سوال گندم اور جواب میں چنے

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

سارہ خان

محفلین
چھکڑا گاڑی میں گھومیں گے تو چھک چھک ہی کرے گی نہ ۔۔:tounge:

نقار خانے میں طوطی کی آواز کیوں نہیں سنتے ؟
 

شمشاد

لائبریرین
آنے کے لیے جانا ضروری ہوتا ہے۔

س) محلہ بلی ماراں کیا بلیوں کو مارنے کی وجہ سے مشہور ہے؟
 
محلہ بلی ماراں کیا بلیوں کو مارنے کی وجہ سے مشہور ہے؟

آپ تک غلط شہرت پہوںچ گئی۔ :)

بِلّی ماراں نہیں بَلّی ماراں۔ ب پر زبر کے ساتھ۔
اور بَلّی ہمارے گاؤں میں لکڑی کے لمبے اور نسبتاً کم موٹے لٹھے کو کہا جاتا ہے۔ اس مناسبت سے بِلّیوں کو نہیں بلکہ بَلّیوں سے مارنے کی وجہ سے مشہور ہو سکتا ہے۔ :)


س: اگر خیر خواہ کا مطلب بھلا چاہنے والا اور بد خواہ کا مطلب برا چاہنے والا تو تنخواہ کا کیا مطلب ہوگا؟
 

شمشاد

لائبریرین
ظاہر ہے تن چاہنے والا ہی ہو سکتا ہے۔ یہ تو آجر کی سراسر زیادتی ہے ناں۔

س) پاکستان میں بریلی کا سرمہ مشہور ہے اور ہندوستان میں ڈیرہ اسماعیل کا، ایسا کیوں، یہ اپنے اپنے شہروں کا کیوں نہیں بیچتے؟
 
گدھا تو ٹھیک ہے پر یہ گھوڑا کون ہے؟ :)

س: رات رانی ہمارے یہاں پائی جاتی ہے، آخر یہ رات راجا کہاں ملتا ہے؟
 

شمشاد

لائبریرین
راجہ دن کا ہوتا ہے۔

س) گلاب کے پھول کو ہی پھولوں کا بادشاہ کیوں کہتےہیں، گوبھی کے پھول کو کیوں نہیں؟
 
کیوںکہ گوبھی کے پھول میں پنکھڑیاں نہیں ہوتیں۔

س: گھوڑے بیچ کر سونے کا موزوں ترین وقت کیا ہو سکتا ہے؟
 

شمشاد

لائبریرین
جب سارے گھوڑے بک جائیں اور پیسے بنک میں جمع ہو جائیں۔

س) چاند پر جو بڑھیا رہتی ہے، اس کی عمر کیا ہے؟
 

شمشاد

لائبریرین
سردیوں میں 60 سال، گرمیوں میں 80 سال ;)

س) بیل ہی کیوں مارتا ہے، بھینس کیوں نہیں مارتی؟
 

جیہ

لائبریرین
بھینس صنف نازک سے تعلق رکھتی ہے ناں :)

اگر عورت صنف نازک ہے تو مرد کیوں صنف کرخت نہیں؟
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top