سوال گندم اور جواب میں چنے

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
میرے پچھلے چکر میں چھ سات سے تو میری ملاقات ہوئی تھی۔ اس کے علاوہ کتنے ہیں معلوم نہیں۔

س) بجلی نظر کیوں نہیں آتی؟
 

سارہ خان

محفلین
سلیمانی ٹوپی پہنے رہتی ہے اس لئے ۔۔

بجلی کے آنے جانے کا کوئی ٹائیم نہیں لیکن بل ٹائیم پر آتا ہے کیوں ؟
 

حسن علوی

محفلین
کافی غور طلب بات ھے؛ ایک کمیٹی تشکیل دینی پڑے گی;)

س) کمیٹی کی کتنی اقسام ہوتی ہیں اور کون کون سی؟
 
کمیٹی کی 3 بنیادی اقسام ہیں
1: قسم اول
2: قسم دوم
3: قسم سوم

س: قسم اول کی کتنی فروعی اقسام ہیں اور کون کون؟
 

شمشاد

لائبریرین
آپ کی بات کو جواب دینے کےلیے ایک کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔

س) اگر ہوا رنگدار ہوتی تو آپ کون سا رنگ پسند کرتے؟
 
کون سی زبان میں ہڈی نہیں ہوتی؟ اردو اور ہندی میں تو ہوتی ہے۔

س: مادری زبان کی اجارہ داری کا کیا معاملہ ہے آخر پدری زبان بھی تو ہونی چاہئے۔
 

شمشاد

لائبریرین
ماما بولنا بند کریں گی تو پاپا کے بولنے کی باری آئے گی ناں۔ جب باری ہی نہیں آنی تو اجارہ داری کہاں سے ہو گی۔

س) ٹیوب لائیٹ اور بلب کا کیا رشتہ ہے؟
 

حسن علوی

محفلین
بالکل صحیح بات ھے حالانکہ 'ڈوئی گیری' سے بھی کام چل سکتا ھے پھر چمچہ گیری ہی کیوں:rolleyes:

س) چمچہ گیری کے کیا فوائد ہیں؟
 

حسن علوی

محفلین
شاید کسی پلنگ یا صوفے کی نیچے ہوگا ٹھیک سے ڈھنڈیں تو مل جائے گا۔

س) سبزی فروش اور ضمیر فروش میں کیا فرق ھے؟
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top