سوال گندم اور جواب میں چنے

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
میں آسمان والے سیاروں اور ستاروں کی بات کو رہا ہوں اور آپ مجھے زمین پر سمجھا رہے ہیں۔ ظفری بھائی نے بھی نہیں بتایا:(

بھئی ہم تو زمین کے باسی ہیں، ہمیں آسمان سے کیا کام۔

سوال یہ ہے : سیارہ اور ستارہ میں دو نقطوں کے علاوہ کیا فرق ہے؟
 

ظفری

لائبریرین
ہیں ستارہ کی شادی ہو گئی؟ اس کا مطلب ہے اپنا چانس گیا۔
ہاں یہ سانحہ تو ہوگیا شمشاد بھائی ۔۔۔۔ مگر اس کو جلدی تھی کہہ رہی تھی کہ اب ساٹھ سال کی عمر میں شادی نہ کرتی تو کیا اگلے جنم کا انتظار کرتی ۔ آپ نے بھی بس تھوڑی دیر کردی اور چانس مس کردیا ۔ ;)
 

شمشاد

لائبریرین
اچھا آپ اُس ستارہ کی بات کر رہے تھے۔
میں پنڈی والی سمجھ رہا تھا۔
اچھا ہی ہوا اس نے شادی کر لی۔
 

زیک

مسافر
حسن ماجرا کیا ہونا ہے کوئی بھی زنانہ نام لے کر دیکھیں شمشاد اسے جانتے ہوں گے۔ ;)
 

شمشاد

لائبریرین
فکر والی کوئی بات نہیں، اس کا تعلق جنرل نالج سے ہے اور کچھ نہیں۔ ;)
ویسے میں اپنی اکلوتی بیوی کا اکلوتا شوہر ہوں، اور بس۔
 

شمشاد

لائبریرین
اب ضبط کے سوال کا جواب۔

نقطہ ج کی گود میں ہوتا ہے۔

س) ڈاکٹر کی دوائی اور حکیم کی دوائی میں کیا فرق ہے؟
 

شمشاد

لائبریرین
گاڑی میں سفر کرنے کے بجائے گاڑی کے پیچھے بھاگے۔

س) سرخ مرچ اچھی ہوتی ہے یا سبز مرچ؟
 

شمشاد

لائبریرین
خرم بھائی شک و شبہ کی کوئی گنجائش ہی نہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اس کو فقرہ میں استعمال کرنا ہے نا تو " یہ سوال کرنے میں اراکین لفظوں کی اتنی کنجوسی کیوں کر رہے ہیں؟"

س) دستک کو فقرے میں استعمال کریں؟
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top