سوال گندم اور جواب میں چنے!!!

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

حسن علوی

محفلین
جب درد ہوتا ھے تو ناکوں چنے چباتا ھے انسان، غالباً یہی واحد رشتہ بنتا ھے

س) فلمی ستارے اور آسمان پر ستاروں میں کیا فرق ھے؟
 

مغزل

محفلین
دونوں میں چمک نہیں ہوتی ۔۔۔۔۔۔۔۔ ( یعنی اپنی نہیں ہوتی یا عارضی ہوتی ہے)

کیاچاند میں بڑھیا نہیں ہوتی ؟؟
 

شمشاد

لائبریرین
ایک تھی تو، پھر امریکہ والے وہاں پہنچ گئے اور وہ نجانے کہاں چلی گئی۔

س) پھول کے ساتھ کانٹے کیوں ہوتے ہیں؟
 

محمداحمد

لائبریرین
کیونکہ لطافت بے کثافت جلوہ پیدا کرنہیں‌ سکتی ؟

"جہاں حلوہ وہاں مولویوں کا جلوہ، جہاں دال وہاں مولویوں کی ہڑتال" کیا یہ بات صحیح ہے۔
 

سعود الحسن

محفلین
اگر کسی پولیسیے سے پوچھیں گے تو کہیے گا " او جی واردات تو واردات ہوتی چاہے گھر پر ہو یا دل پر، یہ بتاو جی مجرم کہاں ہے، ابھی لگاتا ہوں دفعہ 420"

دفعہ 420 کیا ہوتی ہے؟
 

وجی

لائبریرین
تاکہ ہم بارہ گھنٹے سو کر اور بارہ گھنٹے کھیل کر گزار دیں اور کام کے لئے کوئی وقت نہ رہے

کام ضروری ہوتا ہے کیا ؟؟
 

شمشاد

لائبریرین
یہ امریکہ یہاں کہاں بیچ میں آ گیا۔

امریکہ کی جتنی ٹانگیں ہیں، کہیں نہ کہیں تو اڑانی ہی ہیں ناں۔

س) وقت کی اکائی کا اعشاری نظام کیوں نہیں؟
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top