سوال گندم اور جواب میں چنے!!!

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

وجی

لائبریرین
آپ ایک دفعہ پھر کھا کر دیکھیں‌ مرچ کڑوی نہیں ہوتی گرم ہوتی ہے

مرچ میں لال مرچ اتنی کیوں مشہور ہے ؟؟
 

مغزل

محفلین
لال نیلا پیلا کالا ہرا سفید نارنجی گلابی دودھیا بنفشی ارغوانی رنگوں کو ملانے سے۔۔

یہ سب رنگ آتے کہاں سے ہیں ؟؟؟
 

مغزل

محفلین
کیوں کہ سردی کے دنوں میں‌گرمی نہیں ہوتی نا۔۔۔

خزاں اور بہار میں‌ کیا فرق ہے ؟
 

جیہ

لائبریرین
اس کا مطلب ہے کام کام بولتے رہو عملی کام نہ کرو


کیا غالب کی تصویر اوتار لگانے سے کوئی غالب جیسا بن سکتا ہے ؟
 

شمشاد

لائبریرین
ٹھہریں میں م م مغل صاحب سے پوچھ کر آتا ہوں۔

س) انسانوں کی طرح گلی محلوں کے نام رکھنے ضروری ہیں کیا؟
 

سعود الحسن

محفلین
نام تو انسانوں کے بھی ضروری نہیں ہوتے، بھلا کتنے ہوتے ہیں جو اِسْم با مُسَمّٰی ہوتے ہیں

بھلا نام میں کیا رکھا ہے؟
 

مغزل

محفلین
تو اس سوال میں‌کیا دھرا ہے ؟؟

غالب کے بھتیجی کو سنا ہے بالواسطہ ٹھٹھول کرتے ہوئے منھ کی کھانی پڑی ، کیا یہ سچ ہے شمشاد صاحب ؟؟
 

شمشاد

لائبریرین
مغل صاحب کیوں مجھے مروانہ چاہ رہے ہیں۔ ابھی اُس نے مجھے دھمکی دے دینی ہے۔

س) دھماکہ بم سے ہی کیوں ہوتا ہے؟
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top