سوال گندم جواب میں چنے

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
دور دیکھنا اچھی بات ہے لیکن اتنا دور بھی نہیں کہ قریب کی چیز نظر نہ آئے۔

س) چائے کی پتی کیوں کہتے ہیں، چائے کے پتے کیوں نہیں کہتے؟
 

حسن علوی

محفلین
کیونکہ چائے مونث ھے اور پی جاتی ھے جاتا نہیں:grin:

س) اگر شاہ رخ خان ٹیکسی چلانی شروع کر دیں تو کیسا رہے گا؟
 

شمشاد

لائبریرین
پہلے ہی ٹرانسپورٹ پر پٹھانوں کا قبضہ ہے، ایک اور سہی۔

س) دھونی رمانے سے کیا ہوتا ہے؟
 

شمشاد

لائبریرین
دھونی دھوئیں سے ہے۔ عموما بعض مانگنے والے سردیوں میں ایک ہاتھ میں پنکھا اور ایک ہاتھ میں ایک دھونی دینے والا آلہ سا رکھتے ہیں اور اس میں کچھ ایسی چیز ڈالتے ہیں جس سے خوشبو آتی ہے۔
 

عمر سیف

محفلین
دھونی تو سمجھ آگئی تھی شمشاد پر رمانے کیا ہوتا ہے یہ سمجھ نہیں آیا کہ دھونی رمانے کیا بلا ہے ۔۔ خیر ۔۔

حسن معلوم ہے اس دھونی کا پر یہ دھونی اور ہے ۔۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
دھواں دینا، بعضے پیر فقیر بھی کوئلوں کی آگ پر مرچیں ڈال کر کسی نہ کسی مریض کو مرچوں کی دھونی دیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ جن نکال رہا ہوں۔
 

شمشاد

لائبریرین
کلاک چھوٹی بہن ہے، اسی کے نقشِ قدم پر چلے گی۔

س) گھڑی کی تیسری سوئی کو سیکنڈ ہینڈ کیوں کہتے ہیں؟
 

میم نون

محفلین
کیوں کہ وہ دوسری سوئی کے بعد آتی ہے۔

س: علامہ اقبال نے اپنی کتاب کا نام " بانگِ درا " کیوں رکھا؟
 

حسن علوی

محفلین
کیونکہ وہ اپنے گھر میں موجود اپنے لاڈلے "ککڑ" سے بہت سخت متاثر تھے:grin:

س) انڈا پہلے آیا تھا یا مرغی؟
 

میم نون

محفلین
ہمارے گھر میں تو کبھی انڈا پہلے آجاتا ہے تو کبھی مرغی :grin:

س: اونٹ کو ریگستان کا جہاز کیوں کہتے ہیں؟
 

میم نون

محفلین
کھا کر دیکھ لیں دونوں، خود ہی پتہ چل جاوے گا۔

س: حلوہ پوری زیادہ مزے کی ہوتی ہے یا چنے پوری؟
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top