سوال گندم جواب میں چنے

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

ماوراء

محفلین
جلدی سو جائیں گے تو محفل والوں کو آپ سے جلدی چھٹکارا مل جائے گا۔ :p


سوال کرنا ضروری تو نہیں ہے نا؟؟؟
 

اعجاز

محفلین
اگر ہم آپ کچھ انتظار کر لیں‌ تو ڈھنگ کے سوالات آتے ہی ہونگے۔
انتظار طویل کیوں ہوتا ہے؟
 

اعجاز

محفلین
سوچ رہا تھا ۔ پھر آپ نے کہا کے لوگ محفل پر آنا چھوڑ دیں گے تو ارادہ بدل لیا۔
ارادے کوئ کپڑے ہوتے ہیں‌ کیا؟ کہ آسانی سے بدل جاتے ہیں؟
 

ماوراء

محفلین
تو گویا آپ سچ بولنا چاہ رہے ہیں۔ :p

کچھ لوگوں کے ارادے بہت کمزور ہوتے ہیں۔ اور وہ اپنے ارادوں کو بدلتے رہتے ہیں۔


ایک وقت میں دو سوال کر سکتے ہیں کیا؟
 

اعجاز

محفلین
تم پریشان نا ہو اور صرف دوسرا سوال کر لو، میں‌ سچ مچ سوتا ہوں اب :p
نیکیاں‌ مشکل کیوں ہوتی ہیں جبکہ برائیاں آسان؟
 

ماوراء

محفلین
ہممم۔۔مشکل سوال ہے۔ حقیقت میں نیکیاں آسان ہوتی ہیں۔ لیکن نیکیاں کرنے میں ہمیں مشکل ہوتی ہے۔ جبکہ برائیاں مشکل ہوتی ہیں لیکن برائیوں کو ہم اپنے سامنے آسان کر کے پیش کرتے ہیں۔

چلو، اعجاز تو سونے چلے۔ اب کون جاگ رہا ہے؟
 

شمشاد

لائبریرین
دن میں گرمی بہت ہوتی ہے اس لیے آرام کرتا ہوں۔

س) اور تم کیا کرتی ہو رات رات بھر؟
 

ماوراء

محفلین
بہت برا اثر پڑتا ہے۔ بندہ چڑچڑا ہو جاتا ہے۔ :p

تو آپ بھی ان کو ڈانٹتے ہیں یا صرف ڈانٹ کھاتے ہیں؟
 

اعجاز

محفلین
صرف کھاتے ہیں‌۔ تبھی تو وزن کا سینکڑہ ہونے والا ہے :p
لوگ الٹی حرکتیں کیوں‌ کرتے ہیں؟
 

شمشاد

لائبریرین
آپ کے اوتار کی تصویر دیکھ کر۔

س) کسی کی مرغی آپ کے گھر میں انڈا دے جائے تو کیا کریں گے؟
 

اعجاز

محفلین
مرغی کا نام ‘کسی کی‘ سے بدل کر ‘میری‘ رکھ دیں گے اور بوچھی کو انڈے کا حلوہ پارٹی پر بلا لیں گے 8)

ہماری ناک کس کام آتی ہے؟
 

شمشاد

لائبریرین
آج کل تو کٹوانے کے کام آ رہی ہے۔

س) یہ ناک ہی کیوں کٹتی ہے، کان دو ہوتے ہیں ان میں سے ایک کاٹ لیا کریں؟
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top