ماہ وش نے کہا:
اخبار دماغ کھاتا ہے ۔۔ جیہ کے شعر کا مطلب کیا ہے
ماہ وش نے مشکل میں ڈال دیا۔ اپنی سی کوشش کرتی ہوں
(روح غالب سے معذرت)
جس طرح سورج کی کرن شبنم یا اوس کے لئے فنا کا پیغام لاتی ہے اور سورج کی شعاع پڑنے پر شبنم فنافی الذات ہوجاتی ہے اسی طرح میں (شاعر) بھی اپنے محبوب (یا محبوب حقیقی یعنی خدا) کی ایک نظر کرم تک ہوں۔ جب مجھ پر اس کی عنایت کی نظر پڑی گی میں بھی فنا ہو جاؤں گا۔
اس شعر میں لفظ
خور خورشید کا مخفف ہے یعنی آفتاب، سورج
میرا سوال :
غالب کو اس شعر کی تشریح پر غالب کو کتنی تکلیف پہنچی ہوگی؟