ ابھی تک کسی بھی مستند ذریعے سے اس واقعے کے وقت کے تصدیق نہیںہو پارہی اور متضاد بیانات آرہے ہیں۔ اور ان میں مسلم خان کا بیان بھی ہے جس پر فی الحال اعتبار نہیںکیا جاسکتا کیونکہ اس میںبھی کچھ تضاد ہے۔
کچھ بھی ہو، ایسے معاملات کو اُچھالنے کا مطلب یہی ہے کہ زیادہ سے زیادہ بدنامی کے حالات پیدا کئے جائیں۔ اور موقع پرست عناصر ایسے معاملات کو اچھال کر بہت مزے لیتے اور اپنی اپنی "مخصوص" جماعتوں کے جھنڈے لہراتے بھی نظر آ رہے ہیں۔
اور آپ سے بھی یہی کہوںگا، جب تک معاملے کے حقائق پوری طرح واضح نہ ہوجائیں، موقع پرست لوگوں کی صف میںمت کھڑے ہوں اور اس موقع کوجذبات کی بھڑاس نکالنے کا ذریعہ مت بنائیں۔
میں اب اس سے آگے مزید کوئی بحث نہیں کروں گا، کیوں کہ اسے جتنا بھی کھینچیں گے، کم ہوگا۔