لگتا ہے میری بہن کو کوئی غلط فہمی ہو گئی ہے۔
محترمہ، آپ شائید یہ بھول گئی ہیں کہ اس فورم کا نام کیا ہے ؟ شائید "آج کی خبر" ہے نا؟ اور اسی فورم میں، آج کی اخبار سے نکال کر ایک خبر پوسٹ کی ہے میں نے اور اس اخبار کا حوالہ بھی دیا ہے۔ اب اس خبر سے متعلق جو بھی علم موجود ہے، وہ اس خبر میں موجود ہے۔اور یہ خبر بہت عوامی ہے اور دیگر اخبارات کا بھی حصہ ہے۔
اب خوش
فرخ صاحب آپ مجھے جانتے ہیں اور میں بھی آپ کو جانتا ہوں ۔ میری پہلے بھی آپ سے بحث ہوچکی ہے ۔ میری حتی الامکان یہی کوشش ہوتی ہے کہ میں آپ کے کمنٹس کو بائی پاس کرتا ہوا نکل جاؤں ۔ مگر ایک سادہ سی بات کروںگا شاید تیرے دل میں جائے میری بات ۔۔۔۔
آپ یہ کہتے ہیں کہ اس فورم کے عنوان کے حوالے سے میں کوئی بھی خبر یہاں پوسٹ کرسکتا ہوں ۔ اور مذید یہ کہتے ہوئے کہ ایک اخبار سے یہ خبر نکال کر میں نے یہ پوسٹ کی ہے ۔ پھر یہ کہ حوالہ اور معلومات کا بھی ذکر کرتے ہیں ۔ لیکن آپ یہ بات بھول رہے ہیں کہ یہ ایک ڈسکیشن فورم ہے ۔ جہاں آپ اپنی کوئی بات یا بیرونی ذرائع سے حاصل کی ہوئی کوئی خبر یہاں پیش کرتے ہیں تو اس کے پیچھے آپ کا استدلال اور نکتہ نظر بھی واضع ہونا چاہیئے کہ آپ نے اس خبر کو یہاں پیش کیوںکیا ہے ۔ تاکہ یہاں آپ کی کسی خبر کو ، پیش کرنے کا جواز سب کو معلوم ہوسکے ۔ اور پھر خصوصاً اس خبر کا تعلق کسی سنجیدہ مسئلے سے ہو تو کوشش یہی ہونی چاہیئے کہ آپ کا نکتہ نظر اس خبر کے بارے میںواضع ہونا چاہیئے ۔ تاکہ اس خبر میں موجود مواد کا صحیح طور پر تعین ہوسکے ۔ اور اس پر بحث کی جاسکے ۔
یہ بلکل ایسی ہی بات ہے کہ آپ کوئی بھی قابلِ اعتراض مواد کسی جریدے سے اٹھا کر یہاں پیش کردیں ۔ جو اخلاقی حدودں کی پامالی کرتا ہو ۔ اور جب آپ سے اس کی بابت پوچھا جائے تو آپ یہ کہیںکہ مجھے یہ خبر کہیں سے ملی تھی سو میں یہاںپوسٹ کردی ۔ مجے نہیں پتا اس میں کیا ہے ۔ جو کچھ ہے اس کے مواد میں ڈھونڈ لیں ۔ تو عقلی اور اخلاقی طور پر آپ کی بات کیاصحیح ہوگی ۔؟
سو اگر آپ ڈسکیشن فورمز پر کوئی تحریر یا خبر شئیر کرتے ہیں تو پہلے اس خبر یا تحریر کے بارے میں جانیں ، سمجھیں اور پھر اس پر کوئی رائے پیش کریں ۔ تاکہ معلوم ہو کہ آپ اپنے طور پر اس خبر کو کیا سمجھتے ہیں ۔ ورنہ یہاں خبر پوسٹ کرنے کا کوئی جواز نہیں بنتا کہ ہر کوئی یہ خبریں پہلے ہی پڑھ چکا ہوتا ہے ۔